السلام علیکم
یاز بھائی ایسا نہیں اگر مذاق سے لکھوں تو اس جواب عارف کریم بھائی نے دے دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تو پھر ہنی مون ایسا ہی ہوتا ہے
سیریس میں ایسا ہے کہ آپ ایک مضمون تشکیل دیتے ہیں اور اس پر ایک عنوان رکھتے ہیں، پھر جو بات آپ نے عنوان کے مطابق بیان کرنی ہے اس پر آپ کو مزید کچھ پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہیں تاکہ اصل مدعا سمجھنا آسان ہو جائے، ہنی مون پیکچ پر اس نے ایک بندہ کی قیمت لکھی ہے کپل کی قیمت نہیں لکھی، اب اس پر کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ہنی مون پر ایک بندہ کے چارجز لکھے ہیں دو کے نہیں ہنی مون تو دو کا ہے۔ اب اگر کوئی ہنی مون کے لئے جا رہا ہے تو وہ دونوں پر ٹوٹل خود ہی کر لے گا، اور اگر کوئی بچوں والے جنہیں زندگی میں کبھی ہنی مون پر کہیں جانا نہیں ہوا تو وہ بچوں کے ساتھ جا رہے ہیں تو اس پر نوٹ میں ایک بچہ پر 50 فیصد لکھا ہے ان کا بجٹ اجازت دے تو وہ اپنے ساتھ ایک بچہ لے جائیں یا اس سے زیادہ، دی گئی قیمت کے مطابق اسے ادا کرنے پڑیں گے۔
یہاں بہت سے انگلش فورمز ہیں جہاں کچھ لوگوں نے ہالیڈے بک کرنے والی کمپنیوں ہر منفی کمنٹس دئے ہوتے ہیں، جبکہ وہ خود غلطی پر ہوتے ہیں، جو ان کی طرف سے تمام معلومات کو تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے نظر انداز کرتے ہیں، جیسے 5 دن کے لئے ہوٹل کی قیمت 70£ لکھی ہوئی ہے تو ساتھ چھوٹا سا یہ بھی لکھا ہو گا کہ ایکسکلوڈنگ ٹیکس، اور جب آپ ہوٹل میں جائیں گے تو وہ ٹیکس لیں گے تو یہ اس کی اپنی غلطی ہو گی جو بکنگ کے وقت دیکھا نہیں۔ ایسی بہت سی مثالیں ہیں۔ پھر جب ہوٹل بک کروائیں تو وہاں بھی یہ لکھا ہوتا ہے کہ سنگل بیڈ، ڈبل بیڈ، ٹوئن بیڈ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوئٹ سب کے چارجز الگ الگ ہیں۔ ان کیس اگر اس پر بک کرنے کے وقت کوئی غلطی ہوئی ہے تو کاؤنٹر پر آپ تبدیلی کروا سکتے ہیں جس پر وہ آپکو نئے چارجز بتائیں گے اگر آپ اس پر ایگری ہیں تو ٹھیک ورنہ جو بکنگ کروائی ہے اسی پر عمل کریں۔
والسلام
یادہانی پر شکریہ نام کی درستگی کر دی گئی ہے۔