پاکستان کی خوبصورت جھیلیں

یاز

محفلین
پاکستان میں بہت سی خوبصورت اور دلفریب جھیلیں پائی جاتی ہیں۔ ان میں سے کچھ تو بہت مشہور ہیں، جیسے جھیل سیف الملوک، راول جھیل، کلرکہار جھیل وغیرہ، لیکن بہت سی جھیلیں ایسی بھی ہیں جن کا بمشکل کسی نے نام ہی سنا ہو گا جیسے سپن خوڑ جھیل، چٹاکٹا جھیل، سمبک سر جھیل وغیرہ۔
اس لڑی میں ہم پاکستان کی مختلف جھیلوں کی تصاویر شیئر کریں گے۔زیادہ تر تصاویر مختلف ویب سائٹس اور گوگل کی مدد سے ہی شیئر کی جائیں گی۔ ویسے تو اس موضوع پہ بہت سی تصاویر انٹرنیٹ پہ مل سکتی ہیں، لیکن اس لڑی میں ہم کوشش کریں گے کہ ہر جھیل کے ساتھ اردو میں اس کے بارے میں کچھ تفصیل بھی شامل کر سکیں۔
 

یاز

محفلین
سب سے پہلے پیش ہے ست پارہ جھیل
3000 میٹر سے کچھ زیادہ بلندی پر واقع یہ جھیل سکردو سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دیوسائی جانے والے راستے پہ واقع ہے۔ اس جھیل کا پانی اتنا نیلگوں ہے کہ فوٹوشاپ کا گماں ہوتا ہے، لیکن یہ جھیل حقیقت میں بھی اتنی ہی خوبصورت ہے۔
SatparaLakeSkarduabeautifulview.jpg
 

یاز

محفلین
ست پارہ جھیل کی ایک اور تصویر۔ جھیل کے بائیں جانب دکھائی دینے والا راستہ دیوسائی پلینزکو جاتا ہے۔
3Bhurbn13.jpg
 

یاز

محفلین
رتی گلی جھیل
3700 میٹر بلند یہ جھیل آزاد کشمیر میں واقع ہے۔ مظفر آباد سے کچھ آگے دواریاں نامی مقام سے ایک ٹریک کے ذریعے اس جھیل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ اس جھیل کے کافی قریب تک کا ٹریک جیپ ایبل ہو چکا ہے۔ آخری جیپ ایبل مقام سے آگے صرف گھنٹے بھر کی مشکل ٹریکنگ کر کے اس جھیل تک پہنچا جا سکتا ہے۔ میں نے ابھی تک یہ جھیل نہیں دیکھی، لیکن انشاءاللہ ارادہ ضرور ہے۔
Ratti-Gali.jpg


361713,xcitefun-ratti-gali-lake-4.jpg
 

یاز

محفلین
شیوسر جھیل
شاید ہی کوئی جھیل اپنی فسوں گری میں شیوسر کا مقابلہ کر سکتی ہو۔ تقریباً 4200 میٹر بلند یہ جھیل دیوسائی میں واقع ہے، اور اس جنت نظیر جگہ کے اہم ترین لینڈ مارک کے طور پہ جانی جاتی ہے۔ شیوسر جانے کے لئے استور یا سکردو سے براستہ جیپ ٹریک جایا جا سکتا ہے۔ بعض ایڈونچر پسند لوگ ہمت کر کے اپنی کاریں بھی شیوسر تک لے آتے ہیں۔
6021321094_3ee4c006c7_b.jpg

2801771.jpg
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
اور یہ رہی کرمبر جھیل
واخان کی پٹی کے بالکل قریب واقع یہ ہماری پسندیدہ ترین جھیل ہے۔ 4300 میٹر بلند یہ جھیل پاکستان کی بلند ترین جھیلوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس جھیل تک ٹریک کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن منظورِ خدا نہیں تھا۔
کرمبر جھیل تک گلگت سے براستہ وادیِ اشکومن یا چترال سے براستہ وادیِ یارخون کافی لمبی ٹریکنگ کرکے پہنچا جا سکتا ہے۔
15639029155_9d7d8be66d_k.jpg

Lakes-in-Pakistan-Karambar-Lake-Ishkoman-Valley.jpg
 

زیک

مسافر
سب سے پہلے پیش ہے ست پارہ جھیل
3000 میٹر سے کچھ زیادہ بلندی پر واقع یہ جھیل سکردو سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دیوسائی جانے والے راستے پہ واقع ہے۔ اس جھیل کا پانی اتنا نیلگوں ہے کہ فوٹوشاپ کا گماں ہوتا ہے، لیکن یہ جھیل حقیقت میں بھی اتنی ہی خوبصورت ہے۔
SatparaLakeSkarduabeautifulview.jpg
خوبصورت جھیل ہے۔ 1995 میں دیکھی تھی۔
 

یاز

محفلین
رش لیک
4694 میٹر بلندی پہ واقع رش لیک یا رش جھیل کو پاکستان کی بلند ترین جھیل بھی تسلیم کیا جاتا ہے ( اگرچہ کہ کچھ انتہائی غیرمعروف جھیلیں اس سے زیادہ بلندی پہ بھی واقع ہیں)۔ رش جھیل ہنزہ کے نزدیکی جگہ وادیِ نگر میں واقع ہے۔ اس تک پہنچنے کے لئے کم از کم دو دن کا ٹریک کرنا پڑے گا۔ اس تک ٹریکنگ کا ایک اضافی فائدہ یہ بھی ہے کہ رش جھیل پہنچ کے آپ کو وہ مناظر دیکھنے کو مل سکتے ہیں، جو انسانی خواب و خیال سے ہی ماورا کہلا سکتے ہیں۔ سپانٹک سر یعنی گولڈن پیک تو عین اس کے سر پر واقع ہے، اس کے علاوہ چاروں جانب موجود راکاپوشی، دیرن پیک، التر پیک، پسو پیک، بتورا پیک اور دیگر بے شمار 7000m+ والی پہاڑی چوٹیاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
Rush+Lake+3.jpg

387210.jpg
 
آخری تدوین:
اسلام آباد میں بھی ایک جھیل ہے کنول جھیل۔ پہلے آپ کو اس کی مسحور کن تصویر دکھاتا ہوں۔ جس کو دیکھ کر سوچا کہ کاش اصل میں نہ دیکھی ہوتی۔
Dina%2B%25283%2529.jpg
 
اب کچھ تصاویر کیمرہ ورک کے بغیر


Image019.jpg


Lotus-Lake.jpg



جس زمانے میں گیا تھا، اس وقت نہ تو کنول کھلے تھے، نہ ہی پانی صاف تھا، ایک گدلے پانی کے جوہر کہا جا سکتا تھا۔
امید ہے کہ ابھی بھی کوئی پرسانِ حال نہیں ہو گا۔
 

یاز

محفلین
یاز اس آنسو جھیل کے بارہ میں بھی کچھ بتائیں۔ میرے خیال میں یہ پاکستان کی سب سے خوبصورت جھیل ہے:
aansoolake3.jpg
عارف بھائی! یہ آنسو جھیل نہیں ہے، بلکہ شونتر جھیل ہے۔ انترنیٹ پہ کچھ جگہوں پہ یہ آنسو جھیل کے نام سے شیئر در شیئر ہوتی رہی ہے۔ (جیسے ناروے کا ٹرالزٹیگن ہمارے یہاں سوشل میڈیا پہ راولاکوٹ کے نام سے شیئر ہوتا رہا ہے)۔آنسو جھیل اتنی سرسبز ہو ہی نہیں سکتی۔ وہ چاروں اطراف سے گلیشیئر میں گھری ہوئی ہے، اور ٹری لائن سے بلند ہونے کی وجہ سے اس کے گرد درخت بھی نہیں ہیں۔
یہ رہی اصل آنسو لیک
paktravel.net-5.jpg

کھانے کا وقفہ کر لوں، پھر آنسو لیک اور شونتر جھیل کی تفصیل بھی شیئر کرتا ہوں انشاءاللہ۔
 
آخری تدوین:
Top