تو جی بات کچھ یوں ہے کہ بندے نے آجکا یہ میچ زونگ ڈیوائس کے تعاون سے اپنے گاؤں میں لائیو سٹریمنگ پر دیکھا۔
بظاہراً تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ البتہ ایک دہائی قبل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی بات ہے بھی۔
مطلب تب ایسا کچھ سوچنا بھی بعید از قیاس تھا۔ یعنی موبائل کے سگنل تک نہ آتے تھے اُنکے لئے بھی چھت (یا درخت
) پر چڑھنا پڑتا تھا۔
پچھلی ایک دہائی میں دُنیا نے کس رفتار سے آگے بڑھی اور ترقی کی ہے اُسکے مقابل اپنی "کھوہ دے ڈڈو" آلی سوچ دیکھ کر شدید تر افسوس ہوتا۔
خیر بقول شخصے "انی اگے رونا تے اکھاں دا اجاڑا"
۔
اس پوسٹ کا لب لباب بس یہ بتانا ہے کہ ساڈے پنڈ 3جی اپڑ گئی اے۔