جاسم محمد

محفلین
میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز پر جرمانہ بھی عائد
اسپورٹس رپورٹر پير 24 فروری 2020
1999266-lahoreqalnders-1582486170-114-640x480.jpg

قوانین کی خلاف ورزی پر اگلی بار ٹیم پر20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا (فوٹو : انٹرنیٹ)


لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے لہٰذا پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔
 
بہت خوب ایک اور میچ میں سلو اوور ریٹ ہو جائے تو کپتان پر پابندی لگ جائے گی۔۔۔

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
 
لیگ پہلی مرتبہ قذافی اور نیشنل اسٹیڈیم کے علاوہ کہیں اوہ کھیلی جائے گی۔
اور ابھی تک کے خبروں کے مطابق ملتان میں جوش دیدنی ہوگا۔۔۔۔

 
میچ کا دلچسپ آغاز
پہلی گیند پر ونس نے بینٹن کا کیچ گرایا
پھر ٹام کی باؤنڈی اگلی گیند پر پھر آؤٹ
اور پہلی ہی گیند پر حیدر علی کی باؤنڈری

زلمی 8/1
1 اوور
 
Top