پاکستان سری لنکا میں

اگر سری لنکا کی چگہ پاکستانی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہوتی تو میچ کب کا سری لنکا جیت چکی ہوتی۔میں تو سری لنکا کی ٹیمکو سلام پیش کرتا ہوں کہ آکر دم تک جان لڑائی اور ان پاکستانیوں کو منہ کی کھانی پڑی
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم نے بین الاقوامی ایک روزہ میچوں میں جو چاند چڑھایا تھا، وہ تو چڑھایا ہی تھا، ٹیسٹ میچ میں اس سے اونچا اور واضح چاند چڑھا رہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جو پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے شہر Galle میں کھیلا جا رہا ہے، 22 جون کو شروع ہوا تھا۔

سری لنکا نے پہلی اننگ میں 472 اسکور بنائے تھے جبکہ ہمارے شیر صرف 100 اسکور پر ڈھیر ہو گئے۔

سری لنکا نے نجانے کیوں دوسری اننگ شروع کر کے 137 اسکور، پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کھیل ختم کر کے ہمارے شیروں کو دعوت دی۔

آج کھیل کے تیسرے دن 36 کے مجموعی اسکور پر ہمارے تین شیر ڈھیر ہو چکے ہیں۔ باقی والے کیا کمال کر لیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج میچ کا چوتھا دن ہے۔

اس وقت پاکستان کا اسکور 192 ہے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

یونس خان صاحب اس میچ میں چل گئے ہیں کہ 73 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یونس خان 87 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 219، چھ کھلاڑی آؤٹ

ابھی 291 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ 4 وکٹیں باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سری لنکا والے نجانے کیوں ڈر گئے، پاکستانی ٹیم اچھی بھلی فالو آن ہوئی ہوئی تھی اور وہ دوسری اننگ کھیلنے لگ گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

اس وقت 65 اوور کا کھیل ہو چکا ہے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 245 ہے جبکہ توفیق عمر 65 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اس وقت اظہر علی (55) اور محمد حفیظ (124) پر کھیل رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
جب جب نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے گا بہتری نظر آئے گی۔ اظہر علی ، حفیظ اور توفیق عمر اچھے ہٹر ہیں لیکن مسئلہ مڈل آرڈر میں ہے جہاں ابھی بھی بڈھے شیروں کا راج ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان

81 اوور میں 313 اسکور ایک کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر۔

محمد حفیظ 162
اظہر علی 81
 

شمشاد

لائبریرین
میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 334 اسکور بنائے تھے۔

محمد حفیظ کا انفرادی اسکور 172 اور اظہر علی کا 92 ہے۔
 
Top