پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز2009

قمراحمد

محفلین
اس دھاگے میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،ون ڈے،20/20 اور ٹیسٹ سیریز2009،جو کہ 3 نومبرسے شروع ہو رہی ہے، پر ڈسکشن کی جائے گی۔ یہیں پر میچز کے لنکس اور رزلٹس پوسٹس کئے جا سکتے ہیں۔


پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ [نومبر 2009] کرکٹ سیریز (متحدہ عرب امارات)

منگل 3 نومبر--- پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ --- ابوظبی (ڈے اینڈ نائٹ)
جمعہ 6 نومبر--- دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ --- ابوظبی (ڈے اینڈ نائٹ)
پیر 9 نومبر--- تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ --- ابوظبی (ڈے اینڈ نائٹ)


جمعرات 12 نومبر--- پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ --- دبئی (ڈے اینڈ نائٹ)
جمعہ 13 نومبر--- دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ --- دبئی (ڈے اینڈ نائٹ)
 

قمراحمد

محفلین
نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

یونس خان ( کپتان ) سلمان بٹ، عمران فرحت، خالد لطیف، محمد یوسف، شعیب ملک، عمراکمل، کامران اکمل، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، شاہد آفریدی، سعید اجمل، محمد عامر، عمرگل، راؤ افتخار اور وہاب ریاض۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے جانے والے دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شاہد آفریدی ( کپتان ) عمران نذیر، خالد لطیف، عمراکمل، شعیب ملک، کامران اکمل، عبدالرزاق، رانا نویدالحسن، عمرگل، محمد عامر، راؤافتخار، سعید اجمل، فوادعالم، عمران فرحت اور سہیل تنویر۔
 

قمراحمد

محفلین
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے اور20/20 سیریز2009 ٹین سپورٹس کی ویب سائٹ پر مفت آن لائن دیکھی جاسکتی ہے۔ ٹین سپورٹس چینل اس سیریز کی آفیشل کوریج کررہا ہے۔

ویب سائٹ کا لنک

http://www.tensports.com/index.php
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان نے ٹاس جیت کر کھیلنا شروع کیا۔

صفر پر دو آؤٹ تھے۔

اب اس کے بعد کچھ لکھنے کو رہ جاتا ہے کیا؟

ویسے اس وقت 8 اوور ہو چکے ہیں اور صرف 18 اسکور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
محمد یوسف نے 20 گیندوں پر 5 اسکور بنائے ہیں۔

یہ ایک روزہ میچ ہے یا چھ دن کا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔
 

قمراحمد

محفلین
آفریدی آوٹ ۔مگر اپنی 50 بالز پر 70 رنز کی اننگز سے پاکستان کی مردہ بیٹنگ میں جان ڈال دی ہے
 

زین

لائبریرین
287 اچھا سکور ہے ۔ شاہد خان آفریدی،کامران اکمل اور عبدالرزاق نے اچھی کارکردگی دکھائی
 

زین

لائبریرین
خرم بھائی بھی تو ابو ظہبی میں ہوتے ہیں ،انہوں نے تو سٹیڈیم میں جاکرمیچ دیکھا ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر بنگلہ دیش اور زمبابوے کے چوتھے ایک روزہ میچ میں جو کہ چٹاگانگ میں کھیلا گیا، بنگلہ دیش کی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 5۔24 اوور میں 44 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر خود 5۔11 اوور میں 49 اسکور کر کے چھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
 
Top