پروگرام میں کافی ساری تبدیلیاںہو چکی ہیں ، اور میںنے سوچا کہ پرانی معلومات کی تو اب ضرورت نہیں اس لیے اسی تھریڈ میںپرانی معلوما ت کی جگہ نئی شیرنگ کر رہا ہوں
اب پروگرام انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج بھی کنورٹ کررہا ہے۔اور اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ پہلے انپیج ٹیکسٹ یا یونیکوڈ ٹیکسٹ کو کاپی کر لیں اور اگر یونیکوڈ سے انپیج کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+I پریس کریںاور انپیج سے یونیکوڈ کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+U پریس کر یںاور جس ٹائپ میںکنورٹ کیا ہو اس میںجا کر پیسٹ کر لیں
لیکن اس سے پہلے بہتر ہے کہ پروگرام کو منیمائز کر لیں، تاکہ آپ کو بار بار میسج باکس ڈسٹرب نہ کرے ،پروگرام بیک گراونڈ میں اپنا کام کرتا رہے گا اور شارٹ کٹ کی کیلئے پروگرام کو فوکس کرنے کی ضرورت نہیںہے۔منیمائز ہونے کی صورت میں پروگرام سسٹم ٹرے میںچلا جائے گا اورجسے ہی کنورٹنگ مکمل ہو گی سسٹم ٹرے میںمیسج ڈسپلے ہو جائے گا جو کہ تھوڑی دیر بعد ختم ہوجائے گا ۔میسج ڈسپلے کے بعد آپ نے اسے جس ٹائپ میںکنورٹ کیا ہو اس پروگرام میں جا کر پیسٹ کر لیں۔
ایک اور مسلہ بھی درپیش تھا کہ اگر کوئی یونیکوڈ کی ایسی ویلیو جو کہ ہم نے پروگرام میں نہیں دی آجائے تو اس کے بعدکا ساراٹیکسٹ حزف ہوجاتا تھا( انپیج کے فارمیٹ میں کنورٹ کرتے ہوئے اس کے پیٹرن سے ذرا سا بھی ہٹ جائیںتو وہ اس کے بعد کا سارا ٹیکسٹ حذف کر دیتا ہے ) یہ عام طور پر عربی کی عبارت کنورٹ کرتے ہوئے مسلہ آتا تھا تو اس کیلیے میںنے یہ کیا کہ اب جب ایسا حرف آئے گا تو اس کی جگہ پر
[?] نشانی آجائے گی اور پھرآپ اسے آسانی سے تبدیل کر سکیں گے جیسے
للهم صلي على محمد
و على آل محمد
كما صليت على إبراهيم
و على أل إبراهيم
ا نك حميد مجيد
کو کنورٹ کرتے ہوئے اسے ایسے ڈسپلے کرے گا
لل[؟]م صلي عل[؟] محمد
و عل[؟] آل محمد
[؟]ما صليت عل[؟] إبرا[؟]يم
و عل[؟] أل إبرا[؟]يم
ا ن[؟] حميد مجيد
ایک اور آئیڈیا بھی میرے ذہن میںہے کہ ہم ان علامات کو آئڈینٹی فائی کر کے اس کی جگہ پر انپیج کی ویلیو جو کہ انہیں سوٹ کریں وہ لگا دیں گے۔خیر اس میںآپ ساتھیوں کا تعاون بھی درکار ہو گا کہ اگر ایسا کوئی حرف نظر آئے تو اسے بتاتے جائیںاور میںان کی ویلیو ڈالتا جاوں گا۔
پندرہ بیس صفحات تو میں نے کنورٹ کیے ہیں اور بغیر کسی مسلے کے ٹھیک ٹھیک کام کر رہا ہے ،زیادہ صفحات ہونے کی صورت میںہینگ ہونے کا خطرہ رہے گا اس کا حل انشاءاللہ فائل کنورٹنگ میں نکالیں گے
باقی فائل کنورٹنگ تو اسی طرح ہو رہی ہے۔
دیکھ کر رائے اور غلطیوںکی نشاندہی کریں تاکہ اس میں اور بہتری لائی جاسکے
نئے ساتھیوں کیلیے کہ اسے چلانے کیلیے آپ اپنے کمپیوٹر میں
ڈاٹ نیٹ کا 5۔3 فریم ورک انسٹال کر لیں اس کے بعد ہی پروگرام چلے گا
ایکزی فائل
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe
اب تک کا سورس کوڈ
http://dl.dropbox.com/u/2700846/_InPageConverter.zip