پاکستان کی ’’ایس ایس جی‘‘ دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز میں سرفہرست

’’ایس ایس جی‘‘ دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز میں سرفہرست
image.jpg

کینبرا: آسٹریلوی ویب سائٹ ’’بزنس انسائڈر‘‘ نے دنیا کی بہترین ایلیٹ فورسز کی فہرست شائع کر دی، فہرست میں پاکستان کے اسپیشل سروسز گروپ ’’ایس ایس جی‘‘ کو سرفہرست رکھا گیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ویب سائٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر اسپین کی ’’نیول اسپیشل وار فیئر فورس‘‘ ہے۔

تیسرے نمبر پر روس کا ’’الفا گروپ‘‘ ہے، چوتھے نمبر پر فرانس کا ’’نیشنل گینڈار میری گروپ‘‘، پانچویں نمبر پر اسرائیل کی ’’سائرت متکال‘‘ ، چھٹے نمبر پر برطانیہ کی ’’اسپیشل ایئرسروس‘‘ ، ساتویں نمبر پر برطانیہ کی ’’اسپیشل بوٹ سروس‘‘، آٹھویں نمبر پر’’امریکی نیوی سیل‘‘ اور نویں نمبر پر ’’امریکی میرین‘‘ براجمان ہیں۔ دنیا بھر کی ایلیٹ فورسز میں پاک فوج کے اسپیشل سروسزگروپ کو یہ مقام اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت میسر وسائل، کامیاب آپریشنز کے تناسب کی بنا پر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ اس فہرست میں کوئی بھی ترقی پذیر ملک شامل نہیں ہے
انگریزی مآخذ
 
کہیں پاکستانی نے ہیک کر کے اپنا نام ڈال دیا ہو:p
او نہیں۔۔۔ پاکستانیوں سے زیادہ مجھے اسرائیلیوں کی فورس کو پانچویں نمبر پر دیکھ کر حیرت ہو رہی ہے۔ یہودی تو شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے بہتر دنیا میں کوئی بھی نہیں۔
 

زیک

مسافر
ماخذ کے مطابق:
The Special Services Group, SSG, in Pakistan is better known in the country as the 'Black Storks' due to the commandos' unique headgear. Training reportedly includes a 36-mile march in 12 hours and a five-mile run in 20 minutes in full gear.
مگر دنیا میں کوئی بھی آج تک ۲۰ منٹ میں ۵ میل نہیں دوڑ سکا۔
 

اوشو

لائبریرین
ماخذ کے مطابق:

مگر دنیا میں کوئی بھی آج تک ۲۰ منٹ میں ۵ میل نہیں دوڑ سکا۔
دوڑ سکتا ہے جناب !
وہ ہے جناب کا دماغ
ماشاءاللہ

ماخذ پر موجود ایک تبصرہ :

marmaris @marmaris
May 15, 2015 10:50 pm

There is a slight mistake in the write-up on Pakistan Army SSG. My father was an SSG officer from 1964 till 1969 and fought the 1965 India Pakistan war behind the enemy lines. I asked him and he said their training included 36 miles crosscountry walk (57.6 km) in full gear (helmet, submachinegun, back rucksack with extra ammunition, hand grenades, food, water, first aid etc) in 9 hours (Not 12 hours as the article claims)

The were made to do 4 miles road run (6.4 km) in 40 minutes in full gear. (Not 5 miles in 20 mins as the article says)​
 
پوری دنیا میں سپیشل سروسز گروپ میں فوج میں سے ان نوجوانوں کو رکھا جاتا ہے جو مشکل سے مشکل کام کو کرنے کی صلاحیت وحوصلہ رکھتے ہوں ۔ آپ لوگوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے ۔آپ ہو کہ اپنی ہی فوج کے پیچھے پر گئے ہیں
 
پوری دنیا میں سپیشل سروسز گروپ میں فوج میں سے ان نوجوانوں کو رکھا جاتا ہے جو مشکل سے مشکل کام کو کرنے کی صلاحیت وحوصلہ رکھتے ہوں ۔ آپ لوگوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے ۔آپ ہو کہ اپنی ہی فوج کے پیچھے پر گئے ہیں
جی جو ہماری فوج کے پیچھے پڑے ہیں وہ ہماری فوج کو اپنی فوج نہیں سمجهتے
 

عثمان

محفلین
نیز موازنہ کرنے والے اس بات سے بے خبر ہیں کہ امریکی میرین سپیشل فورسز نہیں ہیں۔
 
تو بھائی آپ کو اب چارٹ چاہیے ۔ ہم بات خبر کی کررہے ہیں اس میں تفصیل ہے اگر آپ کو تفصیل مطلوب ہے تو متعلقہ ادارے سے رابطہ فرمالیں ۔:)
 
Top