پاکستان کی خوبصورت جھیلیں

یاز

محفلین
خان پور ڈیم جھیل
خان پور جھیل دریائے ہرو پر ڈیم بنائے جانے کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ یہ جھیل ٹیکسلا سے ہری پور کو ملانے والی پرانی سڑک کے قریب ہے جو یو ای ٹی ٹیکسلا اور ٹیکسلا میوزیم کے پاس سے گزرتی ہے۔ خان پور جھیل کا سر سبز اطراف میں گھرا نیلگوں پانی بہت ہی دلفریب نظارہ پیش کرتا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سے نسبتاً نزدیک ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحوں کی کافی تعداد آتی ہے، تاہم یو ای ٹی ٹیکسلا سے آگے سڑک کی حالت کافی ناگفتہ بہ ہے۔ سڑک کی حالت بہتر ہو تو سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ خان پور ڈیم میں واٹر سپورٹس کلب بھی ہے، اور گزشتہ چند سال سے یہاں واٹر سپورٹس کا ایونٹ سالانہ بنیادوں پہ منقعد کیا جا رہا ہے۔
The_Khanpur_Dam.jpg

375377143_86f001741c_b.jpg
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تاہم یو ای ٹی ٹیکسلا سے آگے سڑک کی حالت کافی ناگفتہ بہ ہے۔ سڑک کی حالت بہتر ہو تو سیاحوں کی تعداد میں کافی اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
ابھی تو سڑک نئی تعمیر کی گئی ہے۔ ٹیکسلا سے خان پور کا راستہ بہت بہتر ہے۔ البتہ ہری پور سے خان پور کے راستے کے کیا حالات ہیں۔ یاد نہیں۔ خان پور ڈیم کی بیک سائیڈ سے پہاڑ کے اوپر سے آئیں تو وہ مناظر بھی بہت دلفریب ہیں۔ میرے پاس کہیں پڑے ہوں گے۔ اگر مل گئے تو شئیر کروں گا۔
 
مہتابی جھیل
یہ مصنوعی جھیل چانگا مانگا جنگل میں واقع ہے۔ اس کا نام اس کی شکل کی وجہ سے بڑا جو کہ ہلال یعنی کریسنٹ جیسی ہے۔ یہ بھی زیادہ بڑی جھیل نہیں ہے، تاہم اتنی بھی غنیمت ہے کہ اس کے کئی سو کلومیٹر قرب و جوار میں کوئی اور بڑی جھیل موجود نہیں ہے۔ چھانگا مانگا جانے کے لئے لاہور سے براستہ رائے ونڈ، کٹ رادھا کشن بھی جا سکتے ہیں اور ملتان روڈ پہ بھائی پھیرو سے بائیں جانب چونیاں جانے والی سڑک کے ذریعے بھی جا سکتے ہیں۔
M5G25Hg.jpg

4698890563_7fd7d6f778_b.jpg

مہتابی جھیل کی مزید تصاویر
77797494.jpg

DSC03842.JPG

1363245244_407.jpg
مہتابی جھیل اتنی خوبصورت نہیں ہے جتنی تصاویر میں دکھتی ہے
:):)
 
سب سے پہلے پیش ہے ست پارہ جھیل
3000 میٹر سے کچھ زیادہ بلندی پر واقع یہ جھیل سکردو سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دیوسائی جانے والے راستے پہ واقع ہے۔ اس جھیل کا پانی اتنا نیلگوں ہے کہ فوٹوشاپ کا گماں ہوتا ہے، لیکن یہ جھیل حقیقت میں بھی اتنی ہی خوبصورت ہے۔
SatparaLakeSkarduabeautifulview.jpg
بہت خوبصورت ہے۔ اس وقت تو سیف الملوک سے بھی خوبصورت دِ کھ رہی ہے۔
 
Top