دل پاکستانی
محفلین
واشنگٹن (ندیم منظور سلہری) امریکی اینٹلی جنس ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار طالبان کے قبضے میں جانے سے روکنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب امریکہ کو محسوس ہوا کہ پاکستان پر طالبان القاعدہ یا کسی ا ور گروپ کا قبضہ ہونے والا ہے تو اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان میں تعینات خصوصی دستے پاکستان کے اندر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے موبائل اسلحہ خانے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیں گے۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے فاکس نیوز چینل کو بتایا کہ یہ آپریشن جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کا سپر سیکرٹ کمانڈو یونٹ کرے گا جس کا ہیڈ کوارٹر فیورٹ بریک این سی میں ہے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ امریکی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے والا سب سے بڑا سکواڈ ہے جس کے یونٹس اس وقت پاکستان کی مغربی سرحد پر افغانستان کے اندر سرگرم عمل ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ان یونٹس کو ثانوی مشن غیر ملکی ایٹمی ہتیھاروں کو قبضے میں لینا سونپا گیا ہے اس مقصد کیلئے ان یونٹس کو ریاست نیوارا میں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ اس مشن کی اہمیت حالیہ مہینوں میں مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ اسلامی انتہا پسند دارالحکومت اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے ہیں جو پاکستان کی کمزور جمہوریت کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ذریعہ نے بتایا کہ اگر پاکستان میں حالات قابو سے باہر ہوئے تو ہم اپنے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار اپنی حفاظت میں لے لیں گے۔
نوائے وقت
نوائے وقت