Wasiq Khan
محفلین
محمد عامر نے ہولڈرکو بولڈ کر دیا۔۔۔۔۔
لیکن وہ ٹیم سلیکٹ کرنا تو ممکن ہے جو ایسا کھیل پیش کرے جو سب کو پسند آئے ۔۔۔۔ ٹیم بہتر ہے جبکہ اسے بہترین ہونا چاہیے تھا ۔۔۔۔۔میرے بھائی ذاتی رائے کی بات پوچھتے ہیں تو میرے نزدیک ایک سپنر آل راؤنڈر بھی نواز کی نسبت بہتر ہوتا.
بات سادہ سی کی ہے. پسند نا پسند کی نہیں.
دنیا بھر میں نئے کھلاڑی جب بھی کھلائے جاتے ہیں، ان کو وقت دیا جاتا ہے کہ اپنی ورتھ شو کریں. معمول کی بات ہے انوکھی بات نہیں.
کم ہی کھلاڑی ہوتے ہیں جو آتے ساتھ ہی مستقل مزاجی سے پرفارم کرنا شروع کر دیتے ہیں.
تین ٹیسٹ میچ ہر لحاظ سے سپورٹنگ وکٹس پر اور کمزور حریف کے مقابل ، کیا کم ہیں؟؟؟ میرے خیال سے یہ بہت زیادہ ہیں ٹیلنٹ شو کرنے کے لیے اور معذرت کے ساتھ نواز تو "پرامسنگ" بھی نہیں لگا ۔۔۔۔۔۔ وہ مکمل طور پر ان فٹ ہے اس فارمیٹ میں ۔۔۔۔
میرے خیال میں ٹیسٹ میں مکمل ناکامی اور مسلسل ناکامی اس کے اعتماد میں کمی کا باعث بنے گی اور یہ چیز کرکٹ کے دوسرے فارمیٹ میں بھی اس کی کارکردگی پر اثر انداز ہو گی ۔۔۔۔
دوسری بات اگر سلیکٹرز اس کو فیوچر ایسٹ سمجھتے ہیں تو انہیں کپتان کو بھی اس بارے سمجھانا چاہیے کہ اسے زیادہ سے زیادہ باؤلنگ کرائے اور بیٹنگ میں بھی اوپر کے نمبروں پر بھیجے تاکہ اس کو پورا چانس ملے اپنا ٹیلنٹ شو کرنے کا ۔۔۔۔ اس سے کم آوورز کروانا اور ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کروانا بھی اس کے ساتھ زیادتی ہے ۔۔۔۔ کیا آپ کو نہیں لگتا؟؟
(میری آخری بات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں اس کی حمایت کر رہا ہوں)
تمام ٹیم سب کی پسند کے مطابق سیلیکٹ ہونا ممکن نہیں.
اور پھر مراسلہ لکھنے جتنی ہی دیر ہوئی ۔۔۔۔۔آٹھویں وکٹ گر گئی
نواز کے ریسٹ کرنے کا ٹائم ہو گیا ۔۔۔ بہت آوور کرا لیے