پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

سین خے

محفلین
پی ایم ایل این، پی پی پی پی، بی این پی مینگل اور ایم ایم اے کو فارم ۴۵ پر نتائج نہیں دئیے جا رہے ہیں ۔ حامد میر
 

جاسم محمد

محفلین
فیصل سبزواری کے بعد مریم اورنگ زیب اور رضا ہارون اپنی پارٹیوں کی طرف سے تحفظات سامنے لے آئے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے اور تصدیق شدہ نتائج نہیں دئیے جا رہے ہیں
نون لیگ نے تحریک انصاف کا رول اختیار کر لیا ہے۔
 
اے آر وائی کے مطابق
پی ٹی آئی 103
ن لیگ 52
پی پی پی 32
باقی پارٹیز 32
میچ تو لگتا ہے پھنس گیا ۔ 51 سیٹس باقی ہیں
اب دیکھنا یہ کہ فوج اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈہ سچ ہوتا ہے ۔ یا جھوٹ ۔
اللہ کرے جو بھی حکومت بنائے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں آسانی لائے آمین
بہت دعائیں
پچھلی بار ن لیگ پہلے نمبر پر چل رہی تھی اور عمران خان دوسرے نمبر پر اگر ن لیگ کرپشن کے کیس میں نہ پھنستی تو شاید اِس دفعہ بھی ن لیگ ہی حکومت کرتی اب عمران خان حکومت کرے گا دیکھیں یہ کیا کرتا ہے۔
 

سین خے

محفلین
قوم کو نیا پاکستان مبارک! عمران خان وزیر اعظم، فواد چوہدری کی ٹویٹ

تمام انصافی بہن بھائیوں کو مبارک ہو
 

جاسم محمد

محفلین
جناب مگر ن لیگ کے ساتھ ایم کیو ایم، پاک سرزمین، پی پی پی پی، ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کو بھی شامل کر لیں :)
2013 میں تحریک انصاف نے الیکشن دھاندلی پر شور مچایا تھا اور دیگر جماعتوں نے تمسخر۔ اب رول بدل گئے ہیں۔ عمران خان کو پہلا کام 4 حلقے کھلوانے چاہئے۔
 
خرم دستگیر 20000 ووٹ سے جیت رہے تھے، ان کے حلقے کے نتائج روک لئے گئے ہیں۔ مصدق ملک

نئے نتائج برائے قومی اسمبلی
PTI: 97
PMLN: 62
ایک وقت وہ بھی تھا جب عمران خان کو ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی اِس بار اللہ پاک نے عمران خان کو موقع دیا ہے اُس کو چاھئیے کہ اپنی اپنی نہ سوچے ملک کے لئے کچھ کرے گا تو اگلے پانچ سال بھی حکومت کرسکتا ہے عمران خان نے جو پاکستان کیلئے خواب دیکھیں ہیں اُن کو سچ کرے اور عوام کو بھی اِس فیصلے کو قبول کرلینا چاھئیے اور فساد کرنے سے اچھا ہے عوام کی اکثریت کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دیں ۔ تاکہ وہ حکومتی اُمور کو اچھے اور احسن طریقے سے انجام دے اگر یہ لڑائی جھگڑوں میں پڑ گیا تو ملک پھر خطرے میں پڑجائے گا اور ہمارے ملک کے دشمن اِس چیز سے فائدہ اُٹھائیں گے ہمیں ایک ہو کر چلنا ہے ، زبان نسل کو بھول جائیں جو اللہ پاک نے آپ کو حکمران دیا ہے اُس کی عزت کریں اور اللہ پاک سے دعا کریں کہ ہمارے ملک کے مسائل حل ہوجائیں ہمارا پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ہو(آمین)
 

محمد وارث

لائبریرین
آج میں نے بھی اپنے قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آخری لمحے میں یو ٹرن لے لیا۔ بلے پر مہر لگاتے لگاتے شیر پر لگا دی۔ :)
گویا تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آ گئی ہے! :)

ایک تبدیلی کا حال میں بھی آپ کو سناتا ہوں۔ سیالکوٹ میں آج دوپہر کے وقت تیز بارش ہو ئی اور موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ اس بارش کے بعد خواتین کی ایک کثیر تعداد نے پولنگ بوتھ پر ہلہ بول دیا۔ میری بیوی کو کم و بیش سوا دو گھنٹے لائن میں کھڑا رہ کر ووٹ ڈالنا پڑا۔ میں دو گھنٹے اس کے انتظار میں باہر کھڑا رہا۔

اُس کا پکا ارادہ تھا کہ شیر پر مہر لگانی ہے لیکن اس غصے میں بیٹ پر مہر لگا آئی، اور اب تینوں بچوں کی باتیں مسلسل سن رہی ہے۔ میں خوش تھا کہ مجھے دو گھنٹے کھڑا رہنے کا صلہ نہ سہی خوشگوار سرپرائز ضرور مل گیا۔ :)
 
Top