پاکستان کا دورہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
اگر تو آسٹریلیا کی برتری سو اسکور کے اندر اندر رہی اور صبح ہی دونوں وکٹیں مل گئیں تو پھر کڑی امید ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے گا۔ اگر انہوں نے آخری دو وکٹوں میں 125 سے آگے نکل گئے، تو پھر بہت سچ سمجھ کے کھیلنا پڑے گا۔

اچھے کی امید بہرحال رکھنی چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنی جانتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم 133 پر آٹھ آؤٹ‌۔ ابھی بھی 43 اسکور کی ضرورت ہے میچ جیتنے کے لیے جو کہ مشکل نظر آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک وکٹ اور گئی، 9 آؤٹ‌ ہو گئے۔

اب گل اور آصف کیا کریں گے؟

41 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آلو والا پراٹھا وہ پڑا ہے

اتنے شوق سے آلو والا پراٹھا بنوا کر لایا تھا آ کرمیچ کی خبر سنی تو دل ہی مر گیا آو شمشاد بھائی آپ آپ کھا لو
 
عامر سہیل کا بیان : ’’ آسٹریلیا میچ جیتا نہیں ہے، بلکہ پاکستان نے میچ ہارا ہے۔ ‘‘

اور میرا بیان: ’’ان لوگوں کو اُلٹا لٹکا کر مارنا چاہیئے اور کامران اکمل کو اگلے میچ میں نہیں کھلا کر اسے بٹیر پکڑنے کی پریکٹس کروانی چاہیئے۔ ‘‘:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان میں زبردست جلوس نکلا۔ لوگوں نے باقاعدہ چارپائی پر کرکٹ کا جنازہ نکالا، دعائے خیر کی اور بعد میں دفن بھی کیا۔
 

فہیم

لائبریرین
میرا تو دل ہی ہٹ گیا ہے۔

صرف 20-20 دیکھنے کا پروگرام ہے۔
ٹیسٹ اور ونڈے کرکٹ تو لگتا ہے پاکستانیوں کے بس کا روگ نہیں۔

مصباح الحق کو عزت سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔
کامران اکمل کے بارے میں تو کچھ کہنا ہی اپنے الفاظ ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
اس سے اچھا تو، ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ لائن اپ ہی کھلادیتے۔
عمران نذیر، آفریدی اور رزاق وغیرہ کو۔
کوئی شک نہیں کہ وہ ٹیسٹ میں موجودہ بلے بازوں سے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
 

سویدا

محفلین
کپتان کی صورت میں محمد یوسف جچتا ہی نہیں‌ہے
کہیں سے بھی فائٹنگ اسپرٹ نظر نہیں‌آتی یوسف میں‌
آفریدی اگرچہ ٹیسٹ بیٹسمین نہیں‌ہے لیکن میرے خیال میں‌آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے پاکستان کا
یا پھر بورڈ کو اپنے ٹیسٹ کی ٹیم بالکل الگ کرنی چاہیے
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی الگ
 

ابوشامل

محفلین
میرے تو سارے جوش کو ٹھنڈا کردیا کھلاڑیوں نے، شاید جنگ نے یہ سرخی جمائی ہے "فتح یقینی تھی، پاکستان نے شکست کا انتخاب کیا"
 

ابوشامل

محفلین
تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل ہوبارٹ، تسمانیہ کے بیلیریو اوول میں شروع ہوگا۔ پاکستان کے لیے عزت بچانے کا آخری موقع ہے اور اس کے لیے انہوں نے ٹیم میں 4 تبدیلیاں بھی کی ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں چار کیچ چھوڑ کر میچ کا پانسہ آسٹریلیا کے حق میں پلٹانے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو باہر کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ہنگامی طور پر پاکستان سے بلائے گئے سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ناکام کھلاڑیوں مصباح الحق اور فیصل اقبال کو بھی باہر بٹھا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ تجربہ کار شعیب ملک اور نو آموز خرم منظور کو جگہ دی گئی ہے۔ محمد عامر کے فٹ ہو جانے کے بعد محمد سمیع کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔
ویسے تو سیریز 2-0 سے پہلے ہی آسٹریلیا کے نام ہو چکی ہے لیکن پاکستان کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان مسلسل 11 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا سے شکست کھاتا آ رہا ہے اور گزشتہ 3 ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا شکار بھی ہو چکا ہے۔ یوں پاکستان ہوبارٹ میں فتح کی صورت میں آسٹریلیا کو مسلسل 12 ویں فتح اور چوتھے وائٹ واش سے روک سکتا ہے۔ لیکن ہوبارٹ کا ریکارڈ کچھ اور کہتا ہے آسٹریلیا نے یہاں 8 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور ان میں سے 6 میں فتح حاصل کی اور دو کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا یعنی آسٹریلیا یہاں ہمیشہ ناقابل شکست رہا ہے۔ جبکہ پاکستان نے اس میدان میں دو میچز میں حصہ لیا ہے اور دونوں ہی میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا :(
تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم (4 تبدیلیوں کے بعد):
اوپنرز: عمران فرحت اور سلمان بٹ
مڈل آرڈر: خرم منظور، محمد یوسف، عمر اکمل، شعیب ملک، سرفراز احمد
بالرز: محمد عامر، عمر گل، دانش کنیریا، محمد آصف
تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم (1 تبدیلی کے بعد):
اوپنرز: شین واٹسن، سائمن کیٹچ
مڈل آرڈر: رکی پونٹنگ، مائیکل ہسی، مائیکل کلارک، مارکوس نارتھ، بریڈ ہیڈن
بالرز: مچل جانسن، ناتھن ہارٹز، پیٹر سڈل، ڈوگ بولنجر
 

شمشاد

لائبریرین
آج آسٹریلیا اور پاکستان تیسرا اور آخری ٹیست میچ ہوبارٹ میں شروع ہوا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

آج پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے قریب ہے۔ 83 اوور ہو چکے ہیں۔ جبکہ میزبان ٹیم نے 287 اسکور بنائے ہیں اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں۔

کلارک اور پونٹنگ دونوں بالترتیب 108 اور 126 پر کھیل رہے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 302 اسکور بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔

پونٹنگ 137 اور کلارک 111 پر کھیل رہے ہیں۔

میرا اندازہ ہے کہ آسٹریلیا لگ بھگ 500 اسکور کر کے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت گا۔
 

ظفری

لائبریرین
پاکستان نے بہت تیر مار لیا تو وہ میچ کو ڈرا کرنے کی کوشش کرے گا ورنہ مجھے یہ کلین سوئپ لگ رہا ہے ۔
 

ابوشامل

محفلین
آج پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 302 اسکور بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔

پونٹنگ 137 اور کلارک 111 پر کھیل رہے ہیں۔

میرا اندازہ ہے کہ آسٹریلیا لگ بھگ 500 اسکور کر کے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت گا۔
آج تو آؤٹ آف فارم بلے بازوں نے پاکستانی بالنگ کی دھجیاں بکھیری ہیں۔ پونٹنگ اور کلارک کی ناقابل شکست سنچریاں آسٹریلیا کے خطرناک عزائم کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوں گی۔
 
Top