پاکستان سُپر لیگ 2018 ،میچ شیڈول اور رواں میچ پر تبصرے

لگتا ہے سلاما بادی انتظامیہ نے ساری محنت کھلاڑیوں اور سٹاف کے نک نیم رکھنے اور ڈین جونز کے سوٹ سلوانے میں کر دی ہے-
 

یاز

محفلین
اسلام آباد کے بلے بازوں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کو دیکھتے ہوئے سہیل خان نے خود ہی وائیڈ بالز کرانا شروع کر دیں۔
 

یاز

محفلین
ویسے تو پاکستانی لیگ میں چیزنگ سے میچ کو دلچسپ بنایا جاتا ہے۔
اسلام آباد کو سلام ہے کہ پہلی اننگز سے ہی سنسنی پیدا کر دی ہے۔۔ جیسے کہ 100 بھی ہو گا یا نہیں، 120 تک پہنچیں گے یا نہیں۔ وغیرہ وغیرہ
 
رسل جی شدید کوششوں میں مصروف البتہ گیند انکے بلے کے عین درمیان ٹکرانے سے انکاری-
البتہ 130 دلچسپ مجموعہ ہو سکتا ہے اگر شاداب جی نے بھی نارائن والا اسپیل ڈال دیا تو-
 
بالآخر رسل جی نے خود کو رن آؤٹ کر لیا وہ کیا ہے ناں کافی دیر سے وکٹ نہیں گری تھی تو سوچا ایویں عوام پریشان نہ ہو جائے-
 

یاز

محفلین
حالت کے پتلے پن کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ چند اوورز میں کافی مار پیٹ فرمائی گئی ہے۔ تب جا کے رن ریٹ پھسڈی سے نیم پھسڈی ہو پایا ہے۔
 

یاز

محفلین
باؤلرز کی وکٹ لینے میں ناکامی کو مدِنظر رکھتے ہوئے رن آؤٹ کا انتخاب کر لیا گیا۔
 

یاز

محفلین
سہیل خان کی جانب سے وائیڈ بالز کی فیاضی پہ فہیم اشرف نے وکٹ عنایت کر کے جوابی حسنِ سلوک کا مظاہرہ کیا۔
 
طلعت حسین کی جانب سے کچھ بلے گردی کے بعد بالآخر رن ریٹ 6 سے اوپر-
122 کا ہدف ملا ہے لہور کو- جسکو دلچسپ تر بنانے میں خوب مہارت رکھتے ہیں قلندرز!!
 
امید اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ دوسری جانب لاہور قلندر کی ٹیم بھی ایسی ہی پرفارمنس کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
خوف اس لیے کہ لاہور قلندر کی ٹورنامنٹ کی واحد عمدہ کارکردگی کا دن آج ہی نہ ہو۔
 
یہ مراسلہ کئی ایک لڑیوں کے لئے عین موزوں ہے فیصلہ نہیں کر پا رہا کدھر کدھر پوسٹوں اسلئے فلحال ایدھر ہی-

تو بات یوں ہے کہ آج ہم ایک دوست کے ساتھ محو سفر تھے-
حسب دستور و موقع محل پاکستان سوپر لیگ پر اپنے تئیں ہم دونوں "ڈاکٹر شاہد مسعود" بننے میں مشغول تھے- حجور قلندرز سے لگاؤ رکھتے ہیں تو انکا رونا لئے بیٹھے تھے- ہم نے لقمہ دیا کہ بندہ یہ مانتا ہے کہ اسوقت لہور ایک شاندار و جاندار ٹی ٹوئنٹی سائیڈ ہے (مائنس عمر اکمل) لیکن پھر بھی یوں ہارنا سمجھ سے بالاتر ہے-
جس پر موصوف نہایت معصومیت سے فرمانے لگے کہ
ایک تو انہوں نے نام "قلندرز" بھی بہت بھاری رکھا ہے-

اور ہم مسکرا دیے وغیرہ وغیرہ

نوٹ: ہم واقعی ہی قلندرز کی اس لائن اپ کو ایک اچھا ٹی ٹوئنٹی یونٹ مانتے ہیں-
 
Top