پاکستان کا سفر

زبیر مرزا

محفلین
جی وہ ابھی نہیں بنوایا۔ ایمبیسی کی سائٹ پر درج تھا کہ پاکستانی شہریت کو ختم کرنے کے بعد ہی جا کر نائیکوپ کارڈ بنے گا۔ ابھی پتہ چلا ہے تو انشاء اللہ ابھی بنوانا ہے :)
نہیں بھئی دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں - آپ نے کون سا الیکشن لڑنا ہے-
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں بھئی دوہری شہریت رکھ سکتے ہیں - آپ نے کون سا الیکشن لڑنا ہے-
دہری شہریت ہی ہے اس وقت۔ لیکن ایمبیسی کی سائٹ پر درج تھا کہ نائیکوپ کارڈ کے لئے پاکستانی شہریت کو ختم کرنا ہوگا جہاں سے غلط فہمی پیدا ہوئی
 
قیصرانی

لائبریرین
2013-01-18135943_zps97606bbb.jpg
 
arifkarim

معطل
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔بہت اچھی معلوماتی و دلچسپ تحریر ہے ۔
یہ سوئیڈش لوگ واقعی بہت خوش اخلاق اور ہنس مکھ ہوتےہیں ؟؟:)
جی بالکل۔ صرف سویڈش ہی نہیں بلکہ تمام اسکینڈینیون لوگ ہی جن میں نارویجن، ڈینش اور اسویڈش لوگ شامل ہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ ۔بہت اچھی معلوماتی و دلچسپ تحریر ہے ۔
یہ سوئیڈش لوگ واقعی بہت خوش اخلاق اور ہنس مکھ ہوتےہیں ؟؟:)
جی۔ ابھی تک جتنے بھی سوئیڈش لوگوں سے میری ملاقات ہوئی ہے (اکثر میں سوئیڈن جاتا رہتا ہوں، یعنی کم از کم ہر ماہ ایک بار، بسا اوقات ہر ہفتے بھی)، تو ہمیشہ ان لوگوں سے بات کر کے خوشی ہوتی ہے کہ یہ لوگ غیر ملکیوں بالخصوص پاکستانی یا مسلم شناخت کے حوالے سے کوئی بری سوچ نہیں رکھتے۔ حتیٰ کہ سڑک پر اگر آپ کہیں ویسے ہی تصویر لینے کو کھڑے ہو جائیں تو کوئی نہ کوئی آن کر پوچھ لے گا یا لے گی کہ خیریت، گاڑی خراب تو نہیں ہو گئی یا کوئی اور مدد تو درکار نہیں (فننش گاڑیوں پر رجسٹریشن نمبر کے ساتھ FIN یا FI لکھا ہوتا ہے)۔ اسی طرح گیس سٹیشن یا دکان پر چلے جائیں تو وہ لوگ Out of way جا کر بھی مدد کی کوشش کرتے ہیں (کہ مجھے سوئیڈش زبان نہیں آتی)۔ اسی طرح جتنے بھی جاننے والے فننش افراد ہیں، وہ ہمیشہ اس بات کو مانتے ہیں حالانکہ فننش لوگ بالعموم سوئیڈش لوگوں کے بارے اچھی رائے نہیں رکھتے (سوئیڈن نے بارہویں صدی سے انیسویں صدی یعنی 1809ء تک فن لینڈ پر قبضہ کئے رکھا تھا جس کی وجہ سے فننش لوگ انہیں زیادہ پسند نہیں کرتے)
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بالکل۔ صرف سویڈش ہی نہیں بلکہ تمام اسکینڈینیون لوگ ہی جن میں نارویجن، ڈینش اور اسویڈش لوگ شامل ہیں ۔
ڈینش لوگ ایشیائی خدوخال سے کسی نہ کسی حد تک بغض رکھتے ہیں۔ ناورے میں لوگ اتنے ملنسار نہیں جتنے سوئیڈش ہیں۔ تاہم میں بہت کم ہی ناروے گیا ہوں اس لئے میری رائے بہت محدود ہے
 
زین

لائبریرین
جی وہ ابھی نہیں بنوایا۔ ایمبیسی کی سائٹ پر درج تھا کہ پاکستانی شہریت کو ختم کرنے کے بعد ہی جا کر نائیکوپ کارڈ بنے گا۔ ابھی پتہ چلا ہے تو انشاء اللہ ابھی بنوانا ہے :)
کل خبرآئی تھی کہ پاکستانی سیکورٹی ایجنسیوں کے خدشات پر نادرا نے نائیکوپ کارڈ جاری کرنا بند کردیا ہے
 
Top