پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز2009

عثمان رضا

محفلین
دوسرے دن کا آغاز ہوچکا ہے پاکستان نے اب تک 192 رنز بنائے ہیں 6 وکٹوں‌کے نقصان پر
ایک چانس ملا ہے محمد عامر کو
محمد عامر اور کامران اکمل کی پارٹنر شپ 36 رنز کی ہوگئی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
عامر کو ایک دفعہ تو چانس ملا لیکن دوسری دفعہ انہوں نے موقع نہیں دیا اور عامر 21 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں جی 264 پر ہی اگلی وکٹ بھی گئی۔

آخری تین وکٹوں میں صرف سات اسکور کا اضافہ ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
5 پر دو آؤٹ تھے اور 48 پر تین آؤٹ ہیں۔

لگتا ہے اس دفعہ فالو آن ہونے کی ان کی باری ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 264 رنز بنائے جوابا نیوزی لینڈ کی ٹیم 99 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور اب دوسری اننگ میں پاکستان نے 64 رنز بنائے ہیں 2 وکٹوں کے نقصان پر
پاکستان کو 229 رنز کی برتری حاصل ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی باؤلرز نے تو کمال کر دیا۔ خاص کر دانش کنیریا نے کہ چھ اوور میں چھ اسکور دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
 

فہیم

لائبریرین
محمد آصف نے پھر 4 وکٹیں لیں۔

پہلے میچ کی بھی دونوں‌ اننگز میں اس نے 4 - 4 وکٹیں لیں‌ تھیں۔

ابھی سیریز میں‌ اسی کی سب سے زیادہ 12 وکٹیں ہیں۔
 

عثمان رضا

محفلین
کراچی …پاکستان کے لیگ اسپنر دانش کنیریا یوں تو کبھی ٹیم کا مستقل حصہ نہیں رہے لیکن اس کے باوجود وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے اسپنر بنے کا اعزاز حاصل کرنیوالے ہیں۔پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا ، قومی ٹیم سے اندر باہر ہونے والے ایسے لیگ اسپنر جس نے پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فتح کے قریب لاکھڑا کیا ہے،پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے اسپنردانش کنیریا ویلنگٹن ٹیسٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔انہیں آخری وقتوں میں پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں چھ اوور میں صرف چھ رنز دیکرتین وکٹیں لیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ ان کی بولنگ میں اب بھی سحر ہے۔وہ میچ جتواسکتے ہیں،لیکن دانش کنیریا ٹیم سے اند رباہر ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ55ٹیسٹ میچز میں 235وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ، اور اب وہ ماضی کے عظیم اسپنر عبدالقادر کی وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف دو وکٹوں کی دوری پر ہیں۔دانش کنیریا نے آج بھی ٹیم کو کامیابی کے قریب لاکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں ان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

مآخذ
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 264 رنز بنائے جوابا نیوزی لینڈ کی ٹیم 99 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور اب دوسری اننگ میں پاکستان نے 148 رنز بنائے ہیں 3 وکٹوں کے نقصان پر
پاکستان کو 313 رنز کی برتری حاصل ہے
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان نے دوسری اننگ میں کھانے کے وقفے تک 180 رنز بنائے ہیں اور 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں
اور ٹوٹل لیڈ 345 رنز کی ہوگئی ہے
 

فہیم

لائبریرین
اور پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر لڑھک گئی۔

جواب میں‌ نیوزی لینڈ نے 1 بلے باز کھو کر
ابھی تک 32 رنز بنالیے ہیں۔

جبکہ اس کا ہدف 405 رنز ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ابھی تک 37 رنز پر نیوزی لینڈ کے 3 بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پوری امید ہے کہ انشاءاللہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا۔
 
Top