پاکستان نے یو ٹیوب بلاک کر دی ہے

سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان میں انٹرنیٹ ختم کر دینا چاہے اور کمپیوٹرز کی درآمد اور مینوفیکچرنگ پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے۔:waiting:
جو لوگ میری رائے سے متفق ہیں اللہ ان کو جزا دے۔
جو نہیں ، انہیں اللہ ہی پوچھے!
ریٹ کرنے کے آپشنز میں ایک بٹن ًبیوقوفانہ ًبھی ہونا چاہیے:)
 
وجی

لائبریرین
خس کم جہاں پاک :p میں تو کہتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ فیس بُک بھی بند کردیں :grin: پاکستانی یوتھ ابھی تک میچورڈ نیٹ یوزر نہیں ہے
فیس بک کے استعمال کے معاملے پر تو صرف پاکستانی یوتھ ہی نہیں اور کئی میچورڈ لوگ بھی میچورڈ نہیں لگتے
 
باباجی

محفلین
مذہبوں کی تاریخ میں ان پر بڑے حملے ہوتے ہیں۔ اور اسلام پر بھی کئی حملے ہو چکے ہیں ڈانتے الیگھیری سے لے کر رشدی تک۔ اور یہ مستقبل میں بھی ہوتے رہیں گے۔ اس کا ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ لیکن ان حملوں کا جواب ہمارے اختیار میں ہے۔ ہم پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگا کر بھی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ لوگوں کو قتل کر کے بھی اس کا جواب دے سکتے ہیں۔ یہ سب جوابات صرف اور صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان جاہل اور تخریب کار ہیں۔ لیکن اسلام کا تو مطلب ہی سلامتی ہے۔ لیکن مسلمانوں کے رویئے سے تو ایسی کوئی بات ثابت نہیں ہوتی۔
اس کا جواب ہم اس طریقے سے بھی دے سکتے ہیں کہ غیرمسلموں کو قرآن کی تعلیمات اور پیغمبر اسلام(ص) کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے اور ان کو حقیقی تصویر دکھائی جائے۔
یہ یوٹیوب بلاک کرنا یا توڑ پھوڑ کرنا بہت ہی فضول حل ہیں اس مسئلے کے اور ہماری ذہنی ناپختگی کا اظہار کرتے ہیں۔
ابھی بھی حقیقی تصویر دکھانا باقی ہے ؟؟؟؟:ROFLMAO:
بہت اچھے ، اس طرح واقعی اسلام بہت ترقی کرے گا
غیر مسلم گستاخانہ خاکوں سے گستاخانہ فلم تک آگئے ہیں اور ہم اب تک انہیں اسلام کی حقیقی تصویر دکھا رہے ہیں
ہم اسی طرح ایک دوسرے سے ڈائیلاگ کرتے رہیں گے۔
پسند، ناپسند، متفق، غیر متفق، زبردست، معلوماتی اور مفید پر کلک کرتے رہیں گے
عملی طور پر کچھ نہیں کریں گے
کچھ میری طرح بک بک کریں گے
تو کچھ اپ کی طرح اسلام کی حقیقی تصویر بنانے لگ جائیں گے
اتنے میں غیر مسلم کوئی نیا چاند چڑھادیں گے اور ہم لوگ پھر یہی "بونگیاں" ماریں گے
عملی طور پر سب "صفر" ہیں
لیکن اگر یہی صفر کسی ایک کی اقتداء کریں تو کتنی بڑی قوت بن جائیں یہ آپ کو اندازہ ہے
بہرحال جو مرضی کریں یار زندگی ایک بار ہی ملتی ہے انجوائے کرنا چاہیئے جو کرنا ہو کرو
کہا سنا معاف کرنا ۔
 
سید ذیشان

تو آپ بسم اللہ کیجئے۔ کس نے روکا ہے آپ کو۔ امریکہ کا ٹکٹ کٹائیے اور ان پر دھاوا بول دیں۔
 
پیج بلاک کرنا تھا نا ساری ویب بلاک دے ماری ہے یہ کیا بات ہوئی ؟
ہمارے ملک کا معاہدہ نہیں پیج وغیرہ کا امریکہ کے ساتھ۔ جبکہ دیگر ممالک کا ہے، مثلا بھارت، ملائشیا
18 ستمبر 2012 کے جیو کے پروگرام میں کامران خان کو چئیرمین پی ٹی اے نے بتایا
 
باباجی

محفلین
کافی چھان بین کے بعد پتہ چلا کہ پاکستان کے بڑے بڑے سائنسدان یوٹیوب کے ذریعے پڑھائی نہیں کرتے تھے۔
یہ کیسے ہوسکتا ہے دوست
یعنی یہاں اتنے لوگوں کا پڑھائی کا نقصان ہوگیا
فلم جائے بھاڑ میں
اور آپ کہہ رہے ہیں کہ یوٹیوب کا کوئی فائدہ نہیں :ROFLMAO:
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
یہ کیسے ہوسکتا ہے دوست
یعنی یہاں اتنے لوگوں کا پڑھائی کا نقصان ہوگیا
فلم جائے بھاڑ میں
اور آپ کہہ رہے ہیں کہ یوٹیوب کا کوئی فائدہ نہیں :ROFLMAO:
بے شک فائدہ ہوگا۔ لیکن نقصان اسے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ مثال کے طور اندرون سندھ میں ہمارے ایک جان پہچان والے جو پشتو ہیں اطلاع دی کہ جب وہاں اندرون سندھ تیل تلاش کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کرتے تھے تو انہوں دیکھا کہ سندھ کے اکثر نوجوان اور شادی شدہ صبح صبح اپنی مرضی سے اٹھ کر نہادھوکر تیل شیل سرما پاکر ہوٹل میں بیٹھ جاتے تھے اور "بے واچ" دیکھتے تھے۔ اور اسی طرح کی عریاں فلمیں انکو اچھی لگتی تھیں جبکہ ان کے گھر کے خاتون بچے بھی پالے اور زمین میں بھی کام کریں۔
 
سید ذیشان

محفلین
محمد عبدالسلام
ایوب خان اومایا
رضی الدین صدیقی وغیرہ
یقین نہیں آرہا ہے تو سرچ کرکے دیکھ لیں۔
غالباً آپ نے بھی سرچ کر کے نکالا ہے۔
اور اس زمانے میں یوٹیوب کتنے سال کا تھا کہ اس کی مدد سے وہ تعلیم حاصل کرتے؟
 
نایاب

لائبریرین
ہے خبر گرم کہ پاکستان میں یو ٹیوب بینڈ ہونے کے بعد " پراکسی پاس " اور " الٹرا سرف " جیسے سوفٹ وئر کی مانگ چوگنی ہو گئی ہے ۔ ؟
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
اس زمانے میں تو انٹرنیٹ اور کمپیوٹر بھی نہیں تھے۔ آپ کیوں دن رات یہ چیزیں استعمال کرتے ہیں؟
ہاں یہ بات تو ٹھیک ہے کہ اس زمانے میں انٹرنیٹ بھی نہیں تھے کمپیوٹر بھی نہیں اور ہم کیوں استعمال کررہے ہیں
ہم تو اچھائی کی طرف جارہے ہیں یہ بات بھی مجھے اس وقت پتہ چلی جب اس کا چرچا ہوا کہ یوٹیوب میں ایسا ایسا ہورہا ہے
ہم کہا چھان مارے گے یوٹیوب میں ۔
اور ہاں جس زمانے میں ہم کالج سے فارغ ہورہے تھے اس وقت کالج میں کمپیوٹر کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
ہر دفعہ یوٹیوب اور فیس بک کی وجہ سے ہی دنیا میں اس طرح کی حرکتیں ہورہی ہیں
اسی طرح لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ فیس بک میں کوئی بک بک کررہا ہے یا یوٹیوب مین کچھ غلط لوڈ ہوچکا ہے۔
تو برائی کہاں سے پھیلتی ہے۔
محلے میں کون کون رہتا ہے اس کی خبر آج کل نہیں ہوتی لیکن یوٹیوب میں کیا ہے اس کا پتہ چل جاتا ہے
واہ جی واہ یوٹیوب اور فیس بک۔
 
سلمان رشدی کی کتاب کا بھی شائد یوٹیوب سے ہی معلوم ہوا تھا؟
 
Muhammad Qader Ali

محفلین
نہیں اس منافق کے بارہ میں خبر میڈیا نیوز پیپر اور ٹی وی نے دی۔
کیا آپ کو مزا آرہا ہے جو چیز غلط ہے اس کو غلط نہ بولا جائے۔
ہمیں تو رینبو سینٹر بھی بند کروادینا چاہیے کیونکہ اے ار وائی نیوزمیں "سرعام " میں جودیکھا وہ انتہائی بھیانک تھا۔
ایک زمانے میں ہم وہاں سے قرآن کی حدیث سی ڈی لیتے تھے اور میڈیکل سائنس کی سیڈی اور دیگر معلوماتی سی ڈی ملتی تھی
ابھی بھی ملتی ہوگی لیکن فخاشی کا کاروبار زیادہ ہے۔ اسی طرح بیوٹی پارلر کے بارہ میں دکھایا کہ ان کے اندر ناجائز کام ہوتے ہیں
ان سب کا حاصل پردہ ہے یعنی اس چیز کو بند کردیا جائے۔
مزید بحث میں پڑھنا نہیں چاہتا۔
 
Top