پاکستان پھر نمبر ون

زیک

مسافر
شمیل نے گوگل ٹرینڈز کے بارے میں لکھا اور پھر چپاتی مسٹری نے کچھ الفاظ کے بارے میں چیک کیا۔ میں نے سوچا کہ دیکھا جائے پاکستان کہاں کہاں نمبر ون ہے۔

اسلام:
  1. انڈونیشیا
  2. ملائشیا
  3. پاکستان
  4. مراکش
  5. الجزائر

دہشت‌گردی (terrorism):
  1. پاکستان
  2. فلپائن
  3. آسٹریلیا
  4. انڈیا
  5. سنگاپور

سیکس (sex):
  1. پاکستان
  2. مصر
  3. ایران
  4. ویت‌نام
  5. انڈیا
  6. انڈونیشیا
  7. سعودی عرب
  8. ترکی
  9. پولینڈ
  10. رومانیہ

واہ واہ مسلمانو چھا گئے ہو! اور پاکستانیوں کی تو کیا ہی بات ہے۔

مجھے تجسس ہوا کہ سیکس پاکستان میں کہاں کہاں مقبول ہے۔ مقبول تو شاید ہر جگہ ہے مگر میرا مطلب ہے کہ انٹرنیٹ پر تلاس کہاں مقبول ہے۔ تو یہ رہے شہر:
  1. کوئٹہ
  2. فیصل‌آباد
  3. گجرانوالہ
  4. ملتان
  5. پشاور
  6. راولپنڈی
  7. اسلام‌آباد
  8. لاہور
  9. سیالکوٹ
  10. کراچی

کراچی والے تو رہ ہی گئے ہیں۔ فیصل‌آباد کی اچھی کارکردگی کی وجہ ہمیں دوست بتائیں گے۔ اور ملتان تو محض قدیر کی بدولت اتنا اچھا رینک لے سکا۔
 
زیک

مسافر
اوہ ہاں ایک اور لفظ تو رہ ہی گیا:

اردو (Urdu):
  1. فیصل‌آباد
  2. لاہور
  3. اسلام‌آباد
  4. راولپنڈی
  5. پشاور
  6. کراچی
  7. حیدر‌آباد انڈیا
  8. نئی دہلی
  9. ممبئی
  10. دہلی

اور ملکوں میں:
  1. پاکستان
  2. کویت
  3. ہانگ کانگ
  4. متحدہ عرب امارات
  5. سعودی عرب
  6. انڈیا
  7. سنگاپور
  8. ایران
  9. برطانیہ
  10. کینیڈا
 
الف عین

لائبریرین
تحقیق تو اچھی ہے زکریا، بلکہ گوگل کی۔ لیکن تم قدیر کو کیوں گھسیٹ رہے ہو بے چارے کو!!
 
جیسبادی

محفلین
سلیش ڈاٹ پر بھی اس بات پر حیرت کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے 1.7ملین صارف امریکہ کے 200 ملین صارفین سے زیادہ سیکس کے متلاشی کیسے ہو سکتے ہیں؟ شاید فیصد کے حساب سے ہو؟

گوگل کا کردار پاکستان کے حوالے سے مشکوک ہی رہا ہے۔ اس کا میں "گوگل نیوز" کے حوالے سے سالوں سے تجزیہ کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ گوگل کے الخوارزم کے بجائے گوگل میں کام کرنے والے افراد میں ڈھونڈی جائے تو ممکن ہے کہ کوئی روشنی نظر آئے۔ یہ بات میں کہنا تو نہیں چاہ رہا، مگر اب بات شروع ہوئی ہے تو سب پہلو سامنے رہیں تو بہتر ہے۔ "گوگل نیوز" کے پراجیکٹ لیڈر کے نام میں ہی شاید اس کا راز پوشیدہ ہے۔

آج ہی لندن بامبرز کے حوالے سے "گوگگل نیوز" کے پہلے صفحے پر "کلکتہ" کی اخبار کی سرخی لگائی گئی تھی جس میں "اخبار" نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے اب اس کے blame سے نکلنے کا راستہ نہیں۔ باقی دوسری اخبارات کا تجزیہ اس کے برعکس تھا۔ اب ایسے فیصلے الخوارزم تو نہیں کرتے گوگل نیوز کا پراجیکٹ لیدر ہی الخوارزم میں زہر بھرتا ہے۔
 
زیک

مسافر
جیسبادی: آپ ہر وقت سازشی موڈ میں رہتے ہیں۔ اگر گوگل ٹرینڈز پر غور کیا ہوتا تو معلوم ہوتا کہ یہ اعداد و شمار normalized ہیں۔ یعنی اس شہر یا ملک سے تمام تلاشوں کا کتنا حصہ اس خاص تلاش پر مبنی ہے۔
 
دوست

محفلین
فیصل آبادیوں نے تو انت مچا رکھا ہے واقعی۔
مجھے اتنا تو پتا تھا کہ یہاں یہ سب چلتا ہے پر اتنا سارا۔
واہ مولا تیرے رنگ۔
بہرحال یہ سب توجہ کی کمی اور انٹرنیٹ کلبوں کی مہربانی ہے۔ادھر تو انٹرنیٹ نہ بھی ہو جاکر کہتے ہیں بھائی فلم لگا دو اور “فلم“ دیکھ کر خوشی خوشی انٹرنیٹ کے پیسے دے کر آجاتے ہیں۔
:roll: :roll: :roll: :roll: :roll: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
 
جیسبادی

محفلین
زکریا نے کہا:
جیسبادی: آپ ہر وقت سازشی موڈ میں رہتے ہیں۔ اگر گوگل ٹرینڈز پر غور کیا ہوتا تو معلوم ہوتا کہ یہ اعداد و شمار normalized ہیں۔ یعنی اس شہر یا ملک سے تمام تلاشوں کا کتنا حصہ اس خاص تلاش پر مبنی ہے۔

گوگل ٹرینڈ تو نیا ہے، پھر beta ہے، اس لیے اس پر تو رائے محفوظ ہی رکھی جا سکتی ہے۔ اس کے برعکس "گوگل نیوز" تو برسوں سے چل رہا ہے، اس کا تجزیہ ممکن ہے۔

ؒbill gates سے جب کانگریس کی کمیٹی نے پوچھا کہ
Did you send this email?
تو Gates نے جواب دیا:
My computer sent it!

گوگل کا الخوارزم کے پیچھے چھپنا بھی اسی نوعیت کا ہے۔
 
اجنبی

محفلین
زکریا نے کہا:
کراچی والے تو رہ ہی گئے ہیں۔ فیصل‌آباد کی اچھی کارکردگی کی وجہ ہمیں دوست بتائیں گے۔ اور ملتان تو محض قدیر کی بدولت اتنا اچھا رینک لے سکا۔
اوئے انہوں نے میرا نام بھی دکھا دیا ، گوگل تیرا ستیاناس ہو !

اعجاز انکل : یہ مجھ پر الزام ہے ، میں نے تو صرف دس بارہ فلمیں اور کوئی ڈیڑھ سو تصویریں ہی دیکھی تھیں ، باقی کام گوگل والوں کا اپنا ہے
 
اس میں کوئی اچھنبے والی بات نہیں ہے، بی بی ڈاٹ کام پر بھی میں نے ایک مضمون پڑھا تھا، اس کے مطابق بھی پاکستان میں 80%سے زائد لوگ انٹرنیٹ کا منفی استعمال کرتے ہیں۔
 
رضوان

محفلین
کراچی کیوں کہ میرا شہر ہے اس لیے مجھے پتہ ہے کہ اس کے پانی میں سے ساری طاقت تو پہلے ہی نکال لیتے ہیں باقی کیا بچتا ہے۔

باقی تمام یہود و ہنود و قادیانی سازش ہے۔ بدنام کرتے ہیں خواہ مخواہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا بھائی، معذرت کے ساتھ، ان کو بھی چیک کریں۔
نیوکلئیر ٹیکنالوجی
میزائل ٹیکنالوجی
سائینس(عمومی)
سائینس(خصوصی جیسے بائیو ٹیکنالوجی جس میں پاکستان اس وقت برطانیہ کا ہم پلہ ہے، اور ہماری پاکستانی تیار کردہ کینسر کی تشخیصی دوا پوری دنیا میں استعمال ہو رہی ہے)
بیرونٍ ملک بیٹھ کر اپنے ملک کو گالیاں دینا
گرین کارڈ لینے کا شوق
پرفیشنل تعلیم جیسا کہ میڈیکل
اپنے ملک کو گالیاں پڑوانا
وغیرہ وغیرہ
بے بی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
قیصرانی ناشتے میں کیا کھایا ہے؟؟؟؟ :lol:
ٹھیک جا رہے ہو لیکن ڈائٹ پر نظر رکھو ایسی غذا ملازم بندے کو صرف چھٹی والے دن کھانی چاہیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
رضوان نے کہا:
قیصرانی ناشتے میں کیا کھایا ہے؟؟؟؟ :lol:
ٹھیک جا رہے ہو لیکن ڈائٹ پر نظر رکھو ایسی غذا ملازم بندے کو صرف چھٹی والے دن کھانی چاہیے۔
بہت شکریہ رضوان بھائی۔ میں نے چکن قورمہ اور پراٹھے کھائے ہیں، ساتھ سلاد میں کھیرے تھے۔ ابھی فارغ ہو کر میں چائے پی رہا ہوں۔ :wink: اور آج اختتامٍ ہفتہ کی وجہ سے یہاں‌فن لینڈ میں چھٹی ہے۔
بے بی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ رضوان بھائی۔ میں نے چکن قورمہ اور پراٹھے کھائے ہیں، ساتھ سلاد میں کھیرے تھے۔ ابھی فارغ ہو کر میں چائے پی رہا ہوں۔ :wink: اور آج اختتامٍ ہفتہ کی وجہ سے یہاں‌فن لینڈ میں چھٹی ہے۔
بے بی ہاتھی
حیرت ہے چکن اور کھیرے کے تو اس کے برعکس خاصے ٹھنڈے اور معتدل مزاج کے مشہور ہیں۔ حکیم صاحب قبلہ سے رائے لیں گے اس بارے میں۔ یا کہیں رات والے خواب کا اثر نہ ہو؟
ذکریا کی تو خیر ہے لیکن جڑ تلاش کرنی چاہیے!
ویسے اگر فرض کرلیا جائے کہ ہم پاکستانی نیٹ پر سیکس تلاش کرتے ہیں تو اس کی آپ کے خیال میں کیا وجہ ہو سکتی ہے۔ ( میرے ذہن میں اور معلومات کے مطابق کثیر وجوہات ایسی ہیں جو محفل میں ضبطِ تحریر میں نہیں لائی جاسکتی ضابطے کی خلاف ورزی کیے بغیر)
میرے نزدیک صرف ایک وجہ ہے وہ ہے “ضیاءالحق“ جس نے ہماری کئی نسلوں کو بالغ ہی نہیں ہونے دیا۔
 
جڑ کے لئے ایک الگ سے دھاگہ نہ کھول دیں؟
پھر وہاں سب مل کر بات کرتے ہیں۔
بے بی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب میں‌نے ٹرائی کیا، مگر کچھ سمجھ نہیں‌آئی، اس لئے آپ سے پوچھا۔
بے بی ہاتھی
 
Top