پاکستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد،امریکا نے پینسٹھ لاکھ ڈالر مختص کردیئے

2013323125129.jpg








اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکا نے پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد میں تعاون کے لئے پینسٹھ لاکھ ڈالر مختص کردیئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کے لئے امریکا کی جانب سے مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پینسٹھ لاکھ ڈالر مختص کئے ہیں جو کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو دئیے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنا نمائندہ منتخب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے۔ سماء/ایجنسیز
ربط
http://www.samaa.tv/urdu/urdunews-3-23-2013-18244-2.html
 

عسکری

معطل
ساڑھے 6 ملین بس لولز اگر اس سے حکومت بنتی تو کیا ہی بات تھی اس سے تو ہمارے 2 ٹینک بھی نہین آتے ایک ہیلی کاپٹر بھی اس سے مہنگا ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
65 لاکھ ڈالر تو کچھ بھی نہیں۔ یہ تو بہت تھوڑے ہیں۔ اس سے تو صرف 2 یا 3 اراکین ہی خریدے جا سکیں گے۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی عوام کی بہبود کے ليے کيے جانے والے ہر کام کے جواب ميں بعض رائے دہندگان کی جانب سے طنزيہ جملے بازی اور تنقيد برائے تنقيد کی روش باعث حيرت ہے۔

امريکی امداد، ترقياتی منصوبوں اور مختلف حوالوں سے ديے جانے والے فنڈز کے ضمن ميں بارہا ميں نے امريکی موقف واضح کيا ہے کہ ايسے کسی بھی قسم کے منصوبے يا امداد کی ترسيل کے عمل ميں پيش رفت کے ليے متعلقہ پاکستانی حکام کی جانب سے تعاون، رضامندی اور باہم اشتراک لازم و ملزوم ہے۔

انتخابات کے عمل کو فعال بنانے کے ليے امريکی امداد بھی انھی اصولوں کی بنياد پر ہے۔ يہ ياد دہانی بھی ضروری ہے کيری لوگر بل کی منظوری پاکستان کی حکومت کا فيصلہ تھا جس ميں پاکستان کی تمام اہم اور بڑی سياسی جماعتيں بطور اتحادی شامل تھيں۔

اس کے علاوہ يہ تاثر کہ امريکی امداد کی فراہمی کا طريقہ کار محض چند افراد کے ذاتی اکاؤنٹس تک رقم کی منتقلی تک محدود ہے جنھيں بعد ميں کٹھ پتليوں کے طور پر استعمال کر کے امريکہ علاقے ميں اپنا اثر ورسوخ بڑھاتا ہے، سراسر غلط اور حقآئق کے منافی ہے۔


جہاں تک پاکستان کے انتخابات ميں امريکی يو ايس ايڈ کی جانب سے امداد کی ترسيل کا سوال ہے تو اس ضمن ميں حقائق يہ ہيں کہ ستمبر 2006 سے ستمبر 2010 کے دوران 32،190،440$ "پاکستان اليکشن سپورٹ پروگرام" کے تحت پاکستان کے اليکشن کميشن کو فراہم کيے گئے۔ ليکن يہ نہ تو کوئ خفيہ سازش تھی اور نہ ہی پاکستان کے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوئ مکروہ کوشش۔ يہ تمام عمل حکومت پاکستان کی مکمل مشاورت سے ہوا اور يو ايس ايڈ کی جانب سے فراہم کي جانے والی امداد اليکشن کے دوران شفافيت کے عمل کو فعال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

پاکستان کے اليکش کميشن کو انتخابی عمل اور متعلقہ قانونی فريم ورک کو فعال بنيادوں پر استوار کرنے کے ليے چار فريقين کے باہمی تعاون سے مدد فراہم کی گئ جن ميں آئ ايف ای ايس، يو اين ڈی پی، ايشيا فاؤنڈيشن اور ڈيموکريسی انٹرنيشنل شامل ہيں۔ اس کئ نکاتی منصوبے میں حکومت پاکستان کے انتخابات سے متعلق قانونی فريم ورک اور اس حوالے سے مختلف مرحلوں اور کاروائيوں کا تجزيہ اور قومی سطح پر قانونی اصطلاحات کو تقويت دينے کے ليے ہر ممکن مدد کرنا بھی شامل ہے۔
ايسے بے شمار سرکاری اور غير سرکاری ادارے، تنظيميں اور ان سے منسلک افراد اور ماہرين ہيں جو ايسے درجنوں منصوبوں پر مسلسل کام کر رہے ہيں جو دونوں ممالک کے مابين تعلقات کی مضبوطی کا سبب بن رہے ہيں۔ يو ايس ايڈ کی جانب سے پاکستان کے اليکشن کميشن کو دی جانے والی امداد بھی اسی جاری عمل کا ايک حصہ ہے۔

جو رائے دہندگان اور مبصرين يہ سمجھتے ہيں کہ پاکستان ميں انتخابات کے جمہوری عمل کو فعال بنانے کے ضمن ميں امريکی امداد کوئ غير معمولی يا انہونی بات ہے تو انھيں چاہيے کہ ان اعداد وشمار پر ايک نظر ڈاليں جو يو ايس ايڈ کی جانب سے دنيا بھر ميں نظام حکومت بشمول انتخابی عمل کو يقينی بنانے کے لیے بے شمار منصوبوں کو واضح کرتے ہيں۔

http://foreignassistance.gov/ObjectiveView.aspx?budTab=tab_Bud_Planned#ObjAnchor


امريکی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک ميں اسی نوعيت کی امداد کی چند مثالیں

ہيٹی

http://www.humanrights.gov/2012/09/...haiti-on-governance-rule-of-law-and-security/

مصر
http://www.humanrights.gov/2011/05/19/fact-sheet-assistance-to-egypt/

سوڈان
[URL='http://www.humanrights.gov/2011/03/22/earl-gast-testimony-before-the-united-states-commission-on-international-religious-freedom/']http://www.human[/URL]rights.gov/2011/03/22/earl-gast-testimony-before-the-united-states-commission-on-international-religious-freedom/
تونس

http://www.humanrights.gov/2011/09/...sia-joint-political-and-economic-partnership/

لبنان

http://www.humanrights.gov/2011/09/08/middle-east-and-north-africa-programs/
ليبيا

http://www.humanrights.gov/2012/07/...14-meeting-with-libyan-prime-minister-elkeib/
لائبيريا

http://pdf.usaid.gov/pdf_docs/pdacm833.pdf


کانگو

http://www.usaid.gov/democratic-republic-congo/democracy-human-rights-and-governance


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 

عسکری

معطل
توں مافی سے دے دے پائی سانوں ان میں سے کونسا ملک سٹیبل ہے ذرا یہ تو بتانا :grin: تیری امداد جہاں پہنچی گھر میں آگ اتنی جلدی لگتی ہے کہ ہمارے محلے کی مائی لگائی بجھائی بھی اس سپیڈ سے نہیں لگاتی :cautious:
 

شمشاد

لائبریرین
جو بات عمران نے کہی ہے وہی میں کہنے والا تھا کہ جن جن ملکوں کو امریکہ نے اسی ضمن میں مدد دی، ان کا کیا حال کیا یہ بھی تو دیکھیں۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
امداد دے کر ہی تو یہ لوگ "بے دھڑک" ہو کر چلے آتے ہیں ۔۔۔ نہ کوئی روک ٹوک ۔۔۔ نہ ہی پوچھ گچھ ۔۔۔ پھر چل سو چل ۔۔۔ جو جی میں آئے گا، کرتے چلے جائیں گے ۔۔۔
 
Top