پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
ساتویں اوور میں سلمان نے 6 اسکور لیے ہیں۔

ان کو ملا کر پچھلے پانچ اوور میں صرف 12 اسکور بنے ہیں۔

7 اوور، 26 اسکور، ایک آؤٹ
 

ابوشامل

محفلین
یہاں پاکستان کی حالت پہلے ہی خراب ہے اوپر سے امپائر اشوکا ڈی سلوا کے دو ابتدائی غلط فیصلوں نے اس کی حالت اور پتلی کر دی۔ 47 رنز دو کھلاڑی آؤٹ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یونس خان اور محمد یوسف دونوں آؤٹ۔

اب فواد عالم اور عمر اکمل آئے ہیں۔

14 اوور میں 60 اسکور اور 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

میرے خیال میں اب میچ دیکھنا بند کر دینا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عمر اکمل اچھا کھیل رہا تھا۔ وہ بھی آؤٹ 59 کے انفرادی اسکور پر۔

33 اوور 147 پر پانچ آؤٹ

اور میں جا رہا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور وہی ہوا کہ پاکستان نے اپنے آخری اوورز میں جو لُوٹ سیل لگائی تھی وہی گلے پڑ گئی اور پاکستان 40 اسکور سے ہار گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 277 اسکور بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔

جواب میں پاکستان نے 18 اوور میں 53 اسکور بنائے ہیں جبکہ 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہو چکے ہیں۔

یہ میچ بھی پہلے میچوں جیسا ہی نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساتویں اوور کی پہلی گیند پر، اس کے بعد 16ویں اوور کی پہلی گیند پر ایک چوکا لگا تھا۔ س کے بعد 23ویں اوور تک کوئی باؤنڈری نہیں ہے۔
 
Top