گوگل ۔۔۔۔۔۔
شنگریلا جھیل یا کچورا جھیل:
شنگریلا جھیل پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی ایک خوبصورت جھیل ہے۔ جو کہ اسکردو شہر سے بیس منٹ کی ڈرائیو کے فاصلے پر ہے۔ بنیادی طور پر کچورا جھیل دو جھیلیں ہیں جن میں سے ایک کو 'اپر کچورا جھیل' اور دوسری کو 'لوئر کچورا جھیل' یا شنگریلا جھیل کہتے ہیں۔
اپر کچورا جھیل :
اپر کچورا جھیل صاف پانی کی جھیل ہے جس کی گہرائی تقریباً 70 میٹر ہے، دریائے سندھ اس کے قریب ہی قدرے گہرائی میں بہتا ہے، گرمیوں میں دن کے وقت یہاں کا درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بہت نیچے گر جاتا ہے جس کی وجہ سے جھیل کا پانی مکمل طور پر جم جاتا ہے۔ اسی طرح لوئر کچورا یا شنگریلا جھیل کو پاکستان کی دوسری خوبصورت ترین جھیل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا نظارہ کسی پر بھی سحر طاری کرسکتا ہے۔
لوئر کچورا :
لوئر کچورا جھیل یا شنگریلا جھیل اصل میں شنگریلا ریسٹ ہاؤس کا حصّہ ہے، یہ سیاحوں کے لیے ایک مشہور تفریح گاہ ہے جو کہ اسکردو شہر سے بذریعہ گاڑی تقریباً 25 منٹ کی دوری پر ہے- شنگریلا ریسٹ ہاؤس کی خاص بات اس میں موجود ریسٹورنٹ ہے جو کہ ایک ایئر کرافٹ کے ڈھانچے میں بنایا گیا ہے، شنگریلا ریسٹ ہاؤس چینی طرز تعمیر کا نمونہ ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد اس کو دیکھنے کے لیے آتی ہے۔