پاکستان میں لینکس کے تدریسی ادارے

ریحان

محفلین
اسلام و علیکم

میں لیینکس کی بہترین تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہو ۔۔ کیا پاکستان میں لینکس سیکھانے کے سرٹفائیڈ ادارے موجود ہیں ؟ جہاں لینکس نا صرف چلانا سکھایا جائے جبکہ اسکے ڈسٹروز بنانا بھی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ جس شہر میں رہتے ہیں، وہاں اپنے ہم شوق چند افراد کو اکٹھا کرکے گروپ سٹڈی کی طرز پر سیکھنے اور سکھانے کا آغاز کر دیں۔ انٹرنیٹ پر ان گنت ٹیوٹوریل اور کتابیں موجود ہیں۔ محفل فورم اور اردو کوڈر لینکس فورم پر بھی آپ کو کافی رہنمائی دستیاب ہو جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے اس بات کا تعین کر لیں کہ آپ کا اصل مقصد کیا ہے تاکہ اسی سمت میں سیکھنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔ میرے خیال میں کسی ادارے میں جانے اور پیسے خرچنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

ریحان

محفلین
آپ جس شہر میں رہتے ہیں، وہاں اپنے ہم شوق چند افراد کو اکٹھا کرکے گروپ سٹڈی کی طرز پر سیکھنے اور سکھانے کا آغاز کر دیں۔ انٹرنیٹ پر ان گنت ٹیوٹوریل اور کتابیں موجود ہیں۔ محفل فورم اور اردو کوڈر لینکس فورم پر بھی آپ کو کافی رہنمائی دستیاب ہو جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے اس بات کا تعین کر لیں کہ آپ کا اصل مقصد کیا ہے تاکہ اسی سمت میں سیکھنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔ میرے خیال میں کسی ادارے میں جانے اور پیسے خرچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مقصد فل وقت بس بہتر سے بہترین کمپوٹنگ سیکھنے کا ہے ۔۔ اور میرے علاقے میں ایک میں ہی ہو اکیلا جو لینکس کو سمجھ رہا ہوں ۔ باقی جو ہیں ونڈوز والے ہیں ۔۔ گروپ پھر شاید کسی ادارے میں ہی ملے ۔۔ نیٹ پر بھی جتنے دوست ہیں سب ونڈوز والے ہیں ۔

آپ کی بات درست ہے کہ ادارے میں ایسے پیسے خرچنے کی ضرورت نہیں پر ابھی بس سرٹیفائٰڈ اداروں کی معلومات حاصل کر رہا ہوں کہ ایسے ادارے ہیں بھی یا نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
کمپیوٹنگ کی بھی کئی جہات ہیں۔ آپ پہلے یہ طے کر لیں‌کہ آپ لینکس کو بطور ویب ڈیویلپمنٹ پلیٹ‌فارم کے استعمال کرنا چاہتے ہیں‌یا اس کوبطور سرور سیٹ‌اپ کرنے کی مشق کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ لینکس کو ایمبیڈڈ‌سسٹمز میں‌استعمال کرتے ہیں‌جو کہ بذآت خود ایک وسیع میدان ہے۔

میرے لیے یہ پوسٹ‌ایک سنگ میل اس لیے بھی ہے کہ میں‌بمشکل اس مرحلے پر پہنچا ہوں‌کہ میں‌نے اپنے آفس کے کمپیوٹر پر ورچوئل باکس میں‌فیڈورا لینکس انسٹال کرنے کے بعد اس میں‌نیٹورک سیٹنگز کی، فونٹس انسٹال کیے اور بہپت کچھ کرنے کے بعد اب یہ پوسٹ‌ اسی ورچوئل مشین کے اندر سے کر رہا ہوں۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے ورچوئل مشین میں‌بھی فیڈورا کے اندر فائرفاکس میں‌جمیل نوری نستعلیق انٹرنیٹ‌ایکسپلورر سے بہتر رینڈر ہو رہا ہے۔ :)
 
بہت خوب یعنی نبیل بھائی اس وقت فیڈورا سے کھیل رہے ہیں۔ ویسے جب آپ تیار ہوں تو بتائیے گا ہم لگیچر والی اسکرپٹ کی تازہ ترین کاپی آپ کو ارسال ک دیں گے۔

ریحان بھائی آپ آس پاس کے کمپیوٹر انسٹیٹیوٹس میں ریڈ ہیٹ سرٹیفیکیشن کے بارے میں پتا کریں۔ اگر کوئی لینکس سرٹیفیکشن کرا رہا ہوگا تو یہ کورس ضرور ہوگا ان کے یہاں۔ ویسے میں اس بات سے متفق ہوں کہ کمپیوٹر انسٹیٹیوٹز میں جا کر لینکس سیکھنا وقت اور پیسے کا ضیاع ہے۔ کم از کم ہندوستانی انسٹیٹیوٹس کے بارے میں میرا رویہ ہی ہے۔
 

ریحان

محفلین
میں خود لینکس کا ایک دسٹرو اسی طرز پر استعمال کر رہا ہوں اور بہت اچھی براوزنگ بھی ہوتی ہے بس صرف علوی کے بجائے جمیل فانٹ درست رینڈر ہوتا ہے
 

دوست

محفلین
ابن سعید پاکستانی اداروں‌ کا بھی یہی حال ہے۔ ریحان آپ نے لینکس سیکھنا ہے تو اسے استعمال کیجیے اور اپنے مطلب کا کام اس پر کرنے کی کوشش کریں۔ بخدا اس کی اتنی ڈاکیومنٹیشن موجود ہے کہ آپ کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بس انٹرنیٹ ہو اور آپ کے پاس مناسب وقت بھی ہو۔ آپ چند ماہ میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
 

ریحان

محفلین
ابن سعید پاکستانی اداروں‌ کا بھی یہی حال ہے۔

پر ایک اور سوال ہے ۔۔ کیا یہاں پر لینکس کے بہترین و معیاری سرٹفائیڈ تدریسی ادارے قائم نہیں کیے جا سکتے ؟

اس عمل میں حکومت کو آگے آنا ہوگا یا خود لینکس و اوپن سورس کے سپورٹرز کو ؟
 
ریڈ ہیٹ وغیرہ کی سرٹیفیکیشن آن لائن ہوتی ہیں۔ اور اس کے امتحانات کے مراکز ہوتے ہیں۔ آپ کوشش کریں تو ایسے مراکز کھول بھی سکتے ہیں۔ دیکھنا ہوگا کہ ان کے شرائط کیا ہیں۔ رہا سوال لینکس کی ترویج کا تو ضروری نہیں کہ حکومت کی طرف سے اقدامات کیئے جائیں۔ کیوں کہ ہمارے حکومتی ادارے کمپیوٹر کا استعمال ہی سیکھ لیں تو بڑی بات ہے لینکس اور ونڈوز کا قصہ تو دور کی بات ہے۔

کوئی گورنمینٹ سائٹ ایسی نہیں بنی ہوتی جو ہر طرح کے براؤزرس میں ایکسیسبل ہو۔ لہٰذا ان سے مزید کی توقع ابھی فضول ہے۔

ہاں تعلیمی اداروں میں اس کے استعمال کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری ترکیب لوکل سائبر کیفے میں اس کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ہمارے رہائشی علاقے میں ایک سائبر کیفے ایسا کھلا تھا جس میں ساری ہی مشینوں پر صرف لینکس تھے۔ اگر دیکھا جائے تو کوئی شخص سائبر کیفے کیوں آتا ہے؟ ویب سرفنگ، ڈاکیومینٹ ایڈیٹنگ، چیٹنگ وغیرہ۔ اور یہ سارے کام بغیر کسی مشکل کے لینکس میں کیئے جا سکتے ہیں۔ عموماً سائبر کیفے کی مشینیں قدرے پرانی ہوتی ہیں اور ہارڈوئیر ڈرائورز کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ اگر ڈیسکٹاپ پر ایک براؤزر، چند میسینجر، چند اچھے گیمز اور اوپن آفس پراڈکٹس کے شارٹ کٹ لنکس فراہم کر دیئے جائیں تو کسی کو بھی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ سیٹ اپ کے وقت فلیش پلئیر، ایکروبیٹ ریڈر، وی ایل سی، ایم پلئیر وغیر کو انسٹال کر دیا جائے۔ اس کیفے کو سب سے زیادہ فائدہ اس بات سے پہونچتا تھا کہ وائرس کے مسائل کے چلتے جہاں دوسرے کیفے والے ہر روز مشینوں کو ریپئیر کرتے پھرتے تھے اور بغیر لائسینس کے ونڈوز اور دیگر سافٹوئیر چلانے کا جرم کرتے تھے وہاں وہ مہینوں بہترین پرفارمینس کے ساتھ مشینوں کو استعمال کرتا تھا بغیر زیادہ مینٹینینس کے مسائل کے۔ یہ ایک بہت ہی مضبوط ذریعہ ہے لینکس کی ترویج اور ونڈوز سے جان چھڑانے کا۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ ہر محلے میں چند لینکس اسپیشلسٹ پیدا ہو جائیں گے۔ کیوں‌کہ ہم لوگ ونڈوز کا علم پیٹ سے لیکر نہیں آتے بس استعمال کر کے ہی حاصل کرتے ہیں۔ کوشش کریں چراغ سے چراغ جلتے ہیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
مَیں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ کسی ادارے میں جا کر لینکس سیکھنا پیسے کا ضیاع ہی ہے۔ ان اداروں کا صرف ایک فائدہ جو میری سمجھ میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ ان میں داخلہ لینے کے بعد آپ باقاعدگی سے لینکس استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن ذرا سے سیلف ڈسپلن کے ساتھ یہ باقاعدگی آپ میں گھر بیٹھے بھی آ سکتی ہے۔ آجکل ورچوئل مشینز کی وجہ سے تو لینکس سیکھنے میں ویسے ہی کافی آسانی موجود ہے، کیونکہ اگر آپ اپنے لینکس سیٹ اَپ کا مکمل بھی بیڑہ غرق کر دیں، تب بھی اس کا اثر صرف ورچوئل مشین تک ہی رہتا ہے اور آپ کے روزمرہ کے سیٹ اَپ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

جہاں لینکس نا صرف چلانا سکھایا جائے جبکہ اسکے ڈسٹروز بنانا بھی ۔

اگر آپ کا مقصد کسٹم ڈسٹروز تخلیق کرنا ہے تو لینکس فرام سکریچ آپ کے لیے بہت مفید رہے گی، لیکن یہ آپ کا صبر بھی بہت آزمائے گی۔ :)
 
لینکس کا نیا ڈسٹریبیوشن بنانے سے پہلے ایک بات کا خیال رکھا جانا چاہئے کہ کسی خاص مقصد کے لئے نئی شاخ نکالی جا رہی ہے جو کہ پہلے سے موجود نہیں ہے یا بس یوں ہی ہزاروں کی تعداد میں ایک اور اضافہ؟

ویسے بھی اتنے ڈسٹریبیوشنز موجود ہیں کہ ان کا استعمال ہی سیکھ لیا جائے تو بہت ہے۔ اور سچ پوچھیں تو ہر لینکس صارف کا اپنا دسٹریبیوشن ہوتا ہے کیوں کہ ذرا سا شعور آنے پر لینکس یوزر اپنی مشینوں کے کوڈبیس میں کہیں‌نہ کہیں تبدیلیاں کر لیتا ہے۔ کچھ ڈیفالٹس بدل دیتا ہے لو ہو گیا اس کا اپنا کسٹم آپریٹنگ سسٹم۔ :)
 

سعادت

تکنیکی معاون
اور سچ پوچھیں تو ہر لینکس صارف کا اپنا دسٹریبیوشن ہوتا ہے کیوں کہ ذرا سا شعور آنے پر لینکس یوزر اپنی مشینوں کے کوڈبیس میں کہیں‌نہ کہیں تبدیلیاں کر لیتا ہے۔ کچھ ڈیفالٹس بدل دیتا ہے لو ہو گیا اس کا اپنا کسٹم آپریٹنگ سسٹم۔ :)

متفق۔ :) لینکس کے اندرونی اسرار و رموز سیکھنے کے لیے لینکس فرام سکریچ، جینٹو، اور سلیکویئر جیسی ڈسٹروز مفید ضرور ہیں، لیکن جب آپ اس بات سے تسلی بخش حد تک آشنا ہو جائیں کہ پہیہ کیسے ایجاد ہوا تھا، تو دوسروں کے بنے بنائے اور آزمودہ پہیوں کے استعمال میں قطعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔

ویسے اپنی مرضی کی لینکس ڈسٹرو بنانے کے لیے ایک ٹُول سوزے سٹوڈیو بھی ہے، جس کے متعلق مختلف تبصرے یہ بتاتے ہیں کہ یہ لینکس کی ڈسٹرو بنانے اور اس کو کسٹمائز کرنے کے عمل کو انتہائی سادہ اور آسان بناتا ہے۔
 

ریحان

محفلین
گوگل والوں نے بھی اپنا آپریٹنگ سسسٹم سوسے سٹوڈیو سے بنایا ہے ۔۔ کیا کسی نے وہ استعمال کیا ہے ؟ پتا نہیں اب یہ واقعی گوگل والوں کا ہے یا کسی اور نے گوگل کے نام سے اس کو بنا دیا ہے

کمپیوٹنگ میں اوپن سورس اب آگے آنے والا ہے ۔۔ گوگل والوں ک ا کروم او ایس کی شکل میں آپریٹنگ سسٹم لانا لینکس کی ترویج میں اضافہ کا باعث بنے گا
 

سعادت

تکنیکی معاون
ریحان، آپ نے سوزے سٹوڈیو پر مبنی کروم او - ایس کا جو ربط دیا ہے، وہ fan made ہے اور گوگل کے جاری کردہ سورس پر مبنی نہیں ہے۔

گوگل کروم او - ایس کو آزمانے کے لیے اس وقت تین طریقے ہیں:
  1. گوگل کی طرف سے فراہم کردہ کرومیم او - ایس کا سورس، جسے آپ کو خود کمپائل کرنا پڑے گا۔ (واضح رہے کہ یہ کرومیم او - ایس ہے، کروم او - ایس نہیں۔ کروم او - ایس مستقبل قریب میں گوگل کی جانب سے نیٹ بُکس پر پہلے سے انسٹالڈ شکل میں دستیاب ہو گا۔ کرومیم او - ایس، کروم او - ایس کا اوپن سورس ورژن ہے۔)
  2. gdgt.com کی طرف سے فراہم کردہ کرومیم او - ایس کا پہلے سے کمپائل شدہ ورچوئل امیج، جو آپ وی - ایم ویئر یا ورچوئل باکس میں چلا سکتے ہیں۔
  3. فلو (Flow)، کرومیم او - ایس کا ایک ایسا ورژن جو یو - ایس - بی ڈرائیو سے بُوٹ کر کے چلایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی کرومیم او - ایس کے سورس پر مبنی ہے۔
ورچوئل مشین والے طریقے کے علاوہ باقی دونوں طریقوں کے لیے آپ کے پاس پہلے سے آزمودہ ہارڈویئر کا ہونا ضروری ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
ریڈ ہیٹ وغیرہ کی باقاعدہ سند حاصل کرنے کے لیے آپ کو LinuxPakistan.net سے کافی معلومات مل جائیں گی (خصوصاً ان کے فورم سے)۔ ان اسناد کا صرف یہ اضافی فائدہ ہوگا کہ آپ کو سسٹم ایڈمنسٹریٹر وغیرہ کی نوکری حاصل کرنے میں کام آئیں گی۔ اگر آپ کو اس میں دلچسپی نہ ہو تو خود ہی سیکھنا بہتر رہے گا۔
 
Top