السلام علیکم،

کبھی سوچ کے دریچوں سے جھانکیں ذرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ خواب خیال سے دِن کہ جب دنیا کے لیڈر صرف دھمکیاں لے کر نہیں بلکہ ذاتی طور پہ خوشی سے پاکستان گھومنے آیا کرتے تھے، جب دنیا کی ائیر لائنز مسافروں کو راغب کرنے کے لیے دبئی، ہانگ کانگ، سنگاپور یا ملائیشیا نہیں بلکہ پاکستان کے شہروں کا نام استعمال کرتی تھیں، جب پی آئی اے میں بیٹھنا دنیا کے سربراہ بھی اعزاز سمجھتے تھے، جب کہا جاتا تھا کہ ٹھاٹ باٹھ سے سفر کرنا ہے ہو تو گریٹ پیپل ٹو فلائے وِد (پی آئی اے)، جس نے دورانِ پرواز رِیت قائم کی اعلیٰ کھانے اور "پینے پلانے" کی، جب لکھنے والے فخر سے اپنی تحریروں میں پاکستان کے پس منظر میں اپنے ناول لکھا کرتے تھے، جب پاکستان میں صرف پاکستان کی ہی نہیں ہالی ووڈ کی بھی بلاک بسٹر فلمیں بنا کرتی تھیں۔ جب اشتہاروں اور میگزینوں میں کمپنیاں پاکستان کا نام استعمال کر کے اپنی پراڈکٹس بیچا کرتی تھیں۔ جب دنیا بھر کے نوجوان گھومنے پھرنے کے لیے پاکستان کا رخ کرتے تھے۔ جب مصور پاکستان میں اپنے ہنر کی بڑھانے کے لیے رخ کیا کرتے تھے، جب پاکستانی قوال اور گلوکار صرف انڈیا ہی میں نہیں دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی سنے جاتے تھے۔

آئیے ذرا سیر کریں اِس پاکستان کی کیوں کہ پاکستان تو وہی ہے بس ایک نسل بدل گئی ہے۔

بس ایک گزارش ہے کہ جب تک تمام تصاویر میری طرف سے اَپ لوڈ نہ ہو جائیں مراسلہ دیکھتے رہیے گا۔

باراک اوباما اپنے ایک پاکستانی دوست کے ہمراہ کراچی میں (1982)
qnsm.jpg
 
امریکی ہوم سیکریٹری ہنری کسنجر پاکستانی خاتونِ اول کی بینکوئٹ ہال کی جانب رہنمائی کرتے ہوئے۔ خاتونِ اول اپنے شوہر کے ساتھ دورے پہ تھیں۔
g55q.jpg
 
1959 میں امریکی صدر آئیزن ہاؤر کی پاکستان آمد کے موقع پر برنس روڈ کراچی میں لوگ اپنے گھروں اور فلیٹوں کی بالکونیوں سے استقبال کرتے ہوئے۔

d4dl.jpg
 
سحر انگیز شخصیت کی مالک جیکولین کینیڈی معروف امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی زوجہ پاکستان میں اس وقت کے سربراہ ایوب خان کے ہمراہ ایک کھلی چھت والی گاڑی میں گھومتے ہوئے 1962

n0fy.jpg
 
اسلامک سمٹ کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان بادشاہی مسجد لاہور میں مغرب کی نماز کے دوران اکٹھے بیٹھے ہیں۔ ذولفقار بھٹو بھی نمایاں ہیں اور یاسر عرفات اور قذافی بھی

oi0n.jpg
 
امریکی صدر آئزن ہاؤر کھلی چھت کی ایک بھگی میں صدر ایوب خان کے ہمراہ کراچی کی گلیوں میں گھومتے ہوئے۔ جہاں ایک بڑا ہجوم ان کے استقبال کے لیے موجود ہے۔

bme3.jpg
 
مجھے تو یہ واقعہ میرے ابو سنا چکے ہیں چلیں آپ بھی دیکھ لیں،
امریکی نائب صدر لئینڈن جونسن 1962 میں پاکستان کے اپنے دورے کے دوران راہ چلتے ایک اونٹ والے کو دیکھ کر اس سے ملنے چلے گئے

vjzh.jpg
 
امریکی خاتونِ اول جیکولین کینیڈی پاکستان ائیر لائن کی پرواز سے سفر کے بعد باہر نکلتے ہوئے۔1962
یہاں کوٹ کیا جاتا ہے کہ انہوں نے کہا تھا یہ میرا بہترین سفر تھا اور آئی لو ٹو ٹریول وِد پی آئی اے۔

pgt1.jpg
 
Top