اقبال جہانگیر
محفلین
پاکستان میں ہماری مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے: طالبان کا دعویٰ
پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی پاکستان میں مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے، بڑی تعداد میں پاکستانی ساتھ ملتے جا رہے ہیں جس سے کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے متنبہ کیا ہے کہ فوجی آپریشن کے شاندار نتیجے کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا کو بھیجے گئے بیان میں تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ مسلمان اب جان گئے ہیں کہ اصل مسئلہ امریکا کی دوستی سے بڑھ کر وہ نظام ہے جو ہمارے اوپر قیام پاکستان کے وقت سے مسلط ہے۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگ کے اسباب کے خاتمے پر توجہ دی جائے تو ان کی کارروائیوں میں حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے، اگر آپریشن کیا گیا تو طالبان کا نقصان انتہائی کم اور قبائلیوں کا زیادہ ہو گا۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ اس خوش فہمی میں نہ رہا جائے کہ آپریشن کے جواب میں طالبان پھولوں کے ہار پیش کریں گے۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=139276