پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

جاسم محمد

محفلین
محض مسترد ووٹوں کی گنتی ہوئی تھی اس میں بھی خان صاحب کی لیڈ کم ہو گئی تھی.
لیڈ کم ہو جانے کا مطلب وہ الیکشن ہار گئے اور پورا حلقہ دوبارہ کھولنا پڑے گا ؟ دھاندلی کے شواہد سامنے لائیں۔ سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں۔ وہ سارا حلقہ کھول دیں گے
 
جاسم محمد

محفلین
اوپس ، دیکھیں سیدہ شگفتہ آپا، یہ ربیع بھائی کیا کہہ رہے ہیں سمجھائیں انہیں کی لکھی پڑھی تقریر وہ ہوتی ہے جو چھوٹی پرچی سے پڑھی جائے اے فور کے پرچے والی تقریر پڑھی لکھی ہوتی-
تقریر کیمرے کی طرف دیکھ کر زبانی کی گئی تھی۔ کاغذ پر محض تقریر کے نکات درج تھے
 
تقریر کیمرے کی طرف دیکھ کر زبانی کی گئی تھی۔ کاغذ پر محض تقریر کے نکات درج تھے

ویسے یہ محض قیاس اور گمان ہے کہ کیا معلوم کیمرہ کے پیچھے وڈی سکرین ہو؟ اسلئے اگلی دفعہ اس سائیڈ کی تصویر بھی ہو جائے- چونکہ آپ تو سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہیں تو کسی فوٹو گرافر سے عرض کریں کہ موبائل سے تقریر کے دوران 360 کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کرے-
 
:laughing:
 
جاسم محمد

محفلین
آپ خان صاحب کی تقریر کی تشریح کر رہے ہیں؟
حلقے کھلوانا عمران خان کا کام نہیں الیکشن ٹریبونل اور عدالتوں کا ہے۔ خان صاحب کے وکیل کا مؤقف ہے کہ یہاں دو بار ابتدائی گنتی ہو چکی ہے۔ اور دونوں بار سعد رفیق ہارے ہیں۔ وہ بضد ہیں کہ سارے حلقے کی دوبارہ گنتی کریں تو اس کے لئے عدالت عظمی کو ٹھوس شواہد دیں۔ اگر سپریم کورٹ حکم دے تو حلقہ کھول دیا جائے گا۔ سعد رفیق کی طرح 5 سال اسٹے آرڈر نہیں ہوگا
 
ربیع م

درست
ہائی کورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا اب چاہئیے تو یہ تھا کہ خان صاحب خوشدلی سے گنتی کرواتے لیکن عمران خان کا وکیل روکنے کی کوشش میں ہے
لیکن
خیر میں غلط ہوں
آپ درست
 
جاسم محمد

محفلین
محترم بات غلط کی نہیں اصول کی ہے۔ اس حلقہ سے متعلق تفصیلی پوسٹ دیکھیں
-------------------------------------------------------------
خواجہ سعد رفیق نے شکست کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس کے نتیجے میں وہ ایک مرتبہ پھر ہار گیا۔ پھر اس نے تیسری بار گنتی کی ایک اور درخواست دائر کی جو کہ مسترد ہوگئی کیونکہ دوبارہ گنتی کے بعد اس درخواست کو الیکشن کمیشن منظور نہیں کرسکتا تھا۔
پھر خواجہ سعد رفیق ہائیکورٹ چلا گیا جس پر ہائیکورٹ نے بغیر کچھ سوچے سمجھے الیکشن کمیشن کو این اے 131 کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔ اس پر بابراعوان نے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کیا تاکہ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاسکے۔
اب پٹواریوں نے شور مچانا شروع کردیا کہ عمران خان نے تو کہا تھا کہ جتنے مرضی حلقے کھلوا لو، تو پھر اب سپریم کورٹ میں کیوں جارہا ہے؟
اگر الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن روکتا ہے تو اس کا نقصان تحریک انصاف کو ہوگا کیونکہ اس سے ان کی جیتی ہوئی سیٹوں کی تعداد 116 سے کم ہوکر 115 ہوجاتی ہے۔اب نمبر گیم کی بات ہے ۔ ۔ ۔ اس وقت ایک ایک سیٹ پر لڑائی ہوگی ۔ ۔ ۔ اسی لئے بابر اعوان کو سپریم کورٹ بھیجا جارہا ہے تاکہ نوٹیفیکیشن کروایا جاسکے۔
ایک دفعہ عمران خان وزیراعظم بن گیا، اس کے بعد وہ اپنے وعدے کے مطابق ہر حلقہ کھلوائے گا ۔ ۔ ۔ ابھی وہ وزیراعظم نہیں بنا، ابھی وہ اپنی جیتی ہوئی ہر سیٹ پر لڑے گا ۔ ۔ ۔
انشا اللہ، سپریم کورٹ سے سوموار کو ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کروا کر نوٹیفیکیشن کروا لیا جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ جس کے 3 دن کے اندر اندر آزاد اراکین کے بیان حلفی جمع ہوجائیں گے اور وہ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل تصور ہوں گے ۔ ۔ ۔
!!! بقلم خود باباکوڈا
 
آخری تدوین:
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیائی دانشور۔ جس کی تحاریر بہت "پسند" کی جاتی ہیں۔ فیس بک پیج سے شروع ہوا۔ اب ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہے۔

مخالفین کے لیے نئی نئی گالیاں ایجاد کرنے اور پروپیگنڈا مواد فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ ہے آپ کے سوشل میڈیائی دانشور کی زبان اور ذہنیت؟
ایسی اخلاقیات والے فرد کی تحاریر آپ لوگ پسند فرماتے ہیں۔ جس پر دکھ اور افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
مخالفین کے مطابق اخلاقیات کا جنازہ قائد محترم عمران خان صاحب بہت پہلے نکال چکے ہیں۔ یوں ان کو وزیر اعظم نہیں بننا چاہئے۔ جبکہ الیکشن کے نتائج اس کے برعکس نکلے ہیں۔
دوسری آپ کی بات صحیح ہے۔ بابا کوڈا مخالف جماعتوں خاص کر مذہبی جماعتوں کے حمایتیوں کے ساتھ سخت بد زبانی سے پیش آتا ہے۔ اس لئے تحریر میں حلقہ سے متعلق موادکےعلاوہ باقی معترض مواد ہٹا دیا ہے۔
 
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیائی دانشور۔ جس کی تحاریر بہت "پسند" کی جاتی ہیں۔ فیس بک پیج سے شروع ہوا۔ اب ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہے۔

مخالفین کے لیے نئی نئی گالیاں ایجاد کرنے اور پروپیگنڈا مواد فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

ویسے مجھے لگتا نہیں کہ یہ فردِ واحد ہے-
 
Top