پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

آورکزئی

محفلین
ETsO4DdUMAITeV_

کورنا کے مریضوں کو چیک کرتے کرتے، پہلا ڈاکٹر اللہ کو پیارا ہوگیا ،ڈاکٹر اسامہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ حفاظتی کٹس، اور ماسک کے بغیر ڈاکٹروں کو فیلڈ میں اتارنے والوں تم لوگ انتہائی بےشرم ہو ۔
 
سید ذیشان

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
La Alma

لائبریرین
ETsO4DdUMAITeV_

کورنا کے مریضوں کو چیک کرتے کرتے، پہلا ڈاکٹر اللہ کو پیارا ہوگیا ،ڈاکٹر اسامہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ حفاظتی کٹس، اور ماسک کے بغیر ڈاکٹروں کو فیلڈ میں اتارنے والوں تم لوگ انتہائی بےشرم ہو ۔
ڈاکٹر اسامہ اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں لیکن ان کے انتقال کی خبر ابھی کنفرم نہیں ہے۔اگر وہ حیات ہیں تو اللہ ان کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
 
جاسم محمد

محفلین
لاک ڈاون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سختی سے لاک ڈاون

وزیراعظم کا ملک لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

2024237-imrankhane-1584873497-167-640x480.jpg

عوام کو خود اپنے آپ کو گھروں میں لاک ڈاؤن کرنا چاہیے، وزیراعظم فوٹوفائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے تو پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بحث چل رہی ہے کہ ملک کولاک ڈاؤن کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن یا کرفیو کا مطلب شہریوں کو گھروں میں مکمل بند کردینا ہے، اگر آج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تو دہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے، 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کو گھروں میں خوراک پہنچاسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آج پورا پاکستان لاک ڈاؤن کردیتا اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین کی طرح ہوتے، ہم نے اسکول، یونیورسٹیاں اور شاپنگ سینٹرز بند کردیے ہیں تاہم عوام کو خود اپنے آپ کو لاک ڈاؤن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کھانسی، نزلہ یا زکام ہے تو خود کو آئیسولیشن میں رکھیں، فلو ہونے پر اسپتال جانے کے بجائے گھر میں احتیاط کریں، احتیاط نہ کرنے سے بیماری تیزی سے پھیلے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح چین نے کورونا پر قابو پایا اس طرح ہم بھی کورونا پر قابو پالیں گے، کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری ہے جب کہ لوگوں کوکھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں، ملک میں اناج کی کوئی کمی نہیں
 
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی سمیت صوبے بھر میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

2024247-muradalishah-1584874739-165-640x480.jpg

تمام دفاتر اور اجتماع گاہیں بند ہوں گی، مراد علی شاہ فوٹو:فائل

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج رات بارہ بجے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 15 روز کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر اور اجتماع گاہیں بند ہوں گی، لوگوں کو بلاضرورت گھرسے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت کے تحت باہر نکلنے والوں کو اجازت دیں گے، ایک گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ صرف ایک شخص سفر کر سکے گا۔

شناختی کارڈ

مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ اگر کوئی شخص کسی کام سے نکلے گا تو وہ اپنے پاس قومی شناختی کارڈ رکھے، کوئی شخص بیمار ہے تو اس کو اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، اسپتال جانے کے لیے 3 افراد یعنی مریض، ڈرائیور اور تیماردار جاسکتا ہے، احتیاطی تدابیر کے ساتھ ضروری سروسز اور کھانے پینے کی چیزوں کی سپلائی جاری رہے گی، ہم مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکیں گے، جب ہم سختی کریں گے تو مسئلے مسائل ہوں گے۔

گھروں میں راشن پہنچائیں گے

مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں اور مخیر حضرات کے ساتھ مل کر غریبوں کے گھر تک راشن پہنچائے گی یا نقد پیسے دے گی، یہ مہینہ سب کے لئے مشکل ہوگا، خاص طور پر دیہاڑی دار کے لئے، ہم سب غریبوں کا خیال رکھیں، کرائے داروں کے لئے مالکان سے درخواست کرتا ہوں کہ اُن کا کرایہ ایک مہینے کے لیے مؤخر کریں، بجلی، پانی اور گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔

گیس اور بجلی کے بلز نہ لینے کی ہدایت؛

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجلی اور گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن صارفین کا بجلی کا بل 5000 روپے اور جن کا گیس کا بل 2000 روپے تک ہے اُن سے اس مہینے کا بل نہ لیں، یہ بلز اگلے 10 مہینوں میں تھوڑا تھوڑا کرکے لیں، افواہوں سے بچنے کے لئے سندھ حکومت کا ایک فیس بک پیج اور ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہوگا جہاں سے سندھ حکومت کی تمام ہدایات ملیں گی۔

وفاقی حکومت کا شکر گزار

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر عوام نے ساتھ نہیں دیا تو ہماری پوری محنت رائیگاں جائے گی، ہم لاک ڈاؤن کے دوران اپنی طبی سہولیات کو بہتر کریں گے، مخیر حضرات غریبوں کی امداد کے لئے آگے آئیں، میں وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں جو میری بھرپور مدد کررہی ہے، میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کا بھی شُکر گزار ہوں کہ وہ تعاون کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں مسلم لیگ ن کے محمد زبیر، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ، اے این پی کے سینیٹر شاہی سید، جی ڈے اے کے نند کمار اور شہریار مہر، ٹی ایل پی کے یونس سومرو، جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرحمٰن، ایم کیو ایم کے عامر خان، جی یو آئی (ایف) محمد اسلم غوری، پی پی کے وقار مہدی اور راشد ربانی،صوبائی وزراء عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، سید ناصر شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام سیاسی رہنماؤں کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا اور لاک ڈاؤن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی ایمرجنسی ہے اور ہم سب کو اس میں ساتھ فیصلے کرنے ہیں۔
 
فرقان احمد

اگر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا یا نہیں کیا جا سکتا ہے تو جنگی بنیادوں پر اس کی تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے۔ ممکن ہے آئندہ چند روز میں ہی اس کی ضرورت پیش آ جائے۔ عوام میں شعور کا لیول ہم دیکھ رہے ہیں۔ تفریحی مقامات بند ہوئے ہیں تو رشتہ داروں کے ہاں جانے کا رواج بڑھ گیا ہے۔ کم از کم ہمیں خود بھی کچھ احساس کرنا چاہیے۔ اپنے لیے نہ سہی، عزیزوں رشتہ داروں کے لیے۔
 
یہ صاحب منظرنامے پر چھاتے جا رہے ہیں۔ زبردست اقدامات!
 
آورکزئی

محفلین
نیازی عجیب شیئے ہیں ویسے۔۔۔ جب پاکستان ٹھیک ٹاک نارمل چل رہاتھا تو لاک ڈاون کر رہا تھا۔۔۔ اب جب حالات گھمبیر ہیں تو وہ
لاک ڈاون نہیں کر رہے۔۔۔ اسے کیا کہوں پھر؟؟
اور جاسم صاحب برائے مہربانی اپنے نیازی کو کرفیو اور لاک ڈاون کا فرق سمجھا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
صرف دو یا تین سو کیسز پر لاک ڈاون عجیب سی بات لگتی ہے۔ لگتا یہی ہے کہ کیسز اس سے کئی گنا زیادہ ہیں جو اس قسم کا انتہائی قدم لیا جا رہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا یا نہیں کیا جا سکتا ہے تو جنگی بنیادوں پر اس کی تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے۔ ممکن ہے آئندہ چند روز میں ہی اس کی ضرورت پیش آ جائے۔ عوام میں شعور کا لیول ہم دیکھ رہے ہیں۔ تفریحی مقامات بند ہوئے ہیں تو رشتہ داروں کے ہاں جانے کا رواج بڑھ گیا ہے۔ کم از کم ہمیں خود بھی کچھ احساس کرنا چاہیے۔ اپنے لیے نہ سہی، عزیزوں رشتہ داروں کے لیے۔
نیازی عجیب شیئے ہیں ویسے۔۔۔ جب پاکستان ٹھیک ٹاک نارمل چل رہاتھا تو لاک ڈاون کر رہا تھا۔۔۔ اب جب حالات گھمبیر ہیں تو وہ
لاک ڈاون نہیں کر رہے۔۔۔ اسے کیا کہوں پھر؟؟
اور جاسم صاحب برائے مہربانی اپنے نیازی کو کرفیو اور لاک ڈاون کا فرق سمجھا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ایک غریب ملک ہے۔ مغربی ممالک کی طرح کئی کئی ہفتے جبری لاک ڈاؤن کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ بہتر ہوگا کہ تمام پاکستانی وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت خود قرنطینہ اختیار کریں
0196-EFFA-0625-471-A-BCF1-E9-EA27-A4-DCEA.jpg
 
شعور بیداری کے حوالے سے ہر کوئی اپنی سطح پر کردار ادا کرے۔ اس موقع پر سیاست بازی غلط ہے۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ اپنے گرد و نواح میں موجود افراد کو سمجھائیں کہ جو ہم اس حوالے سے ان سے بہتر جانتے ہیں۔ ایک دوسرے کی مدد کریں۔ یہ وقت آزمائش کا ہے اور اس موقع پر ہمیں قومی یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے۔
 
آورکزئی

محفلین
پاکستان ایک غریب ملک ہے۔ مغربی ممالک کی طرح کئی کئی ہفتے جبری لاک ڈاؤن کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔ بہتر ہوگا کہ تمام پاکستانی وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت خود قرنطینہ اختیار کریں
0196-EFFA-0625-471-A-BCF1-E9-EA27-A4-DCEA.jpg

جب یہ ڈی چوک پر کنسرٹس کررہاتھا۔۔۔ ملک کو نقصان پہنچا رہا تھا تو اس وقت ملک کیا تھا ؟؟
اس وقت روزانہ کے حساب سے کمانے والے نہیں تھے کیا۔۔۔؟؟
 
Top