پاکستان زندہ باد

کعنان

محفلین
پاکستان میں کونسے زند کو آباد کرنا ہے؟

zj6pu0.jpg

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہماری فیملی کی کہانی اس سے کچھ ہی مختلف ہے۔ میرے چچا، جن کی عمر 3 ماہ تھی، ہجرت کے دوران 3 دن بھوکے پیاسے رہنے کے باعث ٹرین میں میری دادی کی گود میں وفات پا گئے تھے۔ لیکن انہوں نے صبر اور ضبط کے ساتھ پاکستان پہنچنے تک یہ کسی کو معلوم نہ ہونے دیا کہ بچہ فوت ہو گیا ہے، کیونکہ پھر وہ ان کو اتار دیتے۔ لاہور پہنچ کر ان کو دفنایا گیا۔
یہ مذاق سمجھتے ہیں پاکستان کو۔

تابش بھائی ! ان مفاد پرستوں کو کیا معلوم کہ کتنی قربایناں دی گئی تھیں اس ملک کے لئے ۔ ایثار اور صبر و ضبط کے ان گنت واقعات ہیں کہ جنہین لکھا جائے تو کاغذ ختم ہوجائیں ۔ یہ خاندانی واقعات تو بچپن سے سن سن کر سائیکی کا حصہ بن گئے ہیں ۔ خون میں شامل ہیں ۔ کاش پاکستان کو با ضمیر اور دیانت دار قائدین میسر آجائیں ! آمین ۔
 
آمین
 
ہادیہ

محفلین
وہ لاکھوں لوگ پاگل تھے جنہوں نے اس پاک وطن کے لیے جان ، مال، اولادیں اور عزتیں گنوائیں؟
ان لوگوں کو فریج میں گائے کا گوشت رکھنے کے صرف "الزام" میں زندہ جلایا جاتا، تب یہ لوگ اچھے رہتے، آزادی ان کو راس نہیں ہے۔
صحیح کہا ہے
نا ہی ہمیں راس ہے اور صحیح بات ہے ہمیں اصل میں خود ہی قدر نہیں ہے جس دن قدر ہوگی محبت بھی ہوجائے گی:(
 
فاخر رضا

محفلین
آج میرے لئے ایک خوشی کا دن تھا کہ اتنے سارے لوگوں نے پاکستان کی ریاست سے محبت کا اظہار کیا.
کسی نے صحیح کہا ہے کہ
گھر تو آخر اپنا ہے
 
ربیع م

محفلین
پاکستان پائندہ باد، کھپے کھپے کھپے وغیرہ وغیرہ
لیکن جس طرح مونچھوں کے ساتھ عوامی نمائند گان کو پکڑا گیا ہے وہ کس کھاتے میں آتا ہے؟

تو کیاحسیناؤں کو بھیجا جاتا؟

کیا خوب ہیں یہ عوامی نمائندے!!جن کی باگ دوڑ لندن میں بیٹھے نفسیاتی مریض کے ہاتھ میں ہے۔

تابش بھائی ! ان مفاد پرستوں کو کیا معلوم کہ کتنی قربایناں دی گئی تھیں اس ملک کے لئے ۔ ایثار اور صبر و ضبط کے ان گنت واقعات ہیں کہ جنہین لکھا جائے تو کاغذ ختم ہوجائیں ۔ یہ خاندانی واقعات تو بچپن سے سن سن کر سائیکی کا حصہ بن گئے ہیں ۔ خون میں شامل ہیں ۔ کاش پاکستان کو با ضمیر اور دیانت دار قائدین میسر آجائیں ! آمین ۔

آمین
 
squarened

معطل
ایم کیو ایم بھٹو اور مرد مومن ضیاء الحق کا وہ ناسور ہے

یا حیرت ،اس کی کچھ وضاحت کیجیے گا ۔بھٹو کی حکومت تو ٧٧ میں ختم ہو گئی تھی،جب تک تو اے.پی.ایم.ایس.او بھی نہیں بنی تھی ،اور ضیاالحق کا طیارہ ٨٨ میں پھٹا اور ایم.کیو.ایم اگرچہ ٨٤ میں بن گئی تھی ،مگر وہ ابتداء میں ایسی جماعت نہیں تھی ،جیسی آپریشنز وغیرہ کے بعد بن گئی ۔ہم نے تو اپنے ہوش کے زمانے میں لبرلز کے چہیتے مشرف کی شہہ پر ایم.کیو.ایم کو ساری حدیں پھلانگتے دیکھا ہے
 
arifkarim

بھٹو کے دور سے قبل مہاجرین یعنی اردو اسپیکرز کو کراچی میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔ بھٹو چونکہ سندھی تھا تو اسکے دور حکومت میں باقاعدہ اردو اسپیکرز کیخلاف غیر منصفانہ احکامات کا آغاز ہوا۔ یہ سچ ہے کہ مہاجر موومنٹ جب شروع ہوئی تو تب تک بھٹو کی حکومت جا چکی تھی مگر اس موومنٹ کی جڑیں بھٹو دور سے شروع ہوتی ہیں۔ اردو اسپیکرز سے ناانصافیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے اور مہاجر موومنٹ اسکا ردعمل۔
 
ٹی بی ایک ایسا مرض ہے جس میں مریض مائکوبیکٹیریا سے نہیں بلکہ اس کے خلاف جسم کے رد عمل سے مرتا ہے. رد عمل اس جرثومے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے. رد عمل کا تناسب ہوتا ہے. کسی غیر ملکی ایجنسی کے ایما پر اپنا لائحہ عمل متعین کرنا بہت غلط ہے. ملک میں ہیں خرابیاں اور تعصب بھی ہے، اس سے کس کو انکار ہے. مگر ریاست کے خلاف نعرے تو نہ لگاؤ بھائی. میں نے جوانی میں بہت مردہ باد مردہ باد کیا ہے مگر جب پاکستان کو کسی نے گالی دی تو پتہ چلا کہ کسی ملک کو گالی دینا یا جھنڈا جلانا کتنا غلط کام ہے. خدا مجھے معاف کرے
 
squarened

معطل
بھٹو کے دور سے قبل مہاجرین یعنی اردو اسپیکرز کو کراچی میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔
جی نہیں ،٦٥ میں "فیلڈ مارشل محمد ایوب خان" کے مقابلے میں اردو سپیکرز نے محترمہ فاطمہ جناح کو سپورٹ کیا تھا،اور جناب فیلڈ مارشل کے حامیوں نے اس کا بدلہ جو لیا تھا ،وہ میرے خیال میں آغاز تھا ۔یہ بھٹو صاحب سے پہلے کی بات ہے
بھٹو چونکہ سندھی تھا تو اسکے دور حکومت میں باقاعدہ اردو اسپیکرز کیخلاف غیر منصفانہ احکامات کا آغاز ہوا۔
بھٹو دور حکومت میں نافذ کردہ کوٹہ سسٹم دیہی علاقوں کو شہری علاقوں کے قریب لانے کی کوشش تھی شاید ،مگر اب تک بھی دیہی علاقے شہری علاقوں جیسی ترقی نہ کر سکے اور یہ میرٹ کا استحصال جاری ہے ،اس کا علاوہ بھٹو کا کوئی اور فیصلہ جو "سندھی" ہونے کی بنیاد پر کیا ہو تو بتائیں جس کی وجہ سے آپ اسے بھٹو کا ناسور کہہ رہے ہیں؟
یہ سچ ہے کہ مہاجر موومنٹ جب شروع ہوئی تو تب تک بھٹو کی حکومت جا چکی تھی مگر اس موومنٹ کی جڑیں بھٹو دور سے شروع ہوتی ہیں۔ اردو اسپیکرز سے ناانصافیوں کی ایک لمبی تاریخ ہے اور مہاجر موومنٹ اسکا ردعمل۔
صرف حکومت ہی نہیں جا چکی تھی،بھٹو خود بھی اس دنیا سے جا چکے تھے ،اور جڑیں ایوب خان کے دور سے شروع ہوتی ہیں،نہ کہ بھٹو دور سے.باقی یہ ردعمل خود ہم کراچی والوں کو بھی سمجھ نہیں آتا،جس میں خود اردو بولنے والوں کا جتنا نقصان ہوا ہے،اس کا کوئی حساب نہیں ہے
 
Top