23 جون
آج لمبی ڈرائیو کا دن تھا۔ ناران سے ہنزہ۔ لہذا رات ہی کو ہوٹل والوں سے ناشتے کا وقت معلوم کیا لیکن وہ صبح 7 بجے ناشتہ نہ دیتے تھے۔ قریب ہی ایک ریستوران والوں نے کہا کہ ان کا ناشتہ سات بجے شروع ہوتا ہے لیکن جب ہم صبح ادھر پہنچے تو ان کو ناشتہ تیار کرنے میں کم از کم آدھ گھنٹہ چاہیئے تھا۔ یہ بات پاکستان میں عام دیکھی کہ جلد ناشتے کا کوئی رواج نہ تھا۔ ہمارے ہاں اکثر چھ بجے ناشتہ ملتا ہے۔
لہذا ہم نے راستے میں ناشتے کا ارادہ کیا اور روانہ ہوئے۔
ناران بازار ہی میں سٹاربکس کے متاثرین میں سے ایک دیکھا۔