پاکستان میں ڈرون اور خودکش حملوں کا موازنہ

اگر آپ کو گراف پڑھنا آتا ہے تو نظر آرہا ہے کہ دو پیٹرن ہیں یہاں ایک خودکش حملوں کا اور ایک ڈرون حملوں کا۔۔۔اور Xایکسز پر موجود ٹائم لائن بتا رہی ہے کہ خودکش حملے کا پییٹرن پہلے بن رہا ہے اور ڈرون کا بعد میں۔۔۔امید ہے سمجھ آگئی ہوگی :)
 
پرمزاح قرار دینے سے میری بات غلط ثابت نہیں ہوگی۔۔۔اگر آپ سمجھتی ہیں کہ میری interpretationغلط ہے اور گراف کچھ اور کہہ رہا ہے تو ثابت کیجئے۔;)
 
نایاب

لائبریرین
ڈرونز کی نسبت "خود کش " حملے زیادہ موثر اور نقصان پہنچانے کے حامل ٹھہرے ۔
ابھی ڈرونز کے حملوں میں کچھ تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ حساب برابر ہو سکے ۔
369 خودکش حملوں میں 5329 افراد ہلاک اور 11468 زخمی ہوئے ۔
333 ڈرونز حملوں میں 3123 ہلاک اور صرف 1207 زخمی ہوئے ۔۔۔۔۔
کیا خوب موازنہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
عاطف بٹ

محفلین
24 فروری 2010 کے ڈان اخبار کے مطابق 2003 سے لے کر 2010 تک ISPR کی فگرز کے مطابق دہشتگردی کی کاروائیوں میں 22000 سے زیادہ سولین اور پولیس والے ہلاک ہوئے جبکہ 8000 فوجی ہلاک ہوئے۔
http://archives.dawn.com/archives/145397
یہ زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تعداد والا مسئلہ بہت ٹیڑھا ہے اور کوئی ایک بھی ادارہ اس بات کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ اس کے فراہم کردہ اعداد و شمار درست ہیں۔ متعدد پاکستانی اور غیرملکی ادارے دہشت گردی کی وارداتوں اور ڈرون حملوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تو بتاتے ہیں مگر ان کی سب کی تعداد ایک دوسرے سے مختلف ہے۔
 
زرقا مفتی

آپ نے شاید غور سے نہیں پڑھا آپ کے دئیے گئے ربط پر لکھا ہے
The casualties include death or injures to at least 22 thousand civilians and policemen in various acts of terror or suicide bombings.
یعنی 22000 ہلاک یا زخمی ہوئے
8000 فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے
 
گراف تو واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ سرخ لائن (جو خودکش حملوں کی لائن ہے) کا ہر peak point ڈرون حملوں کی بلیو لائن پر corresponding peak point سے پہلے وقوع پذیر ہوتا ہے۔۔لیکن لگتا ہے کہ پوسٹ کرنے والے صاحب کو یہ نکتہ نظر نہیں آیا اور صرف ورٹیکل ایکسز پر موجود پوائنٹ ہی انکو نظر آئے۔۔۔:D
 
سید ذیشان

محفلین
یہ زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تعداد والا مسئلہ بہت ٹیڑھا ہے اور کوئی ایک بھی ادارہ اس بات کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ اس کے فراہم کردہ اعداد و شمار درست ہیں۔ متعدد پاکستانی اور غیرملکی ادارے دہشت گردی کی وارداتوں اور ڈرون حملوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تو بتاتے ہیں مگر ان کی سب کی تعداد ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

ISPR سے بنتا ہے Inter Services Public Relations اور یہ پاک فوج کا زیلی ادارہ ہے۔ اس سے زیادہ مستند اور سرکاری خبر کہاں سے لائی جا سکتی ہے مجھے معلوم نہیں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آپ نے شاید غور سے نہیں پڑھا آپ کے دئیے گئے ربط پر لکھا ہے
The casualties include death or injures to at least 22 thousand civilians and policemen in various acts of terror or suicide bombings.
یعنی 22000 ہلاک یا زخمی ہوئے
8000 فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے

خبر کا ٹائٹل ہے: Thirty thousand Pakistanis dead since 2003
 
عاطف بٹ

محفلین
ISPR سے بنتا ہے Inter Services Public Relations اور یہ پاک فوج کا زیلی ادارہ ہے۔ اس سے زیادہ مستند اور سرکاری خبر کہاں سے لائی جا سکتی ہے مجھے معلوم نہیں ہے۔
آئی ایس پی آر والے بھی انسان ہیں اور اسی معروضی حوالے سے جڑے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کے اندر کام کرنے والے ملکی و غیرملکی اداروں سے وابستہ دیگر افراد تعلق رکھتے ہیں، لہٰذا ان کی بات کو محض اس لئے مان لینا کہ وہ فوج کے ذیلی ادارے میں کام کرتے ہیں تحقیقی اعتبار سے ٹھیک نہیں ہوگا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
ڈرونز کی نسبت "خود کش " حملے زیادہ موثر اور نقصان پہنچانے کے حامل ٹھہرے ۔
ابھی ڈرونز کے حملوں میں کچھ تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ حساب برابر ہو سکے ۔
369 خودکش حملوں میں 5329 افراد ہلاک اور 11468 زخمی ہوئے ۔
333 ڈرونز حملوں میں 3123 ہلاک اور صرف 1207 زخمی ہوئے ۔۔۔ ۔۔
کیا خوب موازنہ کیا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
خودکش حملے گنجان آباد شہری علاقوں میں ہوتے ہیں اور ڈرون حملے کم آبادی والے قبائلی علاقوں میں، اسی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کے حوالے سے خودکش حملے بازی لے گئے۔ ویسے میں ساجد بھائی کی بات سے متفق ہوں اور میرا بھی ماننا ہے کہ یہ ایک ہی ٹیم ہے جو کبھی بیٹنگ کرتی ہے اور کبھی باؤلنگ۔
 
زرقا مفتی

محفلین
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اخبار اور ٹی وی ہلاکتوں کی تعداد کم بتاتے ہیں چشم دید گواہ یا ہسپتالوں کے ڈاکٹر تعداد زیادہ بتاتے ہیں۔ پھر کئی زخمی بعد میں انتقال کر جاتے ہیں۔
مگر ہمارا اصل المیہ یہ ہے کہ اس جنگ میں ہر دو طرح کے حملوں میں ہمارے اپنے ہلاک ہو رہے ہیں۔ ڈرون حملوں میں کچھ شدت پسند ضرور ہلاک ہوتے ہو نگے مگر ساتھ ہی بہت سے بے گُناہ بھی مارے جاتے ہیں۔ جس گھر سے جنازہ اُٹھتا ہے وہاں زندہ بچنے والے بھی اکثر چلتی پھرتی لاشیں بن جاتے ہیں۔ مگرہم ہر روز اتنی لاشیں گرتی دیکھتے ہیں کہ اب معاملہ صرف گنتی تک محدود ہو گیا ہے
اس موازنے کا ایک مقصد شاید یہ بھی ہو گا کہ خود کُش حملوں کو زیادہ نقصان دہ ثابت کر کے ڈرون حملوں کے جاری رہنے کا جواز پیدا کیا جائے۔
 
سید ذیشان

محفلین
آئی ایس پی آر والے بھی انسان ہیں اور اسی معروضی حوالے سے جڑے ہوئے ہیں جس سے پاکستان کے اندر کام کرنے والے ملکی و غیرملکی اداروں سے وابستہ دیگر افراد تعلق رکھتے ہیں، لہٰذا ان کی بات کو محض اس لئے مان لینا کہ وہ فوج کے ذیلی ادارے میں کام کرتے ہیں تحقیقی اعتبار سے ٹھیک نہیں ہوگا۔

بحرحال جو خبر آپ نے پیش کی ہے وہ تو نہایت ہی ناقابل اعتبار اور بوگس ہے۔ اس کو تو میں کسی صورت میں سنجیدگی سے نہیں لے سکتا۔
 
لگتا ہے اس گراف کو پوسٹ کرنے والے ، خود ہی اسکی سچائی کو نہیں مان رہے۔۔تو پھر پوسٹ کس مقصد کے تحت کیا گیا تھا؟۔۔یا پھر یہ کہ پوسٹ کرنے کے بعد سمجھ آئی کہ اوہو۔۔یہ تو غلط ہوگیا:p:D
کیونکہ گراف سے تو یہ ثابت ہورہا ہے کہ خودکش دہشت گردوں نے زیادہ انسانوں کو ہلاک کیا اور ڈرون حملوں نے کم ۔۔۔اور دوسرے یہ کہ ابتداء بھی دہشت گردوں کی طرف سے ہوئی۔۔۔اور جب بھی خودکش حملوں میں شدت آئی ، اسکے ردعمل میں ڈرون حملوں میں شدت آئی۔۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
خبر کا ٹائٹل ہے: Thirty thousand Pakistanis dead since 2003
حضور عنوان اور خبر کے متن کے فرق کو بھی دیکھیے ۔ اس فرق کی بنا پر خبر معتبر نہیں رہی
According to figures made available to DawnNews by senior Pakistani military officials, at least 30 thousand Pakistanis have lost their lives or were injured since 2003.
 
عاطف بٹ

محفلین
بحرحال جو خبر آپ نے پیش کی ہے وہ تو نہایت ہی ناقابل اعتبار اور بوگس ہے۔ اس کو تو میں کسی صورت میں سنجیدگی سے نہیں لے سکتا۔
خبر میں نے پیش ضرور کی ہے مگر میری مرتب کردہ نہیں ہے۔ یہ خبر آج کے ’جنگ‘ میں شائع ہوئی ہے اور اعداد و شمار ان کے اپنے نہیں بلکہ انہوں نے کسی اور ادارے سے لئے ہوں گے۔
 
نایاب

لائبریرین
کیا اس گراف پر صرف یہی بحث و مباحثہ کرنا ہے کہ اس میں دیئے گئے اعدادوشمار درست ہیں یا غلط۔؟
یا اس موازنے کو سامنے رکھتے " ڈرونز اور خود کش " ہر دو حملوں اور حملہ آوروں کی مذمت کرنی ہے ۔ ؟
کیا اس موازنے سے " خود کش " اور " ڈرونز حملوں " کو جائز قرار دینے کی مہم میں حصہ لینا ہے ۔؟
یا اس موازنے سے یہ ثابت کرنا ہے کہ
اک حملہ دوسرے حملے کا جواب ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کیسی عجیب بات ہے کہ خود کش حملوں میں مریں معصوم پاکستانی اور ڈرونز کا نشانہ بنیں وہ جو سرزمین پاکستان میں بیٹھ کر معصوم آبادی کو اپنی پناہگاہ بنا امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں ۔
اور معصوم سادہ دل پاکستانی عوام " خود کش " کا شکار بنتے مرتے ان ڈرونز حملوں کے خلاف ہے جو ان خود کش حملہ آوروں کو ان کے انجام تک پہنچا رہا ہے ۔۔۔۔۔اس موازنے سے یہ حقیقت کھلتی ہے کہ ابھی ڈرونز کی مہم میں شدت لانا ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پردیسی

محفلین
آج سے چار سال بعد یہ سب اعدادو شمار مختلف ہوں گے اور ہماری پاکستانی حکومت کا اور ہمارے میڈیا کا موقف بھی مختلف ہو گا۔:)
 
عاطف بٹ

محفلین
کیا اس گراف پر صرف یہی بحث و مباحثہ کرنا ہے کہ اس میں دیئے گئے اعدادوشمار درست ہیں یا غلط۔؟
یا اس موازنے کو سامنے رکھتے " ڈرونز اور خود کش " ہر دو حملوں اور حملہ آوروں کی مذمت کرنی ہے ۔ ؟
کیا اس موازنے سے " خود کش " اور " ڈرونز حملوں " کو جائز قرار دینے کی مہم میں حصہ لینا ہے ۔؟
یا اس موازنے سے یہ ثابت کرنا ہے کہ
اک حملہ دوسرے حملے کا جواب ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
کیسی عجیب بات ہے کہ خود کش حملوں میں مریں معصوم پاکستانی اور ڈرونز کا نشانہ بنیں وہ جو سرزمین پاکستان میں بیٹھ کر معصوم آبادی کو اپنی پناہگاہ بنا امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں ۔
اور معصوم سادہ دل پاکستانی عوام " خود کش " کا شکار بنتے مرتے ان ڈرونز حملوں کے خلاف ہے جو ان خود کش حملہ آوروں کو ان کے انجام تک پہنچا رہا ہے ۔۔۔ ۔۔اس موازنے سے یہ حقیقت کھلتی ہے کہ ابھی ڈرونز کی مہم میں شدت لانا ہوگی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
اس جگہ خودکش اور ڈرون حملوں پر ہر حوالے سے بات کی جاسکتی ہے۔
ویسے آپ کے علم میں یقیناََ یہ بات ہوگی کہ خود امریکی و برطانوی ادارے بھی اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ ڈرون حملوں کا شکار ہونے والے افراد کی ایک بڑی تعداد عام شہریوں کی تھی جن میں معصوم عورتیں اور بچے بھی شامل تھے جن کا دہشت گردی کی جنگ سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ زرقا مفتی نے اسی دھاگے میں کچھ مضامین کے حوالے سے دئیے ہیں جنہیں دیکھا جاسکتا ہے۔
 
Top