پاکستان کا سفر

قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم
قیصرانی بھائی آپ نے بہت دلچسپ روداد لکھی ہے۔
کمال ہے کہ آپ چند لمحوں کے لئے ہی بہن کی شادی میں شریک ہوئے ہمارے ہاں تو اس طرح شریک ہونے سے پورے خاندان میں باتیں شروع ہوجاتی ہے۔ساری زندگی کے لئے طعنے معنے
اللہ آپ سب کی باہمی محبت میں اضافہ فرمائے آمین۔
جی وہ سب کچھ تو ہر خاندان میں چلتا ہے۔ لیکن فلائٹس کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں تو دوسروں کو خود ہی سمجھ لینا چاہیئے۔ باقی جو ناسمجھ ہیں ان کی بات کا کیا برا ماننا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
:surprise: اتنی جلدی بھائی کیا پائے چڑھاکر فن لینڈ سے نکلے تھے کیا۔
پائے کھانا اور بنانا، دونوں سے ہی الجھن ہوتی ہے۔ البتہ (پائے) کاٹ پیٹ کر کھانے کے قابل بنا سکتا ہوں :(
چھٹی اتنی ہی تھی، نیا تعلیمی سیشن شروع ہوا ہے اور اسسٹنٹ بھی نیو :(
 
ملائکہ

محفلین
بہت تفصیل سے اور بہت اچھا لکھا ہے انکل آپ نے اس کو پڑھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ سارے لوگوں کے لئے انٹرنیشنل سفر تھکن والا ہوتا ہے مجھے لگا یہ صرف پاکستانی پاسپورٹ کی وجہ سے صرف ہم جیسے لوگوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے:p اچھا کیا آپ ٹیچینگ کے شعبے سے منسلک ہیں؟؟
 
جی آپ کا اندازہ درست ہے کہ ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک رہا اور ابھی پھر منسلک ہوا ہوں۔ کیسے گیس کیا؟
 
ملائکہ

محفلین
جی آپ کا اندازہ درست ہے کہ ٹیچنگ کے شعبے سے منسلک رہا اور ابھی پھر منسلک ہوا ہوں۔ کیسے گیس کیا؟
آپ نے لکھا نا نیا تعلیمی سیشن شروع ہوا ہے تو اس سے فٹا فٹ تکہ مار لیا۔۔ ویسے آپکی پرسنیلٹی سے بھی اندازہ ہوجاتا ہے :) آپ کیا پڑھاتے ہیں؟؟
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے لکھا نا نیا تعلیمی سیشن شروع ہوا ہے تو اس سے فٹا فٹ تکہ مار لیا۔۔ ویسے آپکی پرسنیلٹی سے بھی اندازہ ہوجاتا ہے :) آپ کیا پڑھاتے ہیں؟؟
فی الوقت تو انگلش اور کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلق بنیادی باتیں۔ آگے دیکھیئے کیا ہوتا ہے :)
 
Top