پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

عثمان قادر

محفلین
بھائی کبھی بھی ایک میچ میں کوئی کھلاڑی سامنے آ جانا بہت اتفاقی امر ہوتا ہے۔ بہت کم ہی کھلاڑی ہوتے ہیں جو پہلے میچ میں ہی آؤٹ سٹینڈنگ پرفارم کرتے ہوں۔ جب کہ اس نے پچھلے میچ میں اچھی باؤلنگ کی۔ مجھے سمجھ نہیں آیا ابھی تک کہ کی کیا کمی نظر آئی اس کی باؤلنگ میں۔
دونوں اننگز میں 2، 2 وکٹس۔ جس میں پہلی اننگ میں براوو کی اہم وکٹ۔
اور دونوں اننگز کا سب سے اکانومکل باؤلر۔ خاص طور پر دوسری اننگ میں اکانومی کنٹرو ہونا بھی بہت اہم تھا۔ ایسے میں 2 سے کم کی اکانومی بہترین باؤلنگ کہلائی جائے گی۔ ساتھ میں 2 وکٹس بھی۔
یہی تو میں کہہ رہا ہوں اس کا فوکس صرف اور صرف رنز روکنے پر ہے ۔۔۔ کم از کم اس کی باؤلنگ سے تو ایسا ہی لگتا ہے ۔۔۔۔۔ اس کی باؤلنگ جتنی میں نے دیکھی ایک ٹیسٹ میں مجھے وہ کسی بھی ایک موقع یا سپیل میں ایسا نہیں لگا کہ "ہاں یہ باؤلر ہے جو وکٹ لے گا" ۔۔۔۔۔۔
اور رہی بات وکٹس کی تو وکٹس تو اظہر علی بھی لے لیتے ہیں ۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا کروں بھائی مجھے اس کی باؤلنگ میں وہ جان نظر نہیں آئی ۔۔۔۔۔
ٹیسٹ میچز باؤلر کو دلیر ہونا پڑتا ہے خاص کر سپین باؤلر کو ۔۔۔۔ اس میں دلیری کی شدت سے کمی ہے ۔۔۔۔۔
ذوالفقار بابر کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھ لیں اور اس کی باؤلنگ ٹیکنیک دیکھ لیں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا ۔۔۔۔ ذالفقار زیادہ فلائٹ دیتا ہے بال کو انوائٹ کرتا ہے ہٹ مارنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔

یہی تو میں کہہ رہا ہوں اس کا فوکس صرف اور صرف رنز روکنے پر ہے ۔۔۔ کم از کم اس کی باؤلنگ سے تو ایسا ہی لگتا ہے ۔۔۔۔۔ اس کی باؤلنگ جتنی میں نے دیکھی ایک ٹیسٹ میں مجھے وہ کسی بھی ایک موقع یا سپیل میں ایسا نہیں لگا کہ "ہاں یہ باؤلر ہے جو وکٹ لے گا" ۔۔۔۔۔۔
اور رہی بات وکٹس کی تو وکٹس تو اظہر علی بھی لے لیتے ہیں ۔۔۔۔

آپ کی باتیں درست ہیں، ایک ٹیسٹ باؤلر کو دلیر بھی ہونا چاہیے اور یہ دلیری وکٹ نکالنے کے لیے ہی ہوتی ہے۔ لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نوارد کندہ نا تراش ہوتا ہے ، کوچ کس کام کے لیے ہیں؟ یہ چیزئیں اسے وہ بتائیں گے، وہ اگر ان پر عمل کرے گا تو ناکام نہیں ہوگا۔

مزید یہ کہ ٹیسٹ کرکٹ اتنی دلچسپ ہے کہ کبھی کبھار رنز روکنا ہی کسی میچ کی سب سے بڑی ضرورت بن جاتی ہے :)
 
دوسرا یہ کہ ٹیسٹ میں عموماً ایک کھلاڑی انفرادی باؤلنگ نہیں کرتا۔
بلکہ یہ بڑا عام اختیار کیا جانے والا طریقہ ہے کہ ایک اینڈ سے سکور روکا جاتا ہے تو دوسرے اینڈ سے اٹیکنگ باؤلر کے وکٹ لینے کے چانس بڑھتے ہیں۔ خاص طور پر جب ہدف حاصل کئے جانے کے قابل ہو۔
 
سنا ہے وہ ڈومیسٹک میں بہت اچھی کارکردگی دکھا کر آیا ہے اس کو اتنا تو پتا ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں باؤلنگ ایک جیسی نہیں کرائی جاتی ۔۔۔۔
مزید اس نے پہلے ٹیسٹ میں اس وقت باؤلنگ کی جب ٹیم پر کوئی پریشر نہیں تھا اس وقت بھی فلیٹ باؤلنگ کرانا سمجھ سے بالاتر تھا ۔۔۔ اور اس نے اسی ٹیسٹ میں اس سچویشن میں بھی باؤلنگ کرائی جب ٹیم کو وکٹس کی سخت ضرورت تھی اس وقت بھی اس کا باؤلنگ کا انداز پہلے جیسا ہی تھا ۔۔۔۔۔
بلا شُبہ اس کو سمجھانے کے لیے کوچز ہیں لیکن کیا اس لیول پر پہنچ کر اس کو یہ بنیادی چیزیں سیکھانی پڑیں گی ؟؟؟
ایک ڈرا ہوا باؤلر اگر فلائٹ کرے بھی تب بھی وہ فلائٹ ایک آدھ بڑی ہٹ کے بعد ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔
آپ اپنے تجربے سے بتائیں کیا یہ ایسا باؤلر ہے جو ایک اچھی سپننگ بیٹنگ سائیڈ کو مشکلات میں ڈال سکے ؟؟ معذرت کے ساتھ تب اسے رنز روکنے بھی نہیں آئیں گے ۔۔۔۔
 
سپننگ ٹریک پر اگر کپتان ایک سپنر کو ہٹا کر فاسٹ باؤلر کو وکٹ لینے کے لیے باؤلنگ کرائے تو یہ ایک تشویش کی بات ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
اور پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا تھا ۔۔۔۔ دونوں طرف سے اٹیک کیا گیا تھا مصباح کی جانب سے ۔۔۔
 
میچ کی صورتِ حال کے مطابق ہر طرح کا کمبی نیشن ٹرائی کیا جاتا ہے۔ کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ بھائی ٹیسٹ میچ دس طرح سے رنگ بدلتا ہے۔ کپتان کا کردار بلاوجہ تو اہم نہیں ہے۔ :)
 
یہی تو میں کہہ رہا ہوں صورت حال نواز سے ہینڈل نہیں ہو پا رہی تھی ۔۔۔۔۔۔ کپتان نے یاسر شاہ کو تبدیل کیوں نہیں کیا؟؟؟
 
سنا ہے وہ ڈومیسٹک میں بہت اچھی کارکردگی دکھا کر آیا ہے اس کو اتنا تو پتا ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں باؤلنگ ایک جیسی نہیں کرائی جاتی ۔۔۔۔
مزید اس نے پہلے ٹیسٹ میں اس وقت باؤلنگ کی جب ٹیم پر کوئی پریشر نہیں تھا اس وقت بھی فلیٹ باؤلنگ کرانا سمجھ سے بالاتر تھا ۔۔۔ اور اس نے اسی ٹیسٹ میں اس سچویشن میں بھی باؤلنگ کرائی جب ٹیم کو وکٹس کی سخت ضرورت تھی اس وقت بھی اس کا باؤلنگ کا انداز پہلے جیسا ہی تھا ۔۔۔۔۔
بلا شُبہ اس کو سمجھانے کے لیے کوچز ہیں لیکن کیا اس لیول پر پہنچ کر اس کو یہ بنیادی چیزیں سیکھانی پڑیں گی ؟؟؟
ایک ڈرا ہوا باؤلر اگر فلائٹ کرے بھی تب بھی وہ فلائٹ ایک آدھ بڑی ہٹ کے بعد ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔
آپ اپنے تجربے سے بتائیں کیا یہ ایسا باؤلر ہے جو ایک اچھی سپننگ بیٹنگ سائیڈ کو مشکلات میں ڈال سکے ؟؟ معذرت کے ساتھ تب اسے رنز روکنے بھی نہیں آئیں گے ۔۔۔۔
حیرت مجھے اس بات پر ہو رہی ہے کہ ایک ٹیسٹ کے بعد تو اچھے اچھے تجزیہ کار اتنا حتمی بیان نہیں دیتے، جتنا آپ دے رہے ہیں۔ :)
کتنے ہی اچھے کھلاڑی گزرے ہیں کہ جو اپنے کیریئر کا آغاز اچھا نہ کر سکے۔ اور کتنے ہی گزرے ہیں جو پہلے ہی میچ میں آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کے بعد پورے کیریئر میں کچھ خاص نہ کر سکے۔
ایک میچ یا ایک سیریز سے آپ حتمی طور پر کسی کو جج نہیں کر سکتے۔
سعید انور اپنے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہوا تھا۔ آپ جیسے سیلکٹر ہوتے تو بیچارے کا کیریئر تو وہیں ختم تھا۔ :)
 
یاسر شاہ بلاشبہ اس سے اچھا باؤلر ہے۔
صورتِ حال تو کئی دفعہ مانے ہوئے اچھے باؤلر سے بھی کنٹرول نہیں ہو پاتی۔ میچ ٹو میچ پرفارمنس ان کی بھی مختلف ہو جاتی ہے۔ :)
اس کا تو پھر پہلا میچ تھا۔
 
عثمان قادر

محفلین
حیرت مجھے اس بات پر ہو رہی ہے کہ ایک ٹیسٹ کے بعد تو اچھے اچھے تجزیہ کار اتنا حتمی بیان نہیں دیتے، جتنا آپ دے رہے ہیں۔ :)
کتنے ہی اچھے کھلاڑی گزرے ہیں کہ جو اپنے کیریئر کا آغاز اچھا نہ کر سکے۔ اور کتنے ہی گزرے ہیں جو پہلے ہی میچ میں آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کے بعد پورے کیریئر میں کچھ خاص نہ کر سکے۔
ایک میچ یا ایک سیریز سے آپ حتمی طور پر کسی کو جج نہیں کر سکتے۔
سعید انور اپنے پہلے میچ کی دونوں اننگز میں 0 پر آؤٹ ہوا تھا۔ آپ جیسے سیلکٹر ہوتے تو بیچارے کا کیریئر تو وہیں ختم تھا۔ :)
کاش کے میں سلیکٹر ہوتا ۔۔۔۔ :cool::LOL:
ابھی ریسنٹلی انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا میچ ہوا ہے اور سب سے زیادہ سکور دئیے انہوں نے ایک ٹیسٹ میں اور شاید کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی ۔۔۔۔ ان کی پہلے ٹیسٹ کی باؤلنگ چیک کریں کتنی فلائٹ دی انہوں نے ؟؟ اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی ویسی ہی باؤلنگ کی اور بہت ہی عمدہ کم بیک کیا ۔۔۔۔
اپنے خراب ترین ڈیبیو کے باوجود ان کی باؤلنگ ٹیکنیک وکٹ ٹیکنگ تھی ۔۔۔۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
کھیلنے دیں۔ اگر پرفارم نہیں کر پائے گا تو جگہ لینے والے تو تیار بیٹھے ہیں۔ کرکٹ تحمل کا گیم ہے، خاص کر ٹیسٹ کرکٹ۔
ایک وقت میں سارے سٹار کھلاڑی نہیں کھیل رہے ہوتے۔ :)
اس کے کھیلنے یا نا کھیلنے کا اختیار میرے پاس نہیں ہے میں تو صرف رائے دے رہا ہوں ۔۔۔۔ اور میری رائے غلط بھی ہو سکتی ہے اور یقین جانئے میری رائے کے غلط ہونے پر جتنی خوشی مجھے ہو گی شاید ہی کسی اور کو ہو ۔۔۔۔ کیونکہ اگر ایک ینگ لڑکا پاکستان کے لیے پرفارم کرتا ہے تو اس سے زیادہ ملک کے لیے اچھا اور کیا ہو گا ۔۔۔۔؟؟؟
لیکن صحیح پوچھیں اس طرح کی باؤلنگ کروا کر اس کا کامیاب ہونا ایک معجزہ ہی ہو گا ۔۔۔۔ اسے جلد سیکھنا پڑے گا اور دلیری سے باؤلنگ کرانا پڑے گی کیونکہ اچھی ٹیمز اس کو رنز روکنے کا موقع نہیں دیں گی ۔۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
بھیا جی یہ شہزادوں کا دیس ہے یہاں ہم لوگ خرم منطور،توفیق عمر ،عمران فرحت ،خالد لطیف،شازیب حسن اور ڈھیر سارے مزید شہزادوں کو لیے بھی کتنا عرصہ نکال لیتے ہیں یہ تو پھر بھی کافی ٹیلنٹڈ لڑکا ہے۔اس میں کچھ ہے ضرور جس کو چانس کی ضرورت ہے۔اگر پرفارم کرپایا تو ٹیم میں رہے گا وگرنہ تو اب سُپرلیگ کے بعد بہت سے نوجوانوں کے اُبھرنے کی امید ہے۔اگر اپنی قابلیت ثابت نہ کرپایا تو جلد ہی غائب ہوجائے گا۔
 
توفیق عمر کو غلط فہرست میں ڈال دیا ہے۔ اچھا کھلاڑی تھا۔ بہت زیادہ اندر باہر ہونے کے باعث کیریئر نہ بنا سکا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
سنا ہے وہ ڈومیسٹک میں بہت اچھی کارکردگی دکھا کر آیا ہے اس کو اتنا تو پتا ہونا چاہیے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں باؤلنگ ایک جیسی نہیں کرائی جاتی ۔۔۔۔
مزید اس نے پہلے ٹیسٹ میں اس وقت باؤلنگ کی جب ٹیم پر کوئی پریشر نہیں تھا اس وقت بھی فلیٹ باؤلنگ کرانا سمجھ سے بالاتر تھا ۔۔۔ اور اس نے اسی ٹیسٹ میں اس سچویشن میں بھی باؤلنگ کرائی جب ٹیم کو وکٹس کی سخت ضرورت تھی اس وقت بھی اس کا باؤلنگ کا انداز پہلے جیسا ہی تھا ۔۔۔۔۔
بلا شُبہ اس کو سمجھانے کے لیے کوچز ہیں لیکن کیا اس لیول پر پہنچ کر اس کو یہ بنیادی چیزیں سیکھانی پڑیں گی ؟؟؟
ایک ڈرا ہوا باؤلر اگر فلائٹ کرے بھی تب بھی وہ فلائٹ ایک آدھ بڑی ہٹ کے بعد ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔
آپ اپنے تجربے سے بتائیں کیا یہ ایسا باؤلر ہے جو ایک اچھی سپننگ بیٹنگ سائیڈ کو مشکلات میں ڈال سکے ؟؟ معذرت کے ساتھ تب اسے رنز روکنے بھی نہیں آئیں گے ۔۔۔۔
آپ اگر غور سے دیکھیں تو میں نواز کا نام نہیں لیا تھا، ایک عام نوارد کی بات کی تھی کیونکہ میں نے اس کھلاڑی کو کبھی کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا، ایک بال تک نہیں دیکھا ۔ جو مرضی ہو جائے ٹیسٹ کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہے چاہے وہ جتنا عرصہ ڈومیسٹک کھیل کر آئے، سارا سال پڑھائی کا ریاض کرنا اور چیز ہے امتحان میں بیٹھا چیزے دیگری۔
 
ابن توقیر

محفلین
توفیق عمر کو غلط فہرست میں ڈال دیا ہے۔ اچھا کھلاڑی تھا۔ بہت زیادہ اندر باہر ہونے کے باعث کیریئر نہ بنا سکا۔ :)

چلیے واپس لے لیتے ہیں۔ہماری انا کونسی میاں صاحب جیسی اڑیل ہے۔سمائلس
اس کا نام واقعی میری غلطی ہوئی،مگر اس کی وجہ اس بے چارے کا بار بار اندر باہر ہونا،کبھی سالوں کے لیے غائب ہوجانااور کبھی بعد از سال چہرہ دکھاجانا رہا۔یہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی۔متفق
 
محمد وارث

لائبریرین
بلا شُبہ اس کو سمجھانے کے لیے کوچز ہیں لیکن کیا اس لیول پر پہنچ کر اس کو یہ بنیادی چیزیں سیکھانی پڑیں گی ؟؟؟
ایک ڈرا ہوا باؤلر اگر فلائٹ کرے بھی تب بھی وہ فلائٹ ایک آدھ بڑی ہٹ کے بعد ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔
ایک بات مزید بتاؤں کہ باؤلرز اور خاص طور پر نوارد باؤلرز بہت زیادہ حد تک کپتان کی ہدایت پر باؤلنگ کرتے ہیں۔ اس نکتے کو اقبال قاسم نے اپنی خود نوشت میں بیان کیا ہے جب وہ عمران خان کی کپتانی میں باؤلنگ کرتا تھا :)
 
وقار یونس نے بھی ایسا ہی کچھ بتایا تھا عمران خان کی ہدایات کے بارے میں.
اس کو خاص طور پر کہا تھا کہ سپیڈ مارو، رنز کی خیر ہے.
 
Top