پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

زیک

مسافر

جاسم محمد

محفلین
علامہ اقبال کی بیٹی اور ڈاکٹر عبد القدیر کو صدر بنانے کی بات ہو رہی ہے۔ کیا ان دونوں شخصیات کے آنے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا؟
ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ صدر کے انتخاب کا فیصلہ عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد کریں گے۔
 
جج تھیں شاید وہ بھی اور حقوق نسواں میں کافی فعال۔ تحریک انصاف جیسی دقیانوسی جماعت کیسے یہ برداشت کرے گی؟
صدر کا عہدہ اب پاکستان میں محض نمائشی رہ گیا ہے۔ پانچ سال ایوانِ صدر میں بند رکھتے ہیں۔ ہر سال 23 مارچ کو دھوپ لگواتے ہیں اور بس۔
 

جاسم محمد

محفلین
ان سب باتوں کی سمری:
ملتان میں ایک امیدوار نے ٹکٹ مانگی-
قریشی صاحب نے مسترد کرتے ہوئے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا-
بندہ آزاد حیثیت سے جیت گیا-
جیتنے کے بعد ترین صاب جہاز میں بیٹھا کر بنی گالا لے گئے-
تے ہن شاہ صاب کہندے مینوں مخصوص نشت دیو تے وزیر اعلٰی بناؤ-

انتخابات سے قبل ٹکٹوں کے معاملہ پر تحریک کے اندر کافی لڑائیاں ہوئی تھیں۔ کچھ کو ٹکٹ دے کر واپس لے لیا گیا۔ وہ ناراض اراکین آزاد کھڑے ہو گئے تھے۔

جو ٹکٹ نہ ملنے پر پر ناراض ہو کر آزاد کھڑے تھے اُن کو پارٹی سپورٹ حاصل تھی- جی مناسب!!

ایک ایک حلقے میں درجنوں امید وار تھے تحریک تھے۔ بنی گالہ کے باہر جنوبی پنجاب والوں نے ٹکٹوں کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے دھرنے دیے۔ ہر اک کو پارٹی ٹکٹ نہیں مل سکتا۔ اسکا یہ مطلب نہیں جو آزاد کھڑے ہوئے وہ تحریک انصاف کو چھوڑ گئے۔

تو پارٹی نے سپورٹ ٹکٹ ہولڈر کو کیا یا آزاد کو؟

پارٹی نے جس کو جیت کیلئے بہترسمجھا اسے ٹکٹ دیا۔ کئی حلقوں میں ان لڑائیوں کی وجہ سے ووٹ تقسیم ہوا آزاد اور تحریک والے دونوں ہار گئے۔
 
نون لیگ اور پیپل پارٹی کی عہدہ صدارت سے متعلقہ آئینی ترامیم کو سلام

پائن، پارلیمانی طرز جمہوریت میں یہی ہوتا ہے- ملکہ برطانیہ کی مثال دیکھ لیں-
خیر آپکا شوق ہے تو ترمیم کر کے 58 ٹو بی واپس لے آئیں اور فاروق لغاری ٹائپ بندہ لگا دے صدر-
 

زیک

مسافر
کچھ لوگ غلط طور پر عمران خان کا موازنہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو سے کر رہے ہیں۔ اصل میں تو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کا موازنہ بہتر ہے۔
میں کیفیت نامے میں یہ بات الیکشن سے پہلے کہہ چکا ہوں۔

ٹروڈو سے موازنہ کرنے والے کیا یہ بھول گئے کہ وہ تو وزیراعظم کے گھر پیدا ہوا تھا؟
 
Top