پاک شہزادے بمقابلہ ونڈیز ہیروز : دوسرا ٹیسٹ

راحت علی نے جانسن کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔
پہلے میچ میں بھی راحت کو نہ دیکھ کر حیرت ہوئی تھی۔
خیر دوسری طرف چائنہ کے لارے نے اپنی خوبصورت شاٹس کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
ویسٹ انڈیز 34-1
ٹرائل بائے 418 رنز
 
مصباح کو اس مسئلے کو حل کر لینا چاہئیے تھا خیر۔۔۔
CvXuoZBWAAEOwHM.jpg
 
پال والکر کا مسلسل دوسری گیند پر فیصلہ غلط ہوا۔
براوو کو اس نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جبکہ ری ویو کے بعد آؤٹ
جبکہ مارلو سیموئیلز کو آؤٹ قرار دیا لیکن ری ویو کے بعدناٹ آؤٹ قرار دیے گئے۔۔
 
آخری تدوین:

عثمان قادر

محفلین
امید ہے کل پاکستان کے پانچویں باؤلر سے بھی باؤلنگ کرائی جائے گی ۔۔۔۔۔۔
ویسے مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ محمد نواز کا اس ٹیسٹ میچ میں رول ایک پارٹ ٹائمر سے زیادہ نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔
 
امید ہے کل پاکستان کے پانچویں باؤلر سے بھی باؤلنگ کرائی جائے گی ۔۔۔۔۔۔
ویسے مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ محمد نواز کا اس ٹیسٹ میچ میں رول ایک پارٹ ٹائمر سے زیادہ نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔
بھائی صاحب تھوڑا ٹھنڈا کھاؤ
ابھی اس کا کیریئر شروع ہوا نہیں، تجزیہ شروع. :)
ابھی اس کو وقت دینے کی ضرورت ہے.
ڈومیسٹک میں اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر ہی سیلیکٹ ہوا ہے. وقت لگتا ہے جگہ بنانے میں.
نہیں پرفارم کر سکا تو کوئی اور جگہ لے لے گا.
ایک سیریز بھی کم ہوتی ہے کسی کی پرفارمنس جج کرنے کے لئے. اس کا تو ابھی ایک میچ ہوا ہے.
 
کیا کروں بھائی مجھے اس کی باؤلنگ میں وہ جان نظر نہیں آئی ۔۔۔۔۔
ٹیسٹ میچز باؤلر کو دلیر ہونا پڑتا ہے خاص کر سپین باؤلر کو ۔۔۔۔ اس میں دلیری کی شدت سے کمی ہے ۔۔۔۔۔
ذوالفقار بابر کا پہلا ٹیسٹ میچ دیکھ لیں اور اس کی باؤلنگ ٹیکنیک دیکھ لیں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا ۔۔۔۔ ذالفقار زیادہ فلائٹ دیتا ہے بال کو انوائٹ کرتا ہے ہٹ مارنے کے لیے ۔۔۔۔۔۔
 
بھائی کبھی بھی ایک میچ میں کوئی کھلاڑی سامنے آ جانا بہت اتفاقی امر ہوتا ہے۔ بہت کم ہی کھلاڑی ہوتے ہیں جو پہلے میچ میں ہی آؤٹ سٹینڈنگ پرفارم کرتے ہوں۔ جب کہ اس نے پچھلے میچ میں اچھی باؤلنگ کی۔ مجھے سمجھ نہیں آیا ابھی تک کہ کی کیا کمی نظر آئی اس کی باؤلنگ میں۔
دونوں اننگز میں 2، 2 وکٹس۔ جس میں پہلی اننگ میں براوو کی اہم وکٹ۔
اور دونوں اننگز کا سب سے اکانومکل باؤلر۔ خاص طور پر دوسری اننگ میں اکانومی کنٹرول ہونا بھی بہت اہم تھا۔ ایسے میں 2 سے کم کی اکانومی بہترین باؤلنگ کہلائی جائے گی۔ ساتھ میں 2 وکٹس بھی۔
 
ابن توقیر

محفلین
اب ملی ہے جی فراغت۔میچ اچھا ہی رہا آج شہزادوں کے لیے ۔اوپری چار وکٹیں نکال لینا تگڑی کامیابی ہے۔اب دیکھئے کل میچ کس دھارے میں بہتا ہے۔سمائلس
 
Top