آپ جس شہر میں رہتے ہیں، وہاں اپنے ہم شوق چند افراد کو اکٹھا کرکے گروپ سٹڈی کی طرز پر سیکھنے اور سکھانے کا آغاز کر دیں۔ انٹرنیٹ پر ان گنت ٹیوٹوریل اور کتابیں موجود ہیں۔ محفل فورم اور اردو کوڈر لینکس فورم پر بھی آپ کو کافی رہنمائی دستیاب ہو جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے اس بات کا تعین کر لیں کہ آپ کا اصل مقصد کیا ہے تاکہ اسی سمت میں سیکھنے کا عمل شروع کیا جا سکے۔ میرے خیال میں کسی ادارے میں جانے اور پیسے خرچنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ابن سعید پاکستانی اداروں کا بھی یہی حال ہے۔
جہاں لینکس نا صرف چلانا سکھایا جائے جبکہ اسکے ڈسٹروز بنانا بھی ۔
اور سچ پوچھیں تو ہر لینکس صارف کا اپنا دسٹریبیوشن ہوتا ہے کیوں کہ ذرا سا شعور آنے پر لینکس یوزر اپنی مشینوں کے کوڈبیس میں کہیںنہ کہیں تبدیلیاں کر لیتا ہے۔ کچھ ڈیفالٹس بدل دیتا ہے لو ہو گیا اس کا اپنا کسٹم آپریٹنگ سسٹم۔