قلندرز نے اپنا میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔
186 رنز کا ہدف لاہور نے با آسانی 7 گیند پہلے ہی عبور کر لیا۔
بالآخر لین جی نے اپنا کمال دکھا ہی دیا۔۔۔

دوسرا میچ شروع ہوا چاہتا ہے۔
کوئٹہ کو یہ میچ شدید بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا ٹاپ فور میں پہنچنے کے لئے۔

اگر کوئٹہ کسی معجزے کے ذریعے کوالیفائی کر جاتا ہے تو اسکا میچ ملتان کے خلاف ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور بمقابلہ کراچی ہوگا۔۔
 
آج کے دوسرے میچ میں کوئٹہ کامیاب لیکن وہ رن ریٹ اسقدر بہتر نہ کر سکے کہ سیمیز کے لئے کوالیفائی کرتے۔

سیمی فائنلز:
ملتان سلطان بمقابلہ پشاور زلمی
17 مارچ بوقت 2 پی ایم قذافی اسٹیڈیم لاہور

لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
17 مارچ بوقت 7 پی ایم قذافی اسٹیڈیم لاہور
 

سروش

محفلین
کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کو ختم کردیا گیا
لائیو: کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کو ختم کردیا گیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

پی ایس ایل سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان تھا۔

پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری منسوخ کردیا گیا جب کہ فائنل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے۔
 
کوالیفائر 1 (ونر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گا جبکہ لوزر کو ایک موقع اور ملے گا۔)
ملتان سلطان بمقابلہ کراچی کنگز (14 نومبر)

ایلیمینیٹر (ونر دوسرے کوالیفائر کے لئے کوالیفائی کرے گا جبکہ لوزر ٹائٹل کی اُمید کھو دے گا۔)
لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی (14 نومبر)

کوالیفائر 2 (ونر فائنل کے کوالیفائی کرے گا جبکہ لوزر تیسری پوزیشن کا انعام جیت جائے گا ۔)

15 نومبر


فائنل (ونر ٹرافی جیتے گا اور لوزر دل۔)
17 نومبر

کرونا کے باعث ملتوی شدہ ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز 14 نومبر سے شروع ہو رہے۔
پہلے کرونا کی وجہ سے پلے آفز کو ختم کر کے ایک دن میں سیمی فائنل اور فائنلز کا ارادہ تھا لیکن پھر کرونا کیسز کی وجہ سے یکسر ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا اور اب دوبارہ پلے آفز ہی کھیلا جائے گا۔



آج کے دوسرے میچ میں کوئٹہ کامیاب لیکن وہ رن ریٹ اسقدر بہتر نہ کر سکے کہ سیمیز کے لئے کوالیفائی کرتے۔

سیمی فائنلز:
ملتان سلطان بمقابلہ پشاور زلمی
17 مارچ بوقت 2 پی ایم قذافی اسٹیڈیم لاہور

لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
17 مارچ بوقت 7 پی ایم قذافی اسٹیڈیم لاہور
 
کل کا دن ہے ایک اور پرسوں میچز ہیں اور ابھی تک آفیشل ذرائع سے ٹیمز کنفرم نہیں ہوئیں۔ سو نائس پی سی بی + پی سی ایل مینجمنٹ + ٹیم مینجمنٹس۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج دو میچ ہیں۔ پہلا میچ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان اور دوسرا لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان

دونوںمیچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
 
ویسے پی سی بھی کے بھی رنگ نرالے ہیں جن ٹیمز نے کل پلے آفز میں کھیلنا ہے انکو ہی پریکٹس میچ کھیلوا رہے ہیں۔
کراچی میں سینکڑوں کلبس ہیں کسی سے بھی میچ کروا دیتے۔ پر پی سی بی دے تے ناں اچ وی پاکستان ای آؤندا اے۔۔

آج دو میچ ہیں۔ پہلا میچ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان اور دوسرا لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان

دونوںمیچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میچ شروع کس وقت ہونا ہے؟ جبکہ وقت ایک بجے کا دیا ہوا ہے؟ یہ کہاں کا وقت دیا ہوا ہے؟

14 نومبر، 2020 - 01:00 PM
Qualifier, Karachi, Nov 14 2020, Pakistan Super League
1117814.png
Multan Sultans

953835.png
Karachi Kings
 

محمداحمد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ سعودیہ میں ہیں تو وہاں کا ہی وقت دیا ہوا ہے۔ لیکن آپ تاریخ شاید مس کر رہے ہیں۔ میچز کل بروز 14 نومبر ہونگے۔
پاکستان وقت 3 بجے پہلا میچ ہوگا یعنی آپکے 1 بجے۔

یہ میچ شروع کس وقت ہونا ہے؟ جبکہ وقت ایک بجے کا دیا ہوا ہے؟ یہ کہاں کا وقت دیا ہوا ہے؟

14 نومبر، 2020 - 01:00 PM
Qualifier, Karachi, Nov 14 2020, Pakistan Super League
1117814.png
Multan Sultans

953835.png
Karachi Kings
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ سعودیہ میں ہیں تو وہاں کا ہی وقت دیا ہوا ہے۔ لیکن آپ تاریخ شاید مس کر رہے ہیں۔ میچز کل بروز 14 نومبر ہونگے۔
پاکستان وقت 3 بجے پہلا میچ ہوگا یعنی آپکے 1 بجے۔
جی عبد اللہ بھائی، میں آج 14 تاریخ سمجھے بیٹھا تھا۔ وہ تو احمد بھائی کا مراسلہ پڑھا تو ایکدم سے گھڑی پر تاریخ دیکھی تو علم ہوا کہ آج تو 13 تاریخ ہے۔
 
کوالیفائر 1 :
کراچی کنگ کے کپتان عماد وسیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان سلطان :
زیشان اشرف، ایڈم لائتھ، شان مسعود، رائلی روسو، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، عمران طاہر، محمد عرفان، محمد الیاس

کراچی کنگز :
بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلز، چیڈوک والٹن، عماد وسیم، وین پارنیل، افتخار احمد، شین ردرفورڈ، محمد عامر، ارشد اقبال، وقاص مقصود
 
Top