پاکستان: جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دے دیا گیا

جاسم محمد

محفلین
پاکستان: جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دے دیا گیا
  • 2 گھنٹے پہلے
_105737750_600f0658-b387-4faa-aba7-df9232cfbcbc.jpg

پہلے بھی جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی لگائی جا چکی ہے

پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے جماعت الدعوة اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم کے دفتر میں ہونے والی ایک میٹنگ میں نیشنل ایکشن پلان کا از سرِ نو تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔

لاہور سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق جماعت الدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بیرونی دباؤ کا نتیجہ بتایا اور کہا کہ اس سے ’تحریک آزادیِ کشمیر‘ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں مضبو ط آواز بلند کرنے کے جرم میں جماعةالدعوة پر پابندی لگائی گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پہلے بھی بھارتی مطالبہ پر پابندیاں لگائی گئیں لیکن پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں واضح طور پر قرار دیا کہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن دونوں پرامن جماعتیں ہیں۔

یحییٰ مجاہد نے کہاکہ جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے پہلے بھی بیرونی دباﺅ پر لگائی گئی پابندیوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا اب بھی وہ عدالتوں میں جائیں گے اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں حکومتِ پاکستان نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور جماعت الدعوۃ سمیت ان تمام تنظیموں کے لیے عطیات اور چندہ جمع کرنے پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے جو اقوام متحدہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں یا انھیں عالمی ادارے کی جانب سے اس معاملے میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

دوسری طرف وزارتِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے القاعدہ اور اس کے ساتھ منسلک افراد پر اقتصادی اور سفری پابندیوں کے متعلق احکامات پر عمل درآمد کو قانونی شکل دینے کے لیے ایس آر او بھی جاری کیا تھا۔

جنوری اور فروری میں ان تنظیموں کے تحت جاری سکولوں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو بند کردیا گیا۔ ایمبولینسیں قبضے میں لے لی گئیں۔ چندے کے لیے لگائے کیمپ اکھاڑ دیے گئے۔ ان پر چندہ اور قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی لگا دی گئی۔

لیکن پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکشاف ہوا کہ وہ آرڈیننس جس کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اس کی مدت ختم ہو چکی ہے اور چونکہ حکومت نے نہ آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی اور نہ ہی اسے پارلیمان میں لا کر ایکٹ میں بدلنے کی کوششیں کی اس لیے دونوں تنظیمیں پاکستان میں اپنی اپنی سرگرمیاں آزادی سے کرتی رہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
تو ڈان لیکس کا کیا چکر تھا جب یہی کرنا تھا۔ اس وقت ہی ہوش کے ناخن لیتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔
 
فرقان احمد

محفلین
دراصل اگر ان جماعتوں پر جینوئن قسم کی پابندیاں لگیں تو بعض عناصر کو یہاں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے، اگر ان تنظیموں پر نمائشی یا عارضی نوعیت کی پابندیاں لگیں تو عالمی برادری اس کا نوٹس لے گی۔ بہتر ہو گا کہ ریاست ان معاملات کے حوالے سے اپنا ایک پائیدار قسم کا بیانیہ ترتیب دے۔ فی الوقت، معاملات پیچیدہ ہیں اور ہمارے اقدامات ردعمل کا تاثر لیے ہوئے ہیں۔ پیشگی فعالیت، مربوط بیانیے، سول اور فوجی قیادت کی ہم آہنگی کم از کم شرائط ہیں جو ہماری درست سمت کا تعین کر سکتی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ابھی بھی دیکھنا یہ ہے کہ بین کرنے کے علاوہ کیا اقدامات لیتے ہیں
میرے خیال میں خالی بین کرنا کوئی مستقل حل نہیں ہے۔ ماضی میں اہل سنت و جماعت کئی بار بین ہوئی اور نت نئے ناموں سے واپس آ گئی۔ جب تک ان تنظیموں کے بنیادی ڈھانچہ کو اکھاڑ کر پھینکا نہیں جاتا یہ واپس آتی رہیں گی۔
 
فرقان احمد

محفلین
عالمی برادری بڑے طریقے سلیقے سے ہمیں ایک خاص راہ پر لانے کی کوشش میں ہے جس کے لیے ساری مشقت بھی ہمیں خود اٹھانا پڑے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
عالمی برادری بڑے طریقے سلیقے سے ہمیں ایک خاص راہ پر لانے کی کوشش میں ہے جس کے لیے ساری مشقت بھی ہمیں خود اٹھانا پڑے گی۔
بیشک اب ذرا درج ذیل خبریں ملا کر پڑھیں
A four-member Pakistani delegation in Paris had been witnessing since Monday a review of Islamabad's performance by an expert group of the FATF on its compliance with global guidelines against terror financing and money laundering
FATF 'grey list': Pakistan gets time, but not out of the woods yet

The then government of Prime Minister Nawaz Sharif had introduced the dubious law (through amendments in the Foreign Currency Act) in 1992-93 to give a free hand for legalising the black money
It took the authorities about a decade to correct Pakistan’s direction in the international financial system, he said​
Protection of Economic Reforms Act: Change in law to bring down demand for US dollar

اور
In 1992, Nawaz Sharif supported ISI's covert activities in Kashmir
Nawaz Sharif had asked the ISI in May 1992 to continue its covert operations in Kashmir, despite a stern warning by the US
زیک جلدی سے منفی ریٹنگ دیں۔ نواز شریف جسے آپ نے کبھی ووٹ دیا تھا کا نام یہاں بھی آ گیا ہے :)
 
زیک

مسافر
عالمی برادری بڑے طریقے سلیقے سے ہمیں ایک خاص راہ پر لانے کی کوشش میں ہے جس کے لیے ساری مشقت بھی ہمیں خود اٹھانا پڑے گی۔
اسی سلسلے کی کڑی:

Punjab government takes 'administrative control' of seminary alleged to be JeM headquarters - Pakistan - DAWN.COM

آخری پیرا پڑھیں تو لگے گا کہ رسی جل گئی بل نہ گیا
 
زیک

مسافر
بیشک اب ذرا درج ذیل خبریں ملا کر پڑھیں
A four-member Pakistani delegation in Paris had been witnessing since Monday a review of Islamabad's performance by an expert group of the FATF on its compliance with global guidelines against terror financing and money laundering
FATF 'grey list': Pakistan gets time, but not out of the woods yet

The then government of Prime Minister Nawaz Sharif had introduced the dubious law (through amendments in the Foreign Currency Act) in 1992-93 to give a free hand for legalising the black money
It took the authorities about a decade to correct Pakistan’s direction in the international financial system, he said​
Protection of Economic Reforms Act: Change in law to bring down demand for US dollar

اور
In 1992, Nawaz Sharif supported ISI's covert activities in Kashmir
Nawaz Sharif had asked the ISI in May 1992 to continue its covert operations in Kashmir, despite a stern warning by the US
زیک جلدی سے منفی ریٹنگ دیں۔ نواز شریف جسے آپ نے کبھی ووٹ دیا تھا کا نام یہاں بھی آ گیا ہے :)
کبھی کبھی یہ خیال آتا ہے کہ جیسے جاسم عارف کا بنایا روبوٹ ہے جو خبریں گوگل کر کر کے پوسٹ کرتا رہتا ہے
 
Top