پاکستان میں نسخ خطاطی

السلام علیکم
پاکستان میں نسخ رسم الخط کے بہترین خطاط کون کون ہے اور کیا انکے خطاطی کے نمونہ جات دستیاب ہے؟۔
والسلام
 
فن خطاطی کا ایک بڑا نام صوفی عبدالمجید پروین رقم ہیں علامہ اقبال کی تمام کتب کی کتابت انہوں نے ہی کی ان کی خطاطی کے چند نمونے شریک کر رہا ہوں
AeyWaqif_PerveenRaqam_01.jpg

SurahFatiha_PerveenRaqam_01.jpg


Yarab_Bakusha_1.jpg


ChuMehweIshq_PerveenRaqam_01.jpg


ParveenYaSahebalJamal.jpg
 

متلاشی

محفلین
انکے خطاطی کا کوئی نمونہ؟
اس لنک پر آپ کو پاکستانی خطاطوں کی تفصیل اور نمونے مل جائیں گے ۔۔۔!
ویسے کیا کوئی نسخ فونٹ بنانے کا ارادہ ہے آپ کا۔۔۔؟
میں نے بھی ایک نسخ فونٹ بنایا ہے ۔۔۔! مہر اردو نسخ کے نام سے جو کہ میرے والد صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے ۔۔۔ اس میں کشیدہ حروف پر کام جاری ہے ۔۔۔!
 
اس لنک پر آپ کو پاکستانی خطاطوں کی تفصیل اور نمونے مل جائیں گے ۔۔۔ !
ویسے کیا کوئی نسخ فونٹ بنانے کا ارادہ ہے آپ کا۔۔۔ ؟
میں نے بھی ایک نسخ فونٹ بنایا ہے ۔۔۔ ! مہر اردو نسخ کے نام سے جو کہ میرے والد صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے ۔۔۔ اس میں کشیدہ حروف پر کام جاری ہے ۔۔۔ !
میرے بھائی جوبات ہاتھ کی خطاطی میں ہے وہ کمپیوٹر کی خطاطی میں نہیں کمپیوٹر پر تو بندہ تھوڑی سی مشق کے بعد خطاط بن جاتا ہے مگر ہاتھ سے کی گئی خطاطی کے لئے بڑی مشق اور ریاضت کر ضرورت ہوتی ہے
 

متلاشی

محفلین
میرے بھائی جوبات ہاتھ کی خطاطی میں ہے وہ کمپیوٹر کی خطاطی میں نہیں کمپیوٹر پر تو بندہ تھوڑی سی مشق کے بعد خطاط بن جاتا ہے مگر ہاتھ سے کی گئی خطاطی کے لئے بڑی مشق اور ریاضت کر ضرورت ہوتی ہے
جی سید شہزاد ناصر صاحب۔۔۔! میں اس بات کو اچھی طرح جانتا ہوں۔۔۔ کیونکہ میں خود ایک مشہور خطاط کا فرزند ہوں۔۔۔!
 

متلاشی

محفلین
ماشااللہ :)بہت خوشی ہوئی سن کر
آپ کے والد گرامی کس کے شاگرد ہیں؟
والد گرامی نے ویسے تو بلواسطہ اور بلا واسطہ کئی چھوٹے بڑے خطاطوں سے اصلاح لی ہے ۔۔۔ البتہ بالواسطہ سب سے زیادہ اصلاح انہوں نے سرگودھا کے مشہور پینٹر وآرٹسٹ جناب ظہیر الدین ظہیر صاحب سے لی ۔۔۔! باقی بلا واسطہ اصلاح یا انسپائریشن نستعلیق رسم الخط میں انہوں نے سید نفیس الحسینی نفیس رقم اور صوفی عبد المجید پروین رقم ، وغیرہم سے لی ہے ۔۔۔!
ویسے والد صاحب نے 1999 کے بین الاقوامی خطاطی نمائش منعقدہ الحمرا آرٹ کونسل میں آل اسلامک ورلڈ میں نستعلیق رسم الخط میں تھرڈ پرائس اور پاکستان میں نستعلیق رسم الخط میں فرسٹ پرائس لیا تھا۔۔۔!
اب تو ماشاء اللہ والد صاحب خطاطی میں اجتہاد کے درجے پر فائز ہیں۔۔۔!
جبکہ ثلث رسم الخظ میں ۔۔۔! استاذ ہاشم بغدادی، صاحب سے بہت زیادہ متاثر ہیں ۔۔۔!
 
والد گرامی نے ویسے تو بلواسطہ اور بلا واسطہ کئی چھوٹے بڑے خطاطوں سے اصلاح لی ہے ۔۔۔ البتہ بالواسطہ سب سے زیادہ اصلاح انہوں نے سرگودھا کے مشہور پینٹر وآرٹسٹ جناب ظہیر الدین ظہیر صاحب سے لی ۔۔۔ ! باقی بلا واسطہ اصلاح یا انسپائریشن نستعلیق رسم الخط میں انہوں نے سید نفیس الحسینی نفیس رقم اور صوفی عبد المجید پروین رقم ، وغیرہم سے لی ہے ۔۔۔ !
ویسے والد صاحب نے 1999 کے بین الاقوامی خطاطی نمائش منعقدہ الحمرا آرٹ کونسل میں آل اسلامک ورلڈ میں نستعلیق رسم الخط میں تھرڈ پرائس اور پاکستان میں نستعلیق رسم الخط میں فرسٹ پرائس لیا تھا۔۔۔ !
اب تو ماشاء اللہ والد صاحب خطاطی میں اجتہاد کے درجے پر فائز ہیں۔۔۔ !
جبکہ ثلث رسم الخظ میں ۔۔۔ ! استاذ ہاشم بغدادی، صاحب سے بہت زیادہ متاثر ہیں ۔۔۔ !
زبردست جناب
عبدلمجید پروین رقم میرے پسندیدہ خطاط ہیں ان کے علاوہ خورشید گوہر قلم اور رشید رستم قلم بھی بہت اعلیٰ پائے کے خطاط ہیں
اپنے والد گرامی کی خطاطی کے کچھ نمونے شریک کریں :)
 

متلاشی

محفلین
زبردست جناب
عبدلمجید پروین رقم میرے پسندیدہ خطاط ہیں ان کے علاوہ خورشید گوہر قلم اور رشید رستم قلم بھی بہت اعلیٰ پائے کے خطاط ہیں
اپنے والد گرامی کی خطاطی کے کچھ نمونے شریک کریں :)
اس ربط پر جا کر آپ والد صاحب کی خطاطی کے نمونہ جات ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔۔۔! مزید برآں میری ہر پوسٹ کے نیچے دستخط میں کچھ لنکس ہیں جہاں پر آپ والد صاحب کی خطاطی اور ہمارے تیار کردہ نستعلیق فونٹ کے نمونے بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔!
 
اس ربط پر جا کر آپ والد صاحب کی خطاطی کے نمونہ جات ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔۔۔ ! مزید برآں میری ہر پوسٹ کے نیچے دستخط میں کچھ لنکس ہیں جہاں پر آپ والد صاحب کی خطاطی اور ہمارے تیار کردہ نستعلیق فونٹ کے نمونے بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔ !
میں دیکھتا ہوں
 
گستاخی معاف، یہ تو نستعلیق ہے، نسخ نہیں
جناب آپ کی بات صحیح ہے مگر نستعلیق اور نسخ میں بہت معمولی فرق ہے بات خطاط حضرات کی ہو رہی تھی مجھے پروین رقم صاحب کے یہ ہی نمونے نظر آئے میں نے شریک کر دئے ویسے آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں نستعلیق اور نسخ میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جناب آپ کی بات صحیح ہے مگر نستعلیق اور نسخ میں بہت معمولی فرق ہے بات خطاط حضرات کی ہو رہی تھی مجھے پروین رقم صاحب کے یہ ہی نمونے نظر آئے میں نے شریک کر دئے ویسے آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں نستعلیق اور نسخ میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے؟
میرا خیال ہے کہ قرآن پاک کو عام طور پر ہم جس رسم الخط میں دیکھتے ہیں، وہ نسخ ہے۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں ہے
NaskhScript.JPG
 
Top