پاکستان میں نسخ خطاطی

میرا خیال ہے کہ قرآن پاک کو عام طور پر ہم جس رسم الخط میں دیکھتے ہیں، وہ نسخ ہے۔ جیسا کہ نیچے تصویر میں ہے
NaskhScript.JPG
ممکن ہے آپ کی بات ٹھیک ہو مگر میں نے خط نسخ کے عنوان سے ایسے نمونے بھی دیکھے ہیں کہ ان میں اور خط نستعلیق میں زیادہ فرق معلوم نہیں ہوتا
متلاشی سے گزارش ہے کہ اس مضوع پر کچھ روشنی ڈالیں تا کہ ہم جیسے کم فہم لوگوں کو بھی معلوم ہو
 
اس لنک پر آپ کو پاکستانی خطاطوں کی تفصیل اور نمونے مل جائیں گے ۔۔۔ !
ویسے کیا کوئی نسخ فونٹ بنانے کا ارادہ ہے آپ کا۔۔۔ ؟
میں نے بھی ایک نسخ فونٹ بنایا ہے ۔۔۔ ! مہر اردو نسخ کے نام سے جو کہ میرے والد صاحب کی خطاطی پر مشتمل ہے ۔۔۔ اس میں کشیدہ حروف پر کام جاری ہے ۔۔۔ !
شکریہ متلاشی بھائی، یہ لنک دیکھ چکا ہوں۔
اجکل نسخ فونٹ کیلئے کچھ کام کر رہا ہوں، کیا اپکے نسخ فونٹس کے نمونے مل سکتے ہیں؟
والسلام
 

متلاشی

محفلین
جناب آپ کی بات صحیح ہے مگر نستعلیق اور نسخ میں بہت معمولی فرق ہے بات خطاط حضرات کی ہو رہی تھی مجھے پروین رقم صاحب کے یہ ہی نمونے نظر آئے میں نے شریک کر دئے ویسے آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں نستعلیق اور نسخ میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے؟
مکرمی سید شہزاد ناصر میں آپ کی بات سے متفق نہیں ہوں۔۔۔!
نستعلیق اور نسخ میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔۔۔!
نسخ فونٹ عام طور پر سیدھا ایک ہی پٹی (کرسی) پر لکھا جاتا ہے ۔۔۔!
جبکہ نستعلیق فونٹ میں الفاظ ترچھی شکل میں لکھے جاتے ہیں۔۔۔! جس میں ہر پچھلا کریکٹر پہلے سے کریکٹر سے اوپر والی کرسی(پٹی) میں چلا جاتا ہے ۔۔۔!
مکرمی سید شہزاد ناصر صاحب ۔۔۔! امید ہے فرق معلوم ہو گیا ہو گا۔۔۔! اگر میں اپنی بات سمجھانے سے قاصر رہا ہوں تو پلیز مجھے بتائیے گا میں نمونے شیئر کر کے اپنی بات کو واضح کر دوں گا۔۔۔!
 
اللہ تعالیٰ آپ کے انتظار میں استقامت عطا فرمائے ۔۔۔ !:p
پسِ نوشت:۔۔۔ آج کل لوڈ شیڈنگ بہت ہو رہی ہے نا اس لئے کہہ رہا تھا کہ زیادہ انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔۔ !
الحمد للہ اللہ نے بہت بہت استقامت دی ہے آپ خاطر جمع رکھیں مگر آپ کو نمونہ جات لازمی شریک کرنے ہوں گے اس کے بغیر آپ کی جان نہیں چھوٹے گی :)
 
Top