پاکستان میں درجہ وار بہترین جامعات کی فہرست

پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آخری جاری کردہ (2014 میں) کی فہرست کے مطابق بہترین جامعات کچھ اس طرح ہیں۔
hec_rankings_2014_1.png

تفصلی فہرست اور دیگر تفصیلات اس ربط سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 
عثمان

محفلین
رپورٹ میں کسی جامعہ کی طرف سے شائع ہونے والے مقالات اور سائٹیشن کے اعداد شمار کی کچھ تفصیل ہونی چاہیے تھی کہ یونیورسٹی رینکنگ میں یہ کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔
بہرحال ٹاپ ٹین کی فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں تعلیم اور تحقیق کا مرکز بڑی حد تک لاہور اور اسلام آباد ہیں۔
 
arifkarim

معطل

کراچی پاکستان کا آبادی کیلحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے۔ یوں لاہور اور خاص کر اسلام آباد کے مقابلہ میں وہاں زیادہ بہتر تعلیمی اور تحقیقی مراکز ہو نے چاہئے تھے۔ لگتا ہے تعلیم کا زیادہ تر بجٹ وفاق اور پنجاب ہی کو الاٹ ہو رہا ہے جبکہ باقی کا پاکستان اپنی جناتی دنیا میں مگن ہے :)
 
اس صورتحال کا تعلق محض بجٹ سے نہیں ہے۔
 
کچھ برس پہلے جامعہ کراچی ، اور کراچی کے دیگر تعلیمی ادارے مجموعی طور پر باقی ملک سے بہتر سمجھے جاتے تھے۔ مجھے تو رپورٹ دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے۔
 
arifkarim

معطل
معیار تعلیم و تحقیق کا تعلق اگر محض بجٹ سے ہوتا تو مشرق وسطیٰ کے تعلیمی ادارے آج صف اول میں ہوتے۔
تو پھر آپکے خیال میں مشرق وسطیٰ میں فروغ تعلیم کیلئے کیا حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے؟ ترکی، ایران اور اسرائیل کو چھوڑ کر باقی ممالک کی سائنس و ٹیکنالوجی میں تحقیق نہ ہونے کے برابر ہے۔
 
مجھے مشرق وسطیٰ میں فروغ تعلیم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
 
Top