انگلینڈ بمقابلہ پاکستان سیریز کا آغاز آج سے مانچسٹر میں ہو رہا۔ سیریز تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔۔۔۔

Screenshot-2020-08-05-00-11-29-688-com-july-cricinfo.jpg


Screenshot-2020-08-05-00-11-32-412-com-july-cricinfo.jpg
 

محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ کی ٹیم اس وقت مضبوط ترین ٹیم ہے، ٹیم پاکستان کے لیے انتہائی کھٹن وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ :)
 
کل تک ادارہ صرف کرکٹ کی واپسی اور گرین ٹیم کر کھیلتا دیکھنے پر خوش تھا اور اس قسم کی کسی خوش فہمی سے کوسوں دور تھا کہ لیکن پھر کچھ سٹیٹس دیکھے اور اُمیدیں پھر سے جاگ اُٹھی ہیں۔
مطلب پتہ وی ہیگا کے کوئی چانس ہی نہیں لیکن فئیر وی دل کہندا اے ایک آدھ تکا لگ ای جائے گا۔۔۔

انگلینڈ کی ٹیم اس وقت مضبوط ترین ٹیم ہے، ٹیم پاکستان کے لیے انتہائی کھٹن وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ :)
 
گرین ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ۔

17 اوورز کے بعد ابھی تک ایک ہی شاہین پویلین واپس لوٹا ہے اور سکور 43 ہو چکا ہے۔

پہلا گھنٹہ شاہینوں نے عمدہ گزار لیا ہے۔ اب انہیں اس عمدہ بنیاد پر اسکوروں کا بڑی عمارت کھڑی کرنی چاہیے۔۔۔
 
فواد عالم کو نہ کھلانے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

مصباح پاء جی کی مرضی کے علاوہ کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔

لیکن اصل سوال یہ ہے انگلش کی اس باؤلنگ لائن اپ کے سامنے چھٹے نمبر پر شادو کو کھیلانا کہاں کی دانشمندی ہے۔ پھر جب آپ ایک اور لیگ اسپنر بھی کھیلا رہے ہیں۔ اگر ایکسٹرا باؤلر کا مارجن لے رہے تو فواد بھی اچھی گیند کروا لیتا اور پھر لیفٹ آرام کا فائدہ بھی۔ اور اگر نہیں تو پھر حیدر کو موقع دیں چلیں اور کچھ نہیں ایکسپوژر ہی سہی۔۔۔
 
دوسرے سیشن کا کھیل بارش کے باعث روک دیا گیا۔
پاکستان 121/2
41 اوورز

بابرنے اچھا کاؤنٹر پنچ کیا ہے اور محض 72 گیندوں میں ہی ففٹی جڑ دی ہے۔۔۔ دوسری طرف سے شان نے اچھے سے اینڈ سنبھالا ہوا ہے۔۔۔
 
اسٹمپس ڈے 1
پاکستان 139/2
49 اوورز

شان مسعود 46*
بابر اعظم 69*

پہلے دن کے اختتام پر بظاہراً شاہینو کو ایج حاصل ہے تاہم وہ اسکو کل پہلے ہی سیشن میں گنوا دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔۔
 
بابر اعظم علی الصبح اوور نائٹ انفرادی اسکور پر پویلین واپس
پاکستان 149/3

اگر اسد اور شان کی شراکت لمبی نہ چلی تو پاکستانی باری 250 تک سمٹنے کے قوی امکان۔۔۔
 
پاکستان 264/5
شان مسعود 113
شاداب 41


چھٹی وکٹ کی شراکت خوب جا رہی ہے۔۔۔ اگر پہلے اننگ کا مجموعہ 400 کے لگ بھگ ہو جائے تو کافی دلچسپ ہو جائے گا میچ۔۔۔۔ یا کم از کم ڈرا تک تو لے ہی جائیں گے۔۔۔
 
Top