محمد تابش صدیقی
منتظم
کراچی کی جیت میں آنجہانی ڈین جونز المعروف پروفیسر ڈینو کے کردار کو نہیں بھلایا جا سکتا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی 2 بار جیت میں بھی ان کا کردار اہم تھا۔
لیکن شاید شمشاد بھائی تو محمد تابش صدیقی بھائی کے گروپ میں ہوں ، اس کھیل کے میدان میںسید عاطف علی شمشاد محمد خلیل الرحمٰن محمد عدنان اکبری نقیبی سید عمران اور سب کو کراچی کنگز کی جیت بہت بہت مبارک
سچ آکھیا!!!کراچی نے میچ جیتے، اسلام آباد نے دل جیتے۔
اگر کسی پی ایس ایل دونوں پنجابی بلکہ تیسری کوئی پنجابی ٹیم بھی فائنل میں پہنچ گئی تو ٹائٹل کوئی اور جیت جائے گا۔
پی ایس ایل میں "اوریجن" کا کوئی خاص دخل نہیں ہے۔ لاہور بھی ضرور جیت جائے گی اللہ نے چاہا تو جلد!
دوسرا اوریجن کا تعلق ضرور ہے۔ مثلاً بابر اگر لاہور سے کھیلیں گے تو الگ ہی لطف ہوگا۔ (بابر کو لاہور سے کھیلتے دیکھنے کی تمنا اتنی ہی پرزور ہے جتنی کوہلی کو دہلی سے کھیلتے دیکھنا۔)
یہ بات درست ہے۔
لیکن اس طرح کی لیگز میں علاقائی وابستگی سے زیادہ کمرشل ازم کی اہمیت ہوتی ہے۔ جب کھلاڑی خریدے اور بیچے جائیں تو کہیں کا مال کسی اور منڈی میں مل جانا ایسا بعید از قیاس بھی نہیں ہے۔ ایسے میں بات وابستگی کی نہیں بلکہ ڈیمانڈ سپلائی کی رہ جاتی ہے۔
بات یہ نہیں تھی کہ علاقائی وابستگی سے پرفارمنس پر فرق پڑتا ہے۔ بات یہ ہے کہ اپنے شہر قصبے گلی سے کھیلتے ہوئے کچھ الگ ہی جوش ہوتا ہے۔
بہت خوب تجزیہ ہے ۔۔۔یہ بات درست ہے۔
لیکن اس طرح کی لیگز میں علاقائی وابستگی سے زیادہ کمرشل ازم کی اہمیت ہوتی ہے۔ جب کھلاڑی خریدے اور بیچے جائیں تو کہیں کا مال کسی اور منڈی میں مل جانا ایسا بعید از قیاس بھی نہیں ہے۔ ایسے میں بات وابستگی کی نہیں بلکہ ڈیمانڈ سپلائی کی رہ جاتی ہے۔
کراچی کے پاس ٹائٹل کتنے عرصے کے لیے ہے ؟
دور نہیں، مطلب، پھر کب شروع ہو رہا ہے؟اگلا پی ایس ایل دور نہیں ہے۔
دور نہیں، مطلب، پھر کب شروع ہو رہا ہے؟
جہاں تک میرا خیال ہے اس دفعہ غیر ملکی کھلاڑیوں پر انحصار کچھ کم ہو گا۔