پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

عدنان عمر

محفلین
ہندوستان میں وبائی صورتِ حال اور مساجد میں نماز کا حکم۔
ہندوستان کے معروف عالمِ دین حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کی اہلِ ہند سے اپیل۔
 

عدنان عمر

محفلین
ہندوستان کے نامور فقیہ اور شرعی علوم کے محقق مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی اپیل۔
IMG-20200324-145047-034.jpg
 

جاسمن

لائبریرین
بظاہر ایسا ممکن نہیں کہ اس سوشل میڈیا کے دور میں ہزاروں اموات چھپائی جا سکیں۔ قیاس یہی ہے ٹیسٹنگ بہت سست رفتار ہے اور اصل کیسسز کی تعداد افیشل تعداد سے کافی زیادہ ہے۔ دیگر ممالک مثلا اٹلی اور امریکہ میں اس سے ملتی جلتی صورتحال ہے۔

میرے ایک ہم جماعت کا امریکہ سے آج ایک پیغام آیا۔
"پوری سٹیٹ شٹ ڈؤن ہے۔ صرف اشیاء ضرورت والی دوکاناں کھلی ہوئی نے۔ کسٹمر کوئی نہی۔ بڑے بڑے مال سارے بند کر دئے گئے ہیں لوگوں نوں گھراں وچ رہن لئی کہ دتیا گیا ۔ روڈ سنسان ہیں ۔ پورے امریکہ میں پچھلے دو دنوں سے تقریباً 100 دے قریب بندے مر رہے ہیں دو سے تین ہزار نیا کیس نکل رہا ہے کنٹرول بلکل بھی نہی ہو ریا۔ یہاں تو جیسی تیسی گزر جائے گئی ہوسکتا ہے کنڑول بھی ہو جائے پاکستان کا کیا ہو گا۔ اللہ تعالی پاکستان پر اپنا کرم کرے۔"
 

جاسم محمد

محفلین
لاہور میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، ملک میں مریضوں کی تعداد 972 ہوگئی
ویب ڈیسک منگل 24 مارچ 2020
2024869-corona-1585033687-988-640x480.jpg

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 972 ہوگئی ہے، 7 مریض جاں بحق اور 18 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 80 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 407، پنجاب میں 281، بلوچستان میں 110، گلگت بلتستان میں 80، خیبر پختونخوا میں 78 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد سرکاری اعداد و شمار کے تحت کورونا وائرس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے جب کہ 18 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔


وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹویٹ میں کورونا وائرس سے لاہور میں ایک مریض کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا لاہور میں ایک مریض چل بسا، 57 سالہ افراسیاب میواسپتال میں زیر علاج تھا تاہم آج افراسیاب مرض کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

ملک بھر میں فوج تعینات؛

وزارت داخلہ کی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فوج تعینات کردی گئی ہے اور وزارت داخلہ نے وفاق، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن؛

پنجاب بھر میں بھی 2 ہفتوں کے لیے باقاعدہ لاک ڈاؤن کا آغاز ہوگیا، صوبے بھر میں ہر قسم کے مذہبی و سماجی اجتماعات پر پابندی ہے جب کہ ملکی و غیر ملکی فضائی آپریشن بھی مکمل بند ہے۔

لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی ادارے مکمل بند ہیں تاہم بینک، میڈیکل اسٹورز اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں اور شہریوں کو وہاں سے خریداری کی اجازت ہے۔ اندرون شہر، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم صرف فیملیز کو اس پابندی سے استثنیٰ ہے۔

سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی نہ آسکی، سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور تعداد 407 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو رابطوں کے ذریعے متاثر ہوئے جبکہ سکھر میں مزید 5 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جو ایران سے سکھر آئے تھے۔

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، سکھر میں 265 ہوگئی جب کہ دادو میں ایک فرد کورونا وائرس سے متاثر ہوا، صوبے بھر میں کورونا وائرس کے اب تک چار مریض صحت یاب اور ایک جاں بحق ہوچکا ہے، کراچی میں 137 اور سکھر میں 265 مریض زیر علاج ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن کا دوسرا دن؛

کورونا وائرس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کیے گئے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے جب کہ پولیس کا مختلف علاقوں میں گشت جاری ہے، اس کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی نفری شہر کے مختلف مقامات پر بھی تعینات ہے۔

ڈبل سواری پر پابندی؛

دوسری جانب لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں بھی 3 ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن؛

آزاد کشمیر حکومت نے بھی 3 ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کےغیر ضروری سفر اور باہر نکلنے پر پابندی ہے، ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ انتہائی ناگزیر حالات میں گھروں سے نکلنے والے شناختی کارڈ رکھیں۔

70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا اعلان؛

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد غریب شہریوں کو خوراک کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی، بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز اور فلاحی اداروں کو راشن کی خریداری پر ریلیف دینے پر بھی غور کیا گیا، جب کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریلیف آپریشن سےمتعلق بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے، ایکسپوراٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کرلیا گیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر؛

1: کسی الکحل والے محلول یا اینٹی سیپٹک صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔ ہاتھ دھونے کا عمل کم ازکم ایک منٹ تک ہونا چاہئے۔ اس سے انفیکشن سے بچنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

2: اگر آپ کھانسی اور نزلے میں مبتلا ہیں تو ماسک پہنیں اور ماسک پہننے اور اتارنے کے بعد جراثیم کش صابن سے بھی ہاتھ دھوئیں۔

3: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اگرآپ تندرست ہیں تو طبی نوعیت کا این 95 ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ۔ اس کی جگہ سادہ ماسک بھی پہنا جاسکتا ہے۔ لیکن ماسک کو درست طریقے سے پہننا بہت ضروری ہے جس میں خیال رکھا جائے کہ ماسک اور چہرے کے درمیان کو جھری کھلی نہ رہ جائے۔

تاہم ڈسپوزایبل ماسک کو ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے ۔ اگرچہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انسانی جسم سے باہر بہت دیر تک سرگرم نہیں رہ سکتا لیکن ڈسپوزایبل ماسک کو دفنانا ہی ضروری ہے۔

4: بھیڑ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب کریں اور لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔

5: آنکھوں، ناک اور منہ کو بار بار چھونے سے گریز کریں۔ اس صورت میں ہاتھوں پر موجود نادیدہ وائرس جسم کے اندر جاسکتے ہیں۔

6: پانی ابال کر پیئیں، ہاتھ دھونے اور وضو کو اپنا معمول بنائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ملک بھر میں آج رات سے تمام مسافر ٹرینیں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک منگل 24 مارچ 2020
2024881-pr-1585037355-711-640x480.jpg

مسافر ٹرینیں 31 مارچ تک معطل رہیں گی، وزارت ریلوے۔ فوٹو : فائل

لاہور: وزارت ریلوے نے آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن 31 مارچ تک کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن آئندہ 7 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی جب کہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پسنجر ٹرینوں کا آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل کردیا گیا ہے، ٹرینوں میں ریزرویشن کی بکنگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جب کہ جن مسافروں نے مختلف ٹرینوں سے بکنگ کروائی ہوئی تھی ان کو پورا کرایہ واپس کیا جائے گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
افضل چن صاحب کا ایک اڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں وہ ہزاروں کی تعداد میں اموات کا کہہ رہے ہیں۔۔۔ اور کہہ رہا ہے کہ حکومت چھپا رہی ہے
مریم نواز میڈیا سیل کو اس حکومت سے متعلق افواہات پھیلانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
یہی حال کم و بیش ہر ملک کی مذہبی برادری کا ہے۔
دنیا بھر کی مذہبی برادریاں اپنی مذہبی رسومات کیلئے بڑے بڑے انسانی مجمعوں اور اجتماعات کی محتاج ہیں۔ سیکولر اور غیر مذہبی برداری کو ایسی کوئی خاص مجبوری نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ممالک میں کورانا وائرس کا مرکز مذہبی سیٹرز کو قرار دے دیا گیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
موجودہ حالات میں نمازیں گھروں میں پڑھیں!!!
جناب مفتی طارق مسعود کا احکامِ شریعت کی روشنی میں جامع بیان۔
جب حکومت پاکستان کورانا وائرس کے حوالہ سے ایک ایمرجنسی حکم نامہ جاری کر چکی ہے تو فلاں فلاں عالم سے اس سرکاری حکم کو حلال کروانے کی کیا توجیہ ہے؟ کیا بالکل واضح اور انسانی جان کیلئے ضروری ریاستی احکامات پر عمل در آمد سے قبل بھی آپ کو علما کرام کی جانب سے NOC سی چاہئے؟ یہ آپ کس قسم کے معاشرہ میں جی رہے ہیں؟ سرکار عوامی نمائندے چلا رہے ہیں یا یہ علما؟
 

عدنان عمر

محفلین
جب حکومت پاکستان کورانا وائرس کے حوالہ سے ایک ایمرجنسی حکم نامہ جاری کر چکی ہے تو فلاں فلاں عالم سے اس سرکاری حکم کو حلال کروانے کی کیا توجیہ ہے؟ کیا بالکل واضح اور انسانی جان کیلئے ضروری ریاستی احکامات پر عمل در آمد سے قبل بھی آپ کو علما کرام کی جانب سے NOC سی چاہئے؟ یہ آپ کس قسم کے معاشرہ میں جی رہے ہیں؟ سرکار عوامی نمائندے چلا رہے ہیں یا یہ علما؟
آپ کس شریعت کی پیروی کرتے ہیں؟
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کس شریعت کی پیروی کرتے ہیں؟
میرے خیال میں اس آیت سے واضح ہوتا ہے:
"یا أَیُّها الَّذِینَ آمَنُوا أَطیعُوا اللّهَ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ
اس آیت میں صاف حکم ہے کہ کس کی اطاعت کرنی ہے، زیادہ سے زیادہ 'اولی الامر' کی تفسیر میں بحث ہو سکتی ہے کہ اس سے مراد کیا ہے لیکن محلے کی مسجد کا امام تو شاید آج تک کسی نے اس کی تفسیر میں داخل نہیں کیا۔
 

عدنان عمر

محفلین
میرے خیال میں اس آیت سے واضح ہوتا ہے:
"یا أَیُّها الَّذِینَ آمَنُوا أَطیعُوا اللّهَ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ
اس آیت میں صاف حکم ہے کہ کس کی اطاعت کرنی ہے، زیادہ سے زیادہ 'اولی الامر' کی تفسیر میں بحث ہو سکتی ہے کہ اس سے مراد کیا ہے لیکن محلے کی مسجد کا امام تو شاید آج تک کسی نے اس کی تفسیر میں داخل نہیں کیا۔
شرعی معاملات میں مَیں اپنی رائے پیش نہیں کرتا۔ آپ کی نقل کردہ آیت، ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ ان آیات کی تفسیر مَیں اپنے کسی بھی موقف کی حمایت میں نقل نہیں کر رہا؛ میں عالمِ دین نہیں ہوں، اس لیے شرعی معاملات میں علمائے کرام کی پیروی کرتا ہوں۔
Screenshot-20200325-103457.png

Screenshot-20200325-105035.png

Screenshot-20200325-105305.png
 
آخری تدوین:

آورکزئی

محفلین
مریم نواز میڈیا سیل کو اس حکومت سے متعلق افواہات پھیلانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہے؟

اپ کا مطلب تھا یہ اڈیو کلپ جھوٹ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ ویسے وہ شریف کے ساتھ پروگرام میں انہوں نے خود کہا ہے کہ انہی کا ہے یہ کلپ۔۔۔۔۔ بلاہ بلاہ بلاہ
 

آورکزئی

محفلین
جب حکومت پاکستان کورانا وائرس کے حوالہ سے ایک ایمرجنسی حکم نامہ جاری کر چکی ہے تو فلاں فلاں عالم سے اس سرکاری حکم کو حلال کروانے کی کیا توجیہ ہے؟ کیا بالکل واضح اور انسانی جان کیلئے ضروری ریاستی احکامات پر عمل در آمد سے قبل بھی آپ کو علما کرام کی جانب سے NOC سی چاہئے؟ یہ آپ کس قسم کے معاشرہ میں جی رہے ہیں؟ سرکار عوامی نمائندے چلا رہے ہیں یا یہ علما؟

فوج نے۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومت نے نہیں۔۔۔۔۔۔۔
 

زاہد لطیف

محفلین
شرعی معاملات میں مَیں اپنی رائے پیش نہیں کرتا۔ آپ کی نقل کردہ آیت، ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ ان آیات کی تفسیر مَیں اپنے کسی بھی موقف کی حمایت میں نقل نہیں کر رہا؛ میں عالمِ دین نہیں ہوں، اس لیے شرعی معاملات میں علمائے کرام کی پیروی کرتا ہوں۔
Screenshot-20200325-103457.png

Screenshot-20200325-105035.png

Screenshot-20200325-105305.png
یا حیرت کہ ان آیات سے یہ کیسے ثابت ہو گیا کہ "وہ مسلمان نہیں" یا اس کو "بیشک کافر کہیں گے"۔ استغفراللہ، میرے مالک میری تیری پناہ میں آتا ہوں۔ اللہ کی آیات میں اپنا گمان شامل کرنا کتنا ہی گھاٹے کا سودا ہے۔ یہ ہے وہ شر جو علماء نے اپنی مرضی کے مفہوم اخذ کر کے خود سے ہی اسے حتمی قرار دے دیا۔ کسی کے ایمان کا فیصلہ علماء نے کرنا ہے یا اللہ نے؟
 
آخری تدوین:
Top