پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرا ون ڈے

کالی آندھی 131-6
مزید 152 رنز درکار جبکہ 127 گیندیں اور 4 وکٹس باقی۔
یوں تو کالی آندھی شدید طوفان باد و باراں میں گھری ہوئی۔
البتہ اگر نرس آنٹی کی جانب سے یوں ہی رنز کا بھنگڑا جاری رہا تو پلے میچ جیسا نتیجہ بھی متوقع ہے۔
 
ویسٹ انڈیز 195-8
مزید 88 رنز درکار 54 گیندوں میں۔
جسطرح ہولڈر جی بیٹنگ کر رہے ہیں اگر یہاں نرس یا جیسن محمد جی اور چند وکٹس اُنکے ہاتھ ہوتیں تو کوئی بڑی مشکل نہ ہوتی۔۔۔خیر اب تو،معجزہ وغیرہ درکار !!!
 
یاز

محفلین
بظاہر پاکستان کا پلہ بھاری ہے اس وقت۔ تاہم پلہ تو گزشتہ میچ میں بھی چند اختتامی اوورز سے پہلے تک بھاری ہی تھا۔
 
تو جی بات کچھ یوں ہے کہ بندے نے آجکا یہ میچ زونگ ڈیوائس کے تعاون سے اپنے گاؤں میں لائیو سٹریمنگ پر دیکھا۔
بظاہراً تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ البتہ ایک دہائی قبل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی بات ہے بھی۔
مطلب تب ایسا کچھ سوچنا بھی بعید از قیاس تھا۔ یعنی موبائل کے سگنل تک نہ آتے تھے اُنکے لئے بھی چھت (یا درخت:p) پر چڑھنا پڑتا تھا۔
پچھلی ایک دہائی میں دُنیا نے کس رفتار سے آگے بڑھی اور ترقی کی ہے اُسکے مقابل اپنی "کھوہ دے ڈڈو" آلی سوچ دیکھ کر شدید تر افسوس ہوتا۔
خیر بقول شخصے "انی اگے رونا تے اکھاں دا اجاڑا":)۔
اس پوسٹ کا لب لباب بس یہ بتانا ہے کہ ساڈے پنڈ 3جی اپڑ گئی اے۔;):D
 
یاز

محفلین
حسن علی نے ایک ہی اوور میں دونوں بقیہ وکٹیں گرا کر پاکستان کو میچ جتوا دیا۔
 
تو جی سیریز کا تیسرا میچ شاندار ترین ہونے والا ہے۔
اور غالباً یہ میچ کم و بیش اس بات کا تعین بھی کر دے گا کہ آیا ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ 2019 کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا یا پھر پاکستان۔
پی۔ ایس: بعض احباب کے نزدیک پاکستان اگر کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلتا ہے تو سخت شرمناک بات ہے وغیرہ وغیرہ تو جی میرا ماننا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ کھیل ہے اگر لا محالہ ایسا ہوتا بھی ہے تو کوئی بڑی بات نہیں۔
ہاں البتہ اگر ورلڈ کپ میں بھی ایسے ہی پھسڈی کھیل کا مظاہرہ کیا جانا ہے تو پھر یقیناً قابل فکر لمحہ ہوگا۔
وغیرہ وغیرہ
 
ربیع م

محفلین
تو جی بات کچھ یوں ہے کہ بندے نے آجکا یہ میچ زونگ ڈیوائس کے تعاون سے اپنے گاؤں میں لائیو سٹریمنگ پر دیکھا۔
بظاہراً تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ البتہ ایک دہائی قبل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی بات ہے بھی۔
مطلب تب ایسا کچھ سوچنا بھی بعید از قیاس تھا۔ یعنی موبائل کے سگنل تک نہ آتے تھے اُنکے لئے بھی چھت (یا درخت:p) پر چڑھنا پڑتا تھا۔
پچھلی ایک دہائی میں دُنیا نے کس رفتار سے آگے بڑھی اور ترقی کی ہے اُسکے مقابل اپنی "کھوہ دے ڈڈو" آلی سوچ دیکھ کر شدید تر افسوس ہوتا۔
خیر بقول شخصے "انی اگے رونا تے اکھاں دا اجاڑا":)۔
اس پوسٹ کا لب لباب بس یہ بتانا ہے کہ ساڈے پنڈ 3جی اپڑ گئی اے۔;):D
فور جی کدوں اپڑ سی؟
 
فور جی کدوں اپڑ سی؟
اُمید تو ہے جی جلد ہی:)۔
یوں بھی ہم نے فور جی ڈیوائس ہی خریدی ہے:D۔
البتہ جو ریٹس وغیرہ ہیں اُنکے چلتے ہم دعا و التماس ہے کہ پی ٹی سی ایل معہ براڈ بانڈ پہنچ جائیں۔ جسکے ہم بارہا پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ سے گزارش کر چُکے ہیں۔ لیکن شائد 2-3 کنیشکنز کے لئے اتنی محنت وہ معیوب تصور کرتے ہیں:rolleyes:۔
اسلئے دوسری دعا یہی ہے کہ فور جی پہنچ جائے البتہ کچھ چارجز وغیرہ میں سیلولر کمپینیز جیب پر شفقت وغیرہ فرمائیں:cool:۔۔
 
Top