بھائی جان ذار اپنی فیورٹ ٹیم کا نام تو بتانا ایک جُگت گفٹ کرنی ہے
اسلام آباد ۔بھائی جان ذار اپنی فیورٹ ٹیم کا نام تو بتانا ایک جُگت گفٹ کرنی ہے
بھائی جان ذار اپنی فیورٹ ٹیم کا نام تو بتانا ایک جُگت گفٹ کرنی ہے
اتنی سعادت مندی سے عدنان بھائی ہی جگت قبول کر سکتے ہیں۔اسلام آباد ۔
عثمان شینواری ان فٹ ہونے کی وجہ سے باہر ہو چکا ہے. بریته ویٹ بهی ویسٹ انڈیز کی طرف سے کهیلے گا.بہت جلد پی ایس ایل کا تھرڈ ایڈیشن آرہا ہے۔تو ذرا پی ایس ایل ڈرافٹ پہ نظر ڈالتے ہیں۔شاہد آفریدی اور مورگن نے پشاور زلمی چھوڑ کے ، لوک رائٹ نے کوئٹہ چھوڑ کے کراچی کی ٹیم جوائن کی ہے .نیوزی لینڈ کا نیا اوپنر کولن منرو بھی آیا ہے . لوک رائٹ،مورگن اور منرو ... یہ تینوں بہت “چھتے” بیٹسمین ہیں جو بولرز کی کٹ لگانے میں ید طولی رکھتے ہیں . مورگن اور لوک رائٹ پی ایس ایل کے کامیاب ترین پلیئرز ہیں .دوسری طرف منرو ہے جس نے چند دن پہلے انڈیاوالوں کی صیحح کٹ لگائی تھی اور ٹی ٹوئنٹی میں سنچری سکور کی تھی .. محمد عامر اور عثمان شنواری جیسے زبردست لیفٹ ارم فاسٹ بولرز کراچی ٹیم کا حصہ ہیں ، ویسے عامر پچھلے سیزنز میں تو کوئی کامیاب بولر ثابت نہیں ہو سکا لیکن وہ کبھی بھی کم بیک کر سکتا ہے . لاہور قلندر نے بڑے سسٹمیٹکلی اپنی ٹیم بنائی ہے . پہلے پنجاب کے مختلف شہروں سے کھلاڑی چنے . ان کا ٹورنامنٹ کروایا . ٹیم سلیکٹ کی . یہ واحد فرنچائز ٹیم ہے جسے آسٹریلیا کا ٹور کروایا گیا کہ کھلاڑیوں کو تجربہ اور exposure مل سکے ، لیکن یہ کیا … وکٹ کیپر عمر اکمل . یہ تو سیدھی سیدھی چول ہی ماری ہے .باقی ٹیموں کے پاس دو دو کیپر ہیں . ان کے پاس ایک ہے اور وہ بھی انتہائی گیا گزرا . باقی تو ان کی اچھی بیلنس ڈ ٹیم ہے . اب کچھ کھیل بھی لیں. پہلے دو سیزنز میں تو بہت ہی بری طرح سے .. باقاعدہ بے عزت ہو کے ہارتے رہے ہیں . ساٹھ ساٹھ رن پہ ٹیم آوٹ ہو جاتی تھی . امید ہے اس دفع کچھ اچھا مقابلہ کریں گے . پشاور زلمی کی ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی وہی پرانے ہیں. براوو اور لیوس ، ویسٹ انڈین کھلاڑی اس دفعہ لئے گئے ہیں . کاغذوں پہ دیکھا جائے تو لاہور قلندر سے بہتر ٹیم کوئی نہیں تھی لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پہلے دو سیزن ز میں میدان پہ پرفارمنس زلمی اور کوئٹہ جیسی کسی کی نہیں تھی . اسلام آباد کی ٹیم ، ہمارے پسندیدہ مصباح الحق کی قیادت میں ، اس دفع نیوزی لینڈ کے رونچی ، ساؤتھ افریقہ کے ڈومینی ،ویسٹ انڈیز کے رسل ، انگلینڈ کے تین پلیرز ، بیلنگز ، ہیلز اور ڈیوڈ ولی کے ساتھ میدان میں اترے گی .انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑی ان ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ویسے ہی بڑے کامیاب ہوتے ہیں، اور اس کی وجہ ان ملکوں کے مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر ہیں. ویسٹ انڈیز نے دو دفع انٹرنیشنل ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا ہے ، ون ڈے اور ٹیسٹ میں تو ان کی ٹیم فارغ ہی ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں ان کے پلیئرز بہت ہی اچھا کھیلتے ہیں . کوئٹہ کی ٹیم پچھلے سال جیسی ہی ہے لیکن اس سال بریتھ ویٹ ، شین واٹسن اور افغانستان کے زبردست گوگلی سپنر راشد خان نے ٹیم جوائن کی ہے . اور آخر میں ملتان سلطان ز کی بات کرتے ہیں ،شعیب ملک کی کپتانی میں …. نئی ٹیم … بہت ہی خوش گوار حیرت ہوئی کہ چھٹی ٹیم بھی آ گئی ہے . اس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایس ایل کامیاب جا رہا ہے ، نئی ٹیم بھی آ گئی اور بڑے بڑے انٹرنیشنل پلیئرز بھی آگئے .اس بات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہا ہے اور پی ایس ایل کا برانڈ اسٹبلش کررہا ہے . اتنا آسان کام نہیں ہوتا . کئی ملکوں کی ایسی ٹی ٹوئنٹی لیگز تو ایک سیزن بعد ہی ٹھس ہو جاتی ہیں جیسا کہ سری لنکن لیگ کے ساتھ ہوا تھا . کوشش تو نجم سیٹھی کی پوری یہ ہے کہ کچھ میچز پاکستان میں کروائے جائیں . ان پلیئرز کو پاکستان لایا جائے . اور یہ اپنی کوشش میں کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں کہ آہستہ آہستہ انہونے ٢٠١٧ میں کئی انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کروائے جس سے دوسرے ملکوں کے کھلاڑیوں کا پاکستان پہ بھروسہ بننا شروع ہوا ہے . اس ٹورنامنٹ کے نتیجے میں ہی پاکستانی ٹیم میں ٹیلینٹڈ پلیئرز کی لائن لگ گئی ہے جو پرفارم بھی کرتے ہیں . اس سال چیمپئنز ٹرافی کی فتح تو ایسی تھی کہ تمام پاکستانیوں کے دل جھوم اٹھے تھے . امید ہے اس لیگ کے نتیجے میں مزید ٹیلنٹ پاکستان ٹیم میں آئے گا . انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں واپس آئے گی اور پاکستانی عوام کو بھرپور انٹرٹینمنٹ ملے گی .
کرکٹ کے شوقین لوگو ذرا پوسٹ پے آؤ اور پی ایس ایل کی اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کا نام تو بتاؤ۔
پاکستان-لیگ کو اتنا دلچسپ بنانےہیں ... کرکٹ کا جتنا بھی جنون سہی لیکن اکیلے کرکٹ میچز دیکھنا کبھی اتنا دلچسپ نہیں رہا، مزہ تو دوستوں/کزنز کے ساتھ ہر گیند پر جوشیلے تبصرے ہیں
پاکستان زنده باد پاینده باد
عدنان اکبری بھائی اپنے دوست سے: "ڈاکٹر نے مجھے کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا ہے۔" دوست: "شاید اس نے تمہیں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ لیا ہے۔اسلام آباد ۔