پاکستان سپر لیگ 8 کے ڈارفٹ کل مکمل ہوئے۔ صرف پشاور زلمی نے ایک کھلاڑی اور سلیکٹ کرنا ہے، باقی ٹیمز مکمل ہو چکی ہیں۔
اس بار مزید اچھے بیرونی کھلاڑیوں کا آنا خوش آئند ہے۔ اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر کو کسی ٹیم نے سلیکٹ نہیں کیا۔
مکمل سکواڈز کچھ یوں ہیں:

لاہور قلندرز : فخر زمان، راشد خان (افغانستان)، شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویز (نمیبیا)، حسین طلعت، حارث رؤف (ڈائمنڈ)، عبداللہ شفیق، لیام ڈاسن (انگلینڈ)، سکندر رضا (زمبابوے) (گولڈ)، احمد دانیال، دلبر حسین، ہیری بروک (انگلینڈ)، کامران غلام، مرزا طاہر بیگ ( سلور)، شاویز عرفان، زمان خان (ایمرجنگ)، جلات خان اور جارڈن کاکس (انگلینڈ) (سپلیمنٹری)

ملتان سلطانز : ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)، جوش لٹل (آئرلینڈ)، محمد رضوان (پلاٹینم)، خوشدل شاہ، ریلی روسو (جنوبی افریقہ)، شان مسعود (ڈائمنڈ)، عقیل حسین (ویسٹ انڈیز)، شاہنواز دہانی، ٹم ڈیوڈ (آسٹریلیا) (گولڈ)، انور علی، سمین گل، سرور آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان (سلور)، عباس آفریدی، احسان اللہ (ایمرجنگ)، عادل راشد (انگلینڈ) اور عرفات منہاس (سپلیمنٹری)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: محمد نواز، نسیم شاہ، ونیندو ہسرنگا (سری لنکا) (پلاٹینم)، افتخار احمد، جیسن رائے (انگلینڈ)، اوڈین اسمتھ (ویسٹ انڈیز) (ڈائمنڈ)، احسن علی، محمد حسنین، سرفراز احمد ( گولڈ)، محمد زاہد، نوین الحق (افغانستان)، عمر اکمل، عمید آصف، ول سمید (انگلینڈ) (سلور)، ایمل خان، عبدالواحد بنگلزئی (ایمرجنگ)، مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ) اور عمیر بن یوسف (سپلیمنٹری)

اسلام آباد یونائیٹڈ : ایلکس ہیلز (انگلینڈ)، رحمان اللہ گرباز (افغانستان)، شاداب خان (پلاٹینم)، آصف علی، فضل حق فاروقی (افغانستان)، وسیم جونیئر (ڈائمنڈ)، اعظم خان، فہیم اشرف، حسن علی (گولڈ) )، ابرار احمد، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، پال اسٹرلنگ (آئرلینڈ)، رومان رئیس، صہیب مقصود (سلور)، حسن نواز، ذیشان ضمیر (ایمرجنگ)، معین علی (انگلینڈ) اور مبصر خان (سپلیمنٹری)

کراچی کنگز : حیدر علی، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، میتھیو ویڈ (آسٹریلیا) (پلاٹینم)، عماد وسیم، جیمز فلر (نیوزی لینڈ)، جیمز ونس (ڈائمنڈ)، اینڈریو ٹائی (آسٹریلیا)، محمد عامر، شعیب ملک (گولڈ)، عامر یامین، میر حمزہ، محمد اخلاق، شرجیل خان، طیب طاہر (سلور)، عرفان خان نیازی، قاسم اکرم (ایمرجنگ)، محمد عمر اور تبریز شمسی (جنوبی افریقہ) (سپلیمنٹری)

پشاور زلمی: بابر اعظم، روومین پاول (ویسٹ انڈیز)، بھانوکا راجا پاکسا (سری لنکا)، (پلاٹینم)، مجیب الرحمان (افغانستان)، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)، وہاب ریاض (ڈائمنڈ)، ارشد اقبال، دانش عزیز، محمد حارث (گولڈ)، عامر جمال، ٹام کوہلر-کیڈمور (انگلینڈ)، صائم ایوب، سلمان ارشاد، عثمان قادر (سلور)، حسیب اللہ خان، سفیان مقیم (ایمرجنگ)۔ جمی نیشم (نیوزی لینڈ) (سپلیمنٹری)۔ پشاور زلمی متبادل ڈرافٹ میں اپنا دوسرا سپلیمنٹری چنے گی۔
PSL8.png
 

جاسم محمد

محفلین
کوئی لائیو لنک ہے دیکھنے لے لیے ؟
جاسم محمد
 

شمشاد

لائبریرین
آج کراچی اور ملتان کا میچ شروع ہونے میں چند ہی منٹ باقی ہیں۔
کراچی نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے کھیلنےکی دعوت دی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شان مسعود ابھی تک کسی میچ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ آج شاید کچھ کر دکھائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ملتان سلطان کےکیپٹن محمد رضوان پی ایس ایل 8 کے سنچری بنانے والے دوسری کھلاڑی بن گئے۔
انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف 60 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ملتان سلطان نے 2 وکٹوں کےنقصان پر اپنی اننگ میں 196 اسکور بنائے۔

محمد رضوان کی شاندار اننگ، 110 اسکور پر ناٹ آؤٹ واپس آئے۔
 
Top