پاکستان : عام انتخابات 2018 (الیکشن)

شاہد شاہ

محفلین
ویسے جمعیت علمائے اسلام ف نام سے کوئی پارٹی اس الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔ :)
معلوماتی۔ میں نے پچھلے الیکشن میں کامیاب ہونے والی پارٹیوں کی فہرست کے مطابق جوابات رکھے تھے۔ویسے عوامی رائے شماری کے مطابق اس بار بھی کامیابی نون لیگ کی ہی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے دھاندلی نہ کی تو۔ حیرت انگیز طور پر دھرنے کے دوران تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت تھی۔ اگر اسوقت الیکشن ہو جاتے تو آج کی صورت حال کافی مختلف ہوتی۔
Opinion_polling_for_the_pakistani_general_election%2C_2018.png
 
قوی امکان ہے کہ اس بار مذہبی سیاسی جماعتیں، ایک بار پھر متحدہ مجلس عمل کے نام سے انتخابات میں شامل ہوں گی۔
 
معلوماتی۔ میں نے پچھلے الیکشن میں کامیاب ہونے والی پارٹیوں کی فہرست کے مطابق جوابات رکھے تھے۔ویسے عوامی رائے شماری کے مطابق اس بار بھی کامیابی نون لیگ کی ہی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ نے دھاندلی نہ کی تو۔ حیرت انگیز طور پر دھرنے کے دوران تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت تھی۔ اگر اسوقت الیکشن ہو جاتے تو آج کی صورت حال کافی مختلف ہوتی۔
Opinion_polling_for_the_pakistani_general_election%2C_2018.png
یار یہ نقشہ وکی پیڈیا نے کہاں سے لیا ہے؟ اس کا مآخذ
 
شاہد شاہ

محفلین
یار یہ نقشہ وکی پیڈیا نے کہاں سے لیا ہے؟ اس کا مآخذ
ماخذ وہ سرویز ہیں جو مختلف تاریخوں میں لئے گئے۔ تفصیل یہاں موجود ہے:
Opinion polling for the Pakistani general election, 2018 - Wikipedia
ویسے میں ان عوامی سرویز کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا کیونکہ پچھلے امریکی الیکشن سے قبل ہر سروے ہیلری کلنٹن کی واضح برتری دکھا رہا تھا مگر جیت گیا ٹرمپ
Statewide opinion polling for the United States presidential election, 2016 - Wikipedia
 
سرویز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ہیلری ہاری نہیں، پاپولر ووٹ اسی کے زیادہ تھے۔ برطانوی جریدے "اکانومسٹ" کے تجزیے اکثر درست ثابت ہوتے ہیں۔
 
جی ہاں اسلئے قوی امکان ہے کہ پاپولر ووٹ نون لیگ لے گی۔ البتہ یہ ووٹ سیٹوں میں بدلے گا یا نہیں وہ الگ معاملہ ہے۔
ماضی کے ان سرویز کے مطابق دھرنے کے بعد تحریک انصاف کی مقبولیت میں کافی کمی آئی ہے جبکہ نون لیگ نے اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔ ابھی الیکشن سے قبل نئے سرویز ہوں گے تو صورت حال مزید واضح ہو جائے گی
 
ماخذ وہ سرویز ہیں جو مختلف تاریخوں میں لئے گئے۔ تفصیل یہاں موجود ہے:
Opinion polling for the Pakistani general election, 2018 - Wikipedia
ویسے میں ان عوامی سرویز کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا کیونکہ پچھلے امریکی الیکشن سے قبل ہر سروے ہیلری کلنٹن کی واضح برتری دکھا رہا تھا مگر جیت گیا ٹرمپ
Statewide opinion polling for the United States presidential election, 2016 - Wikipedia
آپ کو ایک دلچسپ بات بتاؤں کہ امریکی انتخابات سے قبل میری پیش گوئی تھی کہ ان انتخابات میں جو بھی جیتے گا 19 -20 کے فرق سے ہی جیتے گا، الحمدللہ میرا اندازہ درست ثابت ہوا۔
 
فرقان احمد

محفلین
10 اپریل 2018 تک ہمارا تجزیہ یہ ہے!
وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت بننا اب شاید آسان نہ رہے؛ گو کہ ناممکنات کی ذیل میں ہرگز نہیں ہے۔ ممکنہ ڈیل یا ڈھیل کی صورت میں 'شیر'ایک بار پھر پوری قوت سے دھاڑے گا۔ پنجاب مسلم لیگ نون کے ہاتھ سے جاتا دکھائی نہیں دیتا۔ تحریکِ انصاف کے لیے خیبر پختون خواہ میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی سادہ اکثریت لے جائے گی؛ امکان غالب ہے۔ بلوچستان میں شروعات میں اسی پارٹی کی حکومت رہنے کا امکان ہے جو وفاق میں حکومت بنائے گی۔ واللہ اعلم!
 
وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت بننا اب شاید آسان نہ رہے؛ گو کہ ناممکنات کی ذیل میں ہرگز نہیں ہے۔
میرا گمان بھی تقریبا! یہی ہے کہ مرکز میں کوئی پارٹی بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ مخلوط حکومت بنے گی۔
باقی آپ کے تجزیہ سے متفق۔
وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت بننا اب شاید آسان نہ رہے
اس میں بس یہی فرق کہ وفاق میں مسلم لیگ نون کی سادہ اکثریت کے ساتھ حکومت بننا اب شاید آسان نہ ہو گی۔ :)
 
10 اپریل 2018 تک ہمارا تجزیہ یہ ہے!
وفاق میں مسلم لیگ نون کی حکومت بننا اب شاید آسان نہ رہے؛ گو کہ ناممکنات کی ذیل میں ہرگز نہیں ہے۔ ممکنہ ڈیل یا ڈھیل کی صورت میں 'شیر'ایک بار پھر پوری قوت سے دھاڑے گا۔ پنجاب مسلم لیگ نون کے ہاتھ سے جاتا دکھائی نہیں دیتا۔ تحریکِ انصاف کے لیے خیبر پختون خواہ میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں۔سندھ میں پیپلز پارٹی سادہ اکثریت لے جائے گی؛ امکان غالب ہے۔ بلوچستان میں شروعات میں اسی پارٹی کی حکومت رہنے کا امکان ہے جو وفاق میں حکومت بنائے گی۔ واللہ اعلم!
اس معاملے میں مجھے شیر کے پوری قوت سے دھاڑنے پر اختلاف ہے، شاید اگر شیر چھیچھڑوں پر راضی ہوجائے تو اسے موقع مل سکتا ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
میرا گمان بھی تقریبا! یہی ہے کہ مرکز میں کوئی پارٹی بھی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔ مخلوط حکومت بنے گی۔
باقی آپ کے تجزیہ سے متفق۔
یوں تو حالات یکسر بھی بدل سکتے ہیں تاہم جس قدر چاہے 'منیجمنٹ'کر لی جائے، دھاندلی ایک حد سے زیادہ نہیں ہو سکے گی۔ مسلم لیگ نون میں دراڑیں پڑی ہیں تاہم اس قدر نہیں پڑ سکی ہیں کہ جماعت کا شیرازہ بکھر جائے۔ اس جماعت کے لیے ایک بڑا چیلنج تب سامنے آئے گا جب میاں صاحب یا مریم صاحبہ کو سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔ اس وقت پارٹی میں شکست و ریخت کا ایک امکان رہے گا تاہم یہ مرحلہ گزر گیا تو 'ہمدردی'کے ووٹ بھی اسی پارٹی کو پڑیں گے جو کہ اس جماعت کی نشستوں کی تعداد کو ایک سو سے اوپر پہنچا سکتے ہیں جس کے بعد وفاق میں یہ جماعت مخلوط حکومت اس صورت میں بنا سکے گی اگر پیپلز پارٹی اور تحریکِ انصاف نے پوسٹ الیکشن اتحاد سے انکار کر دیا جس کا امکان کم ہے۔ اس صورت میں بھی مسلم لیگ نون مضبوط اپوزیشن جماعت بن کر ابھرے گی اور احتجاجی سیاست میں 'ملوث'ہو جائےگی؛ یعنی وہی دائرے کا چکر! یہی اس ملک کا المیہ رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں نچلی ہو کر بیٹھا نہیں کرتیں اور عام طور پر اسٹیبلشمنٹ کے دیے ہوئے 'ٹاسک'نبھاتی دکھائی دیتی ہیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اس معاملے میں مجھے شیر کے پوری قوت سے دھاڑنے پر اختلاف ہے، شاید اگر شیر چھیچھڑوں پر راضی ہوجائے تو اسے موقع مل سکتا ہے۔
بعض پٹواری پیجز کے مطابق شیر لنگڑا ہو رہا ہے۔ ویسے زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ الیکشن کے قریب کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پچھلی بار عمران خان لفٹر سے گر گئے تھے۔ اب کہاں چڑھ جائیں اللہ بہتر جانتا ہے۔
 
میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی پارٹی کو الیکشن جیت نے کے لیے اپنی جانب سے بڑی قربانی دینا پڑے گی ،محترمہ مرحومہ شہیدہ کی قربانی ایک مثال ہے اور دوسری صورت میں فوجی اسٹبلشمنٹ اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کے موڈ میں نظر آرہی ہے ۔
 
فوجی ادارے اور اسٹبلیشمنٹ کسی صورت میں بھی اب خود مختار جمہوریت کے لیے تیار نظر نہیں آرہے ۔وہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں کسی بھی جماعت کی اکثریت سے کامیابی نہیں چاہتے ۔بندر بانٹ کے ذریعے اپنا علم اونچا رکھنا چاہتے ہیں کہ وقت ضرورت چوں چاہ کرنے والوں کو دباؤ ڈال کر خاموش رکھا جاسکے ۔
 
Top