پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں امریکی منصوبہ

واشنگٹن (ندیم منظور سلہری) امریکی اینٹلی جنس ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار طالبان کے قبضے میں جانے سے روکنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب امریکہ کو محسوس ہوا کہ پاکستان پر طالبان القاعدہ یا کسی ا ور گروپ کا قبضہ ہونے والا ہے تو اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان میں تعینات خصوصی دستے پاکستان کے اندر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے موبائل اسلحہ خانے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیں گے۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے فاکس نیوز چینل کو بتایا کہ یہ آپریشن جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کا سپر سیکرٹ کمانڈو یونٹ کرے گا جس کا ہیڈ کوارٹر فیورٹ بریک این سی میں ہے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ امریکی فوج کا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے والا سب سے بڑا سکواڈ ہے جس کے یونٹس اس وقت پاکستان کی مغربی سرحد پر افغانستان کے اندر سرگرم عمل ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ان یونٹس کو ثانوی مشن غیر ملکی ایٹمی ہتیھاروں کو قبضے میں لینا سونپا گیا ہے اس مقصد کیلئے ان یونٹس کو ریاست نیوارا میں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ اس مشن کی اہمیت حالیہ مہینوں میں مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ اسلامی انتہا پسند دارالحکومت اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے ہیں جو پاکستان کی کمزور جمہوریت کو غیر مستحکم کر سکتے ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ذریعہ نے بتایا کہ اگر پاکستان میں حالات قابو سے باہر ہوئے تو ہم اپنے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیار اپنی حفاظت میں لے لیں گے۔

نوائے وقت
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہا اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گرد کون بھیجے گا؟ صحیح بوجھا: خود امریکہ!
 

عسکری

معطل
یار 24 میزائیل لانچ سائٹوں پر موجود ایس ایس جی اور ایس ٹی ایف کے کمانڈو اور ائیر ڈیفینس سسٹمز کے ساتھ نیو کلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کمانڈوز کو بیک وقت 24 مقامات پر ہرا کر امریکی ہمارے ایٹمی ہتھیار لے جائیں گے اور ساتھ میں نا معلوم خفیہ ائیر بیسز پر موجود ایٹمی ہتھیار اور ساتھ میں ہمارے دماغ بھی لے جائیں گے کہ ہم دوبارہ نا بنا سکیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ بچوں کو ڈرانے کی سٹوریاں ہیں اب پاکستانی ایٹم کو سرف پاکستانی فوج ہی کتم کر سکتی ہے جو کہ نا ممکن ہے ایسی رپورٹ صرف اے سی کے آفس میں بیٹھ کر لکھنا اور پوسٹ کرنا اآسان ہے ان سے کچھ نہیں ہو سکتا بس باتیں۔امریکہ جانتا ہے اگر ایسا ایڈونچر کیا تو نتیجہ ایران جیسا ہو گا اگر بالفرض حملہ ہوتا ہے تو سوچیں کیا ہو گا بیک وقت 50 سے 200 مقامات کے ساتھ پاکستان کے اندر پاکستانی کمانڈوز اور فوج ائیر فورس کے ساتھ لڑائی کیا آپ مانتے ہو امریکی واپس جا سکیں گے نا ممکن دوستو اس دن امریکہ پاکستان کی دشمنی کا طوفان اٹھے گا جو شاید خلیج افغانستان عراق میں موجود امریکوں کو بھی ساتھ میں بھسم کر دے گا یہ مزاق نہیں کہ کوئی منہ اٹھا کر ایک ایٹمی طاقت پر بھر پور حملہ کر دے جس کے ایٹمی ہتھیار 5 منٹ سے کم کے نوٹس پر فائر ہو جائیں
 

arifkarim

معطل
بالکل عبداللہ۔۔۔۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کوئی سوویت یونین تھوڑی ہے جو 45 سال تک امریکیوں کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے سے گھبراتی رہی اور پھر 90 میں مسلمانوں کے ہاتھوں پاش پاش ہو گئی!
 

راشد احمد

محفلین
امریکہ پوری کوشش کررہا ہے کہ کسی طرح ایٹمی ہتھیار ان کے ہاتھ لگ جائیں۔ زرداری اینڈ کمپنی سے تو پوچھتا ہوگا کہ ہتھیار کہاں ہیں۔
 

arifkarim

معطل
اصل میں‌مسئلہ یہ ہے کہ ایٹمی ہتھیار ناکارہ کئے بغیر امریکہ بلوچستان پر چڑھائی نہیں کر سکتا۔ اسلئے بوکھلاہٹ میں ایسی خبریں پیش کر رہا ہے!
 

راشد احمد

محفلین
ایٹمی ہتھیار کیا ایسے ہی ناکارہ بنادئیے جائیں گے۔ اس کے لئے بہت سا سرمایہ چاہئے ، یوکرائن کی مثال سامنے ہے۔

دوسرا یہ کہ ایٹمی ہتھیار کے بارے میں اگر زرداری وغیرہ جانتے ہوتے تو پتہ نہیں‌کب کے اس کے بارے میں امریکہ کو بتاچکے ہوتے اور ڈالر کمالیتے۔
 

arifkarim

معطل
ایٹمی ہتھیار کیا ایسے ہی ناکارہ بنادئیے جائیں گے۔ اس کے لئے بہت سا سرمایہ چاہئے ، یوکرائن کی مثال سامنے ہے۔

دوسرا یہ کہ ایٹمی ہتھیار کے بارے میں اگر زرداری وغیرہ جانتے ہوتے تو پتہ نہیں‌کب کے اس کے بارے میں امریکہ کو بتاچکے ہوتے اور ڈالر کمالیتے۔

صرف انکی لوکیشن جان لینا کافی نہیں ہے جناب۔ جوہری ہتھیار با آسانی تابکاری سیٹلائیٹس سے ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔
اصل چکر سیاسی حکمت عملی اور جواز پیش کرنا ہے، جسکے بعد کسی بھی ملک پر چڑھائی کرنے کا فری سر ٹیفکیٹ مل جاتا!
 

اظفر

محفلین
ان کو سمندر سے غرض ہے ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے کر دیگر بہانے کر کے پاکستان کے سمندر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ روس بھی اسی چکر میں ایا تھا لیکن افغانستان سے ہی مار کھا گیا ۔ امریکہ بھی یہ چاہتا ہے ۔ ااگر ام کا مقصد صرف مسلمان ہی ختم کرنا ہو جیسے جاپان کے ساتھ کیا تھا وہی حرکت کہیں اور بھی کر سکتے ہیں لیکن اس صورت میں سمندر ان کے کام کا نہیں‌ہو گا۔
زرداری و مشرف جیسے حکمران بے وقوف عوام کو مزید بے وقوف بناتے ہیں اور ایسے حالات خود ہی پیدا کرتے جاتے ہیں جن سے لگتا ہے کہ مملکت غیر مسٹحکم ہو رہی ہے ۔
 

باسم

محفلین
idr3.gif

انہی پتھروں پہ چل کر 2 ۔ ذیشان یاسین
 
Top