اصل میں رکی پونٹنگ کی یہ عادت بن گئی ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی ہے۔ انہیں شاید اپنی ٹیم پر حد سے زیادہ اعتماد ہے کہ موسم چاہے کیسا ہو، پچ چاہے کیسی ہو ان کے بیٹسمین کارکردگی دکھائیں گے۔
کرک انفو کے مطابق 2005ء سے اب تک رکی نے تمام 23 میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ہے۔ یہی حد درجہ اعتماد انہیں لے ڈوبا۔
ویسے کرس گیل کی بات درست لگتی ہے کہ شارٹ پچ بال رکی کی کمزوری ہے اور اسے انہی کے ذریعے آؤٹ کیا۔ پاکستان پہلے اور دوسرے میچ میں رکی پونٹنگ کو اس طرح آؤٹ کر کے کرس گیل کی بات کو مزید درست ثابت کر رہا ہے۔