افریقہ 188/7
پروٹیز اب 4 رنزہیں۔
کوئنٹن جی اگر ٹیل کے ساتھ ملکر 50 رنز کی برتری حاصل کر لیں تو شاہینوں کے کافی مسائل کھڑے ہو سکتے ہیں۔
تاہم فی الوقت شاہینوں کو جلد از جلد ٹیل کو اکھاڑنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ آخری اننگ میں 150 کرنا بھی آسان نہ ہوگا۔
 
دوسرے دن کا اختتام
پاکستان 181 & 190
جنوبی افریقہ 223

پروٹیز کو 149 رنز بنانے ہیں۔

شان مسعود نے بہت عمدہ اننگ کھیلی۔ امام صاب نے بھی اچھی تکبیر کہی تھی تاہم باقی مقتدی لمبا قیام نہ کر سکے اور شاہینز کی 9 وکٹس صرف 90 رنز کے عوض پویلین لوٹ گئیں۔

یوں تو 149 بھی کافی ثابت ہو سکتے ہیں تاہم اگر 50 رنز مزید ہوتے تو کمال شمال وغیرہ ہونے کا شدید امکان تھا۔
 
ابن توقیر

محفلین
اس بات کو سچ ماننا شاید ہی ممکن ہو مگر سٹیٹس یہی کہہ رہے ہیں کہ شاہینوں نے پہلا ون ڈے پانچ وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
جی جی 266 رنز کا ہدف پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اس بات کو گپ شپ نہ سمجھا جائے۔
 
ساتھ ساتھ اس بات پر بھی یقین کیجیے کہ یہ میچ جتووانے کے لیے حفیظ بھائی نے یادگار اننگ کھیلی۔
 
ابن توقیر

محفلین
ساتھ ساتھ اس بات پر بھی یقین کیجیے کہ یہ میچ جتووانے کے لیے حفیظ بھائی نے یادگار اننگ کھیلی۔
میں حلفاً کہنے کو تیار ہوں کہ یہ یادگار اننگز میں نے ارادتاً نہیں کھیلی۔بلکہ رات تک میرا ارادہ پختہ تھا کہ سکرین کے سامنے رہوں گا مگر نیند کی دیوی کچھ اس طرح مہربان ہوئی کہ میچ یاد ہی نہ رہا۔شاید خواب میں ٹیلنٹ نے اپنا آپ دکھا دیا اور یہ اننگز میرے نام ہوئی۔
 
Top