Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
پاکستان ميں سيلاب کی تباہکاریوں پر امريکہ کا ردعمل
تازہ ترين پيش رفت:
امدادی اور جان بچانے والی کاروائيوں ميں معاونت فراہم کرنے والے امريکی فوجی ہيلی کاپٹروں نے آج دوبارہ اپنی سرگرمياں شروع کر ديں اور تقريبا 916 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا اور 89000 پاؤنڈز امدادی سامان متاثرہ علاقوں ميں پہنچايا۔
آج شام ايک بوئنگ 747 طيارہ پلاسٹک شيٹس کے 1100 رول اور 17000 کمبل لے کے اسلام آباد پہنچا۔ پلاسٹک کی ان شيٹس سے لگ بھگ 11100 خاندانوں يا 66000 افراد مستفيد ہوں گے۔ يہ سامان سيلاب زدہ علاقوں ميں تقسيم کرنے کے لیے فوری طور پر صوبہ پنجاب بھجوا ديا جائے گا۔
امريکہ اب تک خوراک کے عالمی پروگرام کے اشتراک سے 168500 افراد کو ايک مہينے کا راشن فراہم کر چکا ہے۔ امريکہ کے تعاون سے اس وقت روزانہ کی بنياد پر 20000 افراد کو کھانے پینے کی اشياء فراہم کی جا رہی ہيں۔
امريکہ کی اب تک کی اعانت:
چھ امريکی فوجی ہيلی کاپٹروں نے 5 اگست کو پاکستان میں انسانی بنيادوں پر امدادی کاروائياں شروع کيں۔ اب تک ان ہيلی کاپٹروں نے سيلاب میں پھنسے ہوئے 2305 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچايا اور 211000 پاؤنڈ وزنی اشياء متاثرہ علاقوں ميں پہنچائيں۔
امريکہ کی جانب سے سيلاب سے متاثر ہونے والی آباديوں کی مدد کے لیے اب تک کل مالی امداد کا حجم 35 ملین ڈالر سے زيادہ ہو گيا ہے۔ يہ رقم يو ايس ايڈ کی وساطت سے بين الاقوامی تنظيموں اور مستند پاکستانی اين جی اوز کے ذريعے سيلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں کو خوراک، صحت کی سہوليات اور سر چھپانے کی ٹھکانے فراہم کرنے کے لیے خرچ کی جارہی ہے۔
پاکستانی وزارت داخلہ کے 50 ويں فضائ اسکوارڈن کے حوالے کيے گئے امريکی ہيلی کاپٹرز اپنی کاروائياں جاری رکھے ہوئے ہيں اور انھوں نے 1005 افراد کی جانيں بچائيں اور سيلاب سے متاثرہ لوگوں تک 43973 پاؤنڈ وزنی امدادی اشياء پہنچائيں۔
اس کے علاوہ 436000 سے زائد حلال کھانے پاکستان کے سول اور فوجی حکام کے حوالے کيے گئے جن کی قیمت 52۔3 ملين ڈالرز ہے۔
پشاور ميں پاکستان ڈيزاسٹر مينيجمنٹ اتھارٹی کے حوالہ کيے گئے سامان ميں مجموعی طور پر زندگی بچانے والی 18 زوڈئيک کشتياں، 6 واٹر فلٹريشن يونٹس، 10 پانی محفوظ کرنے کے بڑے مشکيزے ( ان ميں سے ہر ايک روزانہ 10 ہزار افراد کو صاف پانی فراہم کرنے کی صلاحيت کا حامل ہے) اور کنکريٹ کاٹنے کے 30 آرے شامل ہيں، جن کی ماليت 746000 ڈالرز ہے۔
پشاور اور کرم ايجنسی ميں سيلاب سے تباہ ہونے والے شاہراہوں کے پلوں کی جگہ عارضی طور پر نصب کرنے کے لیے فولاد کے 12 تيار شدہ پل فراہم کے گئے ہيں جن کی ماليت 2۔3 ملين ڈالر ہے۔ سيلاب میں امدادی کاروائيوں ميں مدد دينے کے لیے صوبہ خيبر پختونخواہ ميں فرنٹير اسکاؤٹس کو 25 کلوواٹ کا ايک جنريٹر فراہم کيا گيا ہے، جس کی ماليت تقريبا 30 ہزار ڈالر ہے۔
نجی شعبے کی طرف سے ردعمل:
امريکی عوام ايم گيو کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹيکسٹ ميسجنگ کے ليے نمبر 50000 پر لفظ
SWAT
کے ذريعے پاکستان ميں سيلاب کی امدادی کاروائيوں ميں حصہ لے رہے ہيں۔ يہ پيغام بھيجنے کے نتيجہ ميں اس امريکی شہری کا دس ڈالر کا عطيہ پاکستان ميں اقوام متحدہ کے ہائ کميشن برائے پناہ گزين تک پہنچ جائے گا۔ ہر دس ڈالر کی مدد کے ذريعہ بے گھر خاندانوں کو خيمے اور ہنگامی امداد فراہم کی جائے گی۔
حکومت پاکستان اور پاکستان سيلولر فون انڈسٹری نے پاکستانی عوام کو دعوت دی ہے کہ وہ وزيراعظم کے فنڈ برائے ريليف کے لیے فون نمبر 1234 پر بذريعہ ٹيکسٹ ميسج چندہ ديں۔ يہ سلسلہ 5 اگست سے شروع کر ديا گيا ہے۔
خيبرپختونخواہ چيمبر آف کامرس اينڈ انڈسٹری نے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ ميں 300 مکانات کی تعمير نو کے ليے ايک کيش فار ورک پائيلٹ پراجيکٹ شروع کيا ہے۔ اگر يہ منصوبہ کاميابی سے ہمکنار ہو تو اسے توسيع دے کر 5000 گھروں کی تعمير نو کی جائے گی۔
لاہور ميں واقع امريکن بزنس فورم نے کوکاکولا، انوائرنمنٹ کنسلٹينسيز اينڈ آپشنز، ليوی اسٹراس پاکستان، کابانی اينڈ کمپنی، جرنل اليکٹرک، مونسانٹوايگریٹيک، الباريو انجيرنگ اورنيسٹول ٹيکنالوجيز سے عطيات اکھٹے کيے ہيں۔
پراکٹر اينڈ گيمبل نے نقد رقوم اور سامان کی صورت ميں 455000 ڈالر کا عطيہ ديا ہے جس ميں پانی صاف کرنے والی چاليس لاکھ گولياں "پی يو آر" بھی شامل ہيں جو پانی کو قابل استعمال بناتی ہيں۔
عالمی امريکی ادويہ ساز کمپنی ايبٹ ليبز نے سيلاب زدگان کے ليے نقد رقم اور سازوسامان کی شکل ميں 83 ہزار ڈالر کی امداد دينے کا وعدہ کيا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov